تازہ تر ین

سندھ کے سرکاری گودام سے گندم کی سینکڑوں بوریاں غائب ،آٹے کا بحران جاری

لاہور ، کوئٹہ ، کراچی ( نمائندگان خبریں ) آٹا چکی ایسوسی ایشن کے دو گروپ بن گئے،آٹا چکی ایسوسی ایشن کا ایک گروپ ہڑتال اور دوسرا ضلعی انتظامیہ کے ساتھ مل ،تفصیلات کے مطابق ضلعی انتظامیہ اور آٹا چکی اونرز ایسوسی ایشن کے درمیان ڈیڈ لاک برقرارہے ۔ آٹا چکی مالکان کا کہنا ہے کہ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جو وعدہ کیا گیا تھا وہ پورا نہیں ہوا۔ اس حوالے سے جنرل سیکرٹری عبدالرحمان نے کہا کہ ہمارے ساتھ وعدہ کرکے ڈیمانڈ کے مطابق گندم کی سرکاری قیمت فراہمی کا ویڈیوبیان بنا لیا اور بعد مین ا فسران م±کر گئے۔ ضلعی انتظامیہ کے افسران ڈیمانڈ کے مطابق سپلائی کی بجائے پانچ بوری گندم کادے رہے ہیں۔ضلعی انتظامیہ کے مطابق پانچ بوری فی چکی گندم کا مطلب پاو پاوآٹا عوام کو دینگے۔ جبکہ طلب اس سے کہینںزیادہ کی ہے جبکہ مہنگے داموں گندم فروخت کرنیوالے مافیا کو تحفظ فراہم کیا جا رہا ھے۔ضلعی انتظامیہ کے افسران سے اب مذاکرات نہیں ہونگے اب وزیراعلی پنجاب سے بات ہوگی وگرنہ احتجاج ہوگا۔چکی اونرز ایسوسی ایشن نے غیر معینہ مدت کیلئے ہڑتال اور احتجاج بھی کرنے کا اعلان کیا ہے۔جس کے باعث صوبائی دارالحکومت کی بیشتر چکیاں بند ہے جس سے ، شہریوں کی مشکلات میں اضافہ ہونے کا خدشہ ہے ۔کوئٹہ میں آٹا ،چینی مہنگے ہو گئے جبکہ نانبائیوں نے ہڑتال کی دھمکی دیدی ۔تفصیلات کے مطابق کوئٹہ میں مہنگے داموں پر چینی کی 80 روپے اور آٹے کی 59 روپے فی کلو کے حساب سے فروخت جاری ہے، چینی کی قیمت دو روز قبل 75 سے بڑھا کر 80 روپے فی کلو کردی گئی تھی جبکہ آٹے کی فی کلو قیمت بھی 3 روپے بڑھا دی گئی تھی۔ انتظامیہ نے آٹے کی فی کلوقیمت 50 اور 20 کلو تھیلے کی قیمت 1 ہزار روپے مقرر کر رکھی ہے، انتظامیہ نے چینی کی قیمت اوپن مارکیٹ کے حساب سے رکھی ہے۔دوسری جانب آٹے کی قیمت میں اضافہ کے بعد نانبائیوں نے انتظامیہ سے روٹی کی نئی قیمت کامطالبہ کر رکھا ہے۔چیئرمین نانبائی ایسوسی ایشن نعیم خلجی نے کہا کہ 340گرام روٹی کی قیمت 30 روپے مقرر کی جائے اور اگر روٹی کا نیا ریٹ نہ دیا گیا تو(آج ) جمعہ سے ہڑتال کی جائے گی۔شہدا کوٹ میں آٹا بحران شدت اختیار کرسکتا ہے، سرکاری گودام سے گندم کی سینکڑوں بوریاں غائب ہوگئیں، یہ گندم چوری کا حالہ دنوں میں دوسرا واقعہ ہے، سندھ کے ضلع شہداد کوٹ کی تحصیل نصیر آباد میں چوروں نے گندم کے سرکاری گودام کا صفایا کردیا، انچارج فوڈ سینٹر کا کہنا ہے کہ تحصیل نصیر آباد گودام سے گندم کی سینکڑوں بوریاں چوری ہوگئی ہیں، انچارج نے بتایا کہ چور سرکاری گودام کا تالا توڑ کر گندم کی سینکڑوں بوریاں لے اڑے، گندم کی خرد برد پر نیب سکھر کی ٹیم نے گودا م سیل کردیا تھا، تاہم ڈاکوو¿ں نے سیل توڑ کر یہ واردات کی۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv