تازہ تر ین

کرونا وائرس 20ممالک میں پھیل گیا ،عالمی ایمر جنسی نافذ،پاکستان کو وائرس کی تصدیق کے لیے کٹس مل گئی

بیجنگ،ماسکو،پیرس،واشنگٹن،دہلی،کولمبو،لندن ( نیٹ نیوز ) چین میں کرونا وائرس سے مزید 42 فراد کی ہلاکت کے بعد چند روز کے دوران اس وائرس سے مرنے والوں کی مجموعی تعداد 213 تک پہنچ گئی ہے۔ عالمی ادارہ صحت نے وائرس کے تیزی سے پھیلاو کے بعد عالمی ہنگامی صورت حال نافذ کرنے کا اعلان کیا ہے۔امریکہ نے اپنے شہریوں کو چین کا سفر نہ کرنے کی ہدایت کی ہے۔ محکمہ خارجہ کی جانب سے جاری ایڈوائزری میں شہریوں کو خبر دار کیا گیا ہے کہ کرونا وائرس سے چین میں اموات کے بعد وہاں کا سفر نہ کیا جائے۔برطانوی حکام نے بھی ایک ہی خاندان کے دو افراد میں کرونا وائرس کی تصدیق کر دی ہے۔جمعے کو برطانیہ کے چیف میڈیکل آفیسر کرس ویٹی نے بتایا کہ مذکورہ افراد کا بہترین علاج معالجہ کیا جا رہا ہے۔ وائرس کا پھیلا روکنے کے لیے نیشنل ہیلتھ سروسز (این ایچ ایس) کے تحت خصوصی اقدامات کیے گئے ہیں۔امریکی محکمہ خارجہ نے اپنے شہریوں کو عراق اور افغانستان کا سفر کرنے سے بھی گریز کا کہا ہے۔برطانیہ، فرانس اور جرمنی کے بعد پاکستان نے بھی چین جانے والی پروازیں معطل کر دی ہیں۔پاکستان کے ہوا بازی کے شعبے سول ایوی ایشن کے ایڈیشنل سیکرٹری عبدالستار کھوکھر کے مطابق چین جانے والی پروازوں کو فوری طور پر معطل کر دیا گیا ہے۔ اور اس پابندی کا اطلاق دو فروری تک رہے گا۔انہوں نے کہا کہ دو فروری کے بعد صورتِ حال کا جائزہ لینے کے بعد چین جانے والی پروازوں سے متعلق فیصلہ کیا جائے گا۔ستار کھوکھر نے کہا کہ اس وقت پی آئی اے کی اسلام آباد سے بیجنگ ہفتہ وار دو پروازیں ہیں۔ لیکن چینی فضائی کمپنیوں کی کئی پروازیں تھیں، جنہیں روک دیا گیا ہے۔چین سے کسی تیسرے ملک کے ذریعے پاکستان میں داخل ہونے والے مسافروں کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ اس بارے میں مسافر کے ٹکٹ اور دیگر دستاویزات سے تفصیلات مل جاتی ہیں۔ لہذا ایسے مسافروں کی صحت کا ہوائی اڈوں پر جائزہ لیا جائے گا۔ اور ضرورت پڑنے پر ایسے مسافروں کو اسپتالوں کے آئسو لیشن وارڈز میں منتقل کیا جائے گا۔عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے پاکستان کو ‘تھرمو گنز’ فراہم کر دی ہیں جو سنٹرل ہیلتھ اسٹیبلشمنٹ کے عملے کے حوالے کردی گئی ہیں،چین میں کرونا وائرس سے 24گھنٹوں میں مزید 43افراد ہلاک ہو گئے جس سے مجموعی تعداد 213ہو گئی ،10ہزارافراد متاثر ہیں۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق دنیا بھر میں کرونا وائرس کا خوف پھیل گیا، چین میں 24گھنٹوں میں مزید 43ہلاکتیں ہوئیں جس سے مجموعی تعداد بڑھ کر 213ہو گئی جبکہ دس ہزار افراد متاثر ہیں، دیگر اٹھارہ ممالک میں اٹھانوے کیس سامنے آ گئے۔ عالمی ادارہ صحت نے چینی حکام کی وائرس کی روک تھام کے لیے کی گئی کوششوں کو بہترین قرار دے دیا۔ ڈبلیو ایچ او کے چیف ٹیڈروس ایدھینوم کا کہنا ہے کہ وائرس کا کمزور طبی نظام والے ممالک میں پھیلنے کا خدشہ ہے۔انہوں نے چینی حکام کرونا وائرس کی روک تھام کے لیے کی گئی کوششوں کو بہترین قرار دیا۔ کرونا وائرس سے چین میں ہلاکتوں کی تعداد 213ہوگئی۔دس ہزار افراد متاثر ہیں۔ چینی حکام نے صوبہ ہبئی میں چارٹر طیارہ بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے جس سے وہاں مقیم غیرملکیوں کو واپس بھجوایا جائےگا۔حکام کے مطابق دیگر اٹھارہ ممالک میں 98 کیس سامنے آئے ہیں تاہم کسی ہلاکت کی اطلاع نہیں۔ امریکا نے اپنے شہریوں کو چین کا سفر نہ کرنے کی ہدایت کر دی۔اقوام متحدہ میں چینی سفیر نے کہا کہ کرونا وائرس کو شکست دینے کی کوشش میں چین اس وقت مشکل حالات میں ہے جس کے لیے عالمی یکجہتی ضروری ہے۔ چینی شہر ووہان میں کرونا وائرس سے نمٹنے کے لیے دو ہسپتالوں کی تعمیر کا کام بھی جاری ہے جو تین فروری تک آپریشنل ہو جائے گا۔امریکا اور یورپی سمیت کئی ممالک نے پ±راسرار کورونا وائرس کے سبب اپنے شہریوں کا چین سے انخلاءشروع کردیا۔میڈیارپورٹس کے مطابق کورونا وائرس سے متاثر چین کے شہر ووہان سے امریکا نے اپنے 201 شہریوں کو خصوصی طیارے سے کیلی فورنیا منتقل کردیا جب کہ دیگرامریکیوں کا انخلاءتین فروری کو متوقع ہے۔چین سے نکلنے سے قبل امریکی شہریوں کی 2 مرتبہ اسکریننگ کی گئی جس کے بعد انہیں ووہان سے کلیئر کر کے سفر کرنے کی اجازت دی گئی۔منتقل ہونے والے تمام امریکیوں میں اب تک کیس کا شبہ نہیں دیکھا گیا۔امریکی اقدام کے بعد دیگر ممالک نے بھی شہریوں کا انخلاءشروع کردیا ۔چین کے پڑوسی ملک جاپان نے بھی چارٹرڈ طیاروں کے ذریعے اپنے تقریباً 415 شہری واپس بلا لیے ۔برطانیہ نے بھی خصوصی طیارے سے اپنے شہریوں کونکال لیا تاہم انتہائی کم وقت دیے جانے کے سبب زیادہ تر برطانوی شہری ائیرپورٹ پر نہ پہنچ سکے۔فرانس نے بھی اپنے شہریوں کو چین سے نکالنے کے لیے خصوصی پرواز بھیج دی۔اس کے علاوہ جرمنی، پرتگال، ڈنمارک، پولینڈ اور اسپین کے 100 سے زائد شہریوں کو نکالنے کے لیے پرواز جلد بھیجے جانے کاامکان ہے۔پرتگال کے صدر نے شہریوں کے انخلاءکے لیے علیحدہ سے پرواز چلانے کا اعلان کیاہے جب کہ اٹلی نے اپنے 50 شہریوں کو واپس بلانے کا اعلان کرتے ہوئے چین جانے والی پروازیں بند کردی ہیں۔ جنوبی کوریا نے اپنے 720 شہریوں میں سے 368 کو خصوصی طیارے سے واپس بلا لیا۔آسٹریلیا بھی اپنے شہریوں کاووہان سے انخلا کررہاہے تاہم پرواز کے وقت کا نہیں بتایا گیا۔ نیوزی لینڈ کا کہنا تھاکہ وہ اپنے شہریوں کو چین سے نکالنے کے لیے 300 نشستوں پر مشتمل چارٹر طیارہ استعمال کرے گا جس میں اضافی نشستیں آسٹریلوی شہریوں کو دی جائیں گی۔ادھر ترکی بھی کارگو طیارے کے ذریعے اپنے 34 شہریوں کو ووہان سے نکال رہا ہے جب کہ جارجیا، آذربائیجان اور البانیہ کے شہریوں کوبھی ترک طیارہ ہی واپس لایا جائے گا۔ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد بھی اپنے 78 شہریوں کونکالنے کے لیے طیارہ بھیجنے پر تیار ہیں۔لجزائرکے صدر نے حکومت کو ہدایت کی کہ 36 شہریوں کو واپس لانے کے لیے ہر ممکن اقدام کیا جائے جب کہ مراکش نے بھی واضح کیا ہے کہ وہ ووہان سے اپنے 100 شہریوں کو واپس بلا رہاہے۔بھارت نے بھی چین سے درخواست کی کہ وہ 2 طیاروں کے ذریعے اپنے شہریوں کو ووہان سے نکالنا چاہتا ہے جس کے لیے بوئنگ 747 ممبئی میں تیار ہے۔سری لنکا کا کہنا تھا کہ اس کے 860 طلبہ چین میں ہیں جن میں سے 32کو ووہان سے نکالنے کے لیے چارٹرڈطیارہ چلانے کی اجازت مانگی گئی ہے۔



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv