Close Menu
:: Channel 5 ::
  • ہوم
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انٹر نیشنل
  • سپورٹس
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
What's Hot

ڈیزل کے بعد عالمی قیمتوں کے تناظر میں پیٹرول کی قیمت میں بھی کمی کا فیصلہ کیا جائے گا، وزیر مملکت

سمندری پانی بلڈ پریشر کے خطرات میں اضافہ کر رہا ہے: تحقیق

اسلام آباد: پاکستان میں نیشنل میڈیکل ٹورازم انیشیٹو کا باضابطہ آغاز

Facebook X (Twitter) Instagram
بریکنگ نیوز
  • ڈیزل کے بعد عالمی قیمتوں کے تناظر میں پیٹرول کی قیمت میں بھی کمی کا فیصلہ کیا جائے گا، وزیر مملکت
  • سمندری پانی بلڈ پریشر کے خطرات میں اضافہ کر رہا ہے: تحقیق
  • اسلام آباد: پاکستان میں نیشنل میڈیکل ٹورازم انیشیٹو کا باضابطہ آغاز
  • آسٹریلوی ٹیم کے دورہ بنگلادیش کے شیڈول کا اعلان
  • پی ایس ایل: شاہین آفریدی صفر پر آؤٹ ہونے پر غصے میں آگئے، بیٹ توڑ ڈالا
  • سونا ایک دن قیمت کم ہونے کے بعد آج پھر مہنگا ہوگیا
  • پشاور ایئرپورٹ؛ ایف آئی اے نے 2 مسافروں کو جعلی دستاویزات پر آف لوڈ کردیا
  • لاہور سے روڈ ٹو مکہ کے تحت پہلی حج پرواز 345 عازمین کو لے کر مدینہ منورہ روانہ
  • پاکستان سے حج آپریشن 2026 کا باقاعدہ آغاز
  • جنگ بندی میں شاید توسیع نہ کروں، بدقسمتی سے بم دوبارہ گرانا پڑے گا، ٹرمپ
  • دشمن کو عبرتناک شکست دینے کیلئے تیار ہیں، ایرانی سپریم لیڈر
  • اسرائیلی پابندیوں کی وجہ سے بورڈ آف پیس کو بھی غزہ میں مشکلات کا سامنا
  • امریکی کی جانب سے اعتماد کی بار بار خلاف ورزی، آبنائے ہرمز پر دوبارہ پابندی عائد
  • کل ذہین شخصیت وائٹ ہاؤس کا دورہ کرے گی، بڑا سرپرائز مل سکتا ہے، ٹرمپ
  • امریکا: ویڈیو گیم کھیلنے میں مشغول معمر خاتون نے سب کو پریشان کر دیا
  • جرمن ولاگر کی تصویر کیوں لائیک کی؟ ویرات کوہلی پر میمز وائرل
  • وائر لیس بجلی فراہم کرنے کا انقلابی منصوبہ
  • پاکستانی سی فوڈ کی روس کو برآمدات کی اجازت، حجم 800 ملین ڈالر تک پہنچنے کی توقع
  • رات کی نوکری صحت پر بھاری! نئی تحقیق میں خطرناک اثرات سامنے آگئے
  • کراچی سمیت ملک بھر کے صارفین کیلیے بجلی مزید مہنگی ہونے کا امکان
  • About us
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
:: Channel 5 :::: Channel 5 ::
  • ہوم
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انٹر نیشنل
  • سپورٹس
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
Facebook X (Twitter) Instagram
:: Channel 5 ::

خبریںکی تقریبات نے میڈیا میں لیڈر کا کردار ادا کیا،دوست محمد مزاری،شاندار تفریح مہیا کی،فیاض الحسن چوہان

By adminنومبر 23, 2019
Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
Follow Us
Google News Flipboard
Share
Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) خبریں اخبار کی کامیابیوں کے سفر کو 27سال مکمل ہونے پر خبریں میڈیا گروپ اور چینل فائیو کی جانب سے فیملی فیسٹا منعقد کیا گیا ہے ۔لاہور کے پام کنٹری کلب میں فیملی فیسٹاسے چینل فائیو کا خصوصی پروگرام ”نیوز ایٹ سیون “پیش کیا گیا۔پروگرام میں بتایا گیا کہ خبریں و چینل فائیو کے ایونٹ میں ایک ہی چھت تلے بھرپور تفریح کا سامان میسر ہیں۔عوام کو اپنی خوشی میں شامل کرنے کے لیے لاہوری کھابے، بچوںاور بڑوں کے لیے سیر و تفریح کے وسیع مواقع دستیاب ہیں۔ 22اور 23نومبر تک جاری رہنے والے فیملی فیسٹافیسٹیول کے پہلے دن ہئیر شو، برائیڈل شواور دوسرے دن خاص میوزیکل پروگرام ترتیب دیا گیا ہے جسمیں معروف گلوکار ساحر علی بگااور آئمہ بیگ اپنی آواز کا رنگ جمائیں گے۔ اسکے علاوہ فیسٹیول کے شرکاءکے لیے انعامات بھی رکھے گئے ہیں۔ پروگرام میں اسٹالز کی جانب بڑھنے سے پہلے فیملی فیسٹا میں موجود ایڈیٹر انچیف خبریں میڈیا گروپ ضیا شاہدسے ملاقات ہوئی انکا کہنا تھا کہ انہوںنے ڈیڑھ دو ماہ بعد ابھی پھجے کے پائے کھائے اور بہت اچھا لگا۔ ابھی سیخ کباب منگوائے ہیں۔ عوام کو اپنی خوشیوں میں شریک دیکھ کر بہت اچھا لگ رہا ہے۔ ضیا شاہد نے مزید کہا کہ میں نے اپنے صحافتی کیرئیر میں صرف ایک چیز کو سامنے رکھا کہ مخلوق خدا کی خدمت کی جائے ۔ اس خدمت سے ہی انسان سب کچھ حاصل کرتا ہے۔ آج فیملی فیسٹا کی شکل میں پورا شہر آباد ہے۔ فیسٹیولز میں عوام سب سے پہلے کھانے کی چیزیں دیکھتے ہیں اور میں فیملی فیسٹا میں فوڈ سٹی دیکھ کر بہت خوش ہوا کہ اسمیں ویسٹر ن اور پاکستان کا روائیتی فوڈ شامل ہے۔آج فیسٹیول کا پہلا دن ہے، ابھی رونق لگ رہی ہے، کچھ اسٹالز مکمل ہو گئے اور کچھ لگ رہے ہیں۔ آ ج فیسٹیول کا شہر پھرپور انداز میں مکمل ہو کر سامنے آئے گا۔ ایڈیٹر چینل فائیو و خبریں میڈیا گروپ امتنان شاہد نے فیملی فیسٹا سے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے فیسٹیول کے انعقاد پر اللہ کا شکر ادا کرتے ہوئے خبریں و چینل فائیو کے ملازمین کو مبارکباد دی اور کہاکہ یہی وہ لوگ ہیں جو اس سوچ کے پیچھے اصل قوت ہیں۔ فیملی فیسٹا پرہم گذشتہ دو، ڈھائی مہینے سے بہت محنت کر رہے ہیں۔ پاکستان کی سیاسی ایکٹیویٹیز، اسلام آباد دھرنااور سڑکیں بلاک ہونے کی وجہ سے بہت کم وقت میں فیملی فیسٹا کا انعقاد کیا گیا ہے۔ فیسٹیول کے پیچھے ہماری مارکیٹنگ ٹیم ، مینجمنٹ خاصلاہور ، اسلام آباد کے اسٹاف کی بڑی محنت ہے۔دہشتگردی کے خلاف جنگ کیوجہ سے ہمارے سوشل کلچر بہت تبدیل ہو چکا ہے۔ کسی زمانے میں اوپن کنسرٹس ہوا کر تے تھے، اب نہیں ہوتے۔ کرکٹ ٹیمیں پاکستان آیا کرتی تھیں ، میچر ہوتے تھے۔ پاکستان ہاکی اور کرکٹ کے ورلڈ کپ جیسے لاتعداد ایونٹس کی میزبانی کرچکا ہے مگر اب ہمارے حالات کیوجہ سے عوام کے پاس ایسی کوئی تفریح نہیں ہے کہ ہفتے میں دو دن مصروفیت سے نکل کر وہ لطف اندوز ہوسکیںیا بچوں کو تفریح کا موقع میسر کر سکیں۔فیملی فیسٹا کا بنیا دی مقصدیہی تھا کہ عوام کو مکمل تفریح،کھانا، کنسرٹ، گانا اور سب کچھ ایک چھت کے نیچے مہیا کیا جاسکے۔ ہم نے لاہور کے تمام کھانے یہاں عوام کے لیے فراہم کیے ہیں ۔ لاہور کے کھانوں کا ذکر ہو اور پھجا سری پائے کا ذکر نہ ہو تو زیادتی ہوگی، وہ بھی یہاں موجود ہے۔ لاہور کی الیاس دنبہ کڑاہی ، ریگل چوک کے دہی بھلے ، فروٹ چاٹ اور دیسی کھانے یہاں موجود ہیں۔ لاہور کے دیسی کھانوں کے لوگ دیوانے ہیں اور دور دور سے کھانے آتے ہیں۔ فیملی فیسٹا میں لوگوں کی بڑی تعداد میں شمولیت پر بے حد خوشی ہے، نہ صرف لاہور بلکہ پنجاب کے دور دراز علاقوں اوکاڑہ ، سیالکوٹ ، ملتا ن وغیرہ سے لوگ یہاں شریک ہوئے ہیں۔ اگر ہم لوگوں کو اچھی ، صاف ستھری تفریح کا موقع فراہم کر سکیں تواس جیسا کچھ اور ہو نہیں سکتا۔ خبریں کے 27سال لمبی کہانی ہیں، ان سالوں میں ترقی و تنزلی کے بہت سے وقت آئے۔ آج پرنٹ میڈیا اور ڈیجیٹل میڈیا انڈسٹری تنزلی کا شکا رہے۔ سوشل میڈیا کے آنے کے بعد ٹرینڈز بدل چکے ہیں، پاکستان کی میڈیا انڈسٹری کو ان ٹرینڈز کو جلد اپنانا ہوگا۔ خبریں نئے ٹرینڈز سیٹ کرنے کی کوشش کرتا رہا ہے جسکی وجہ سے اب بھی ہم مسائل میں گھرے ہیں۔ماسز کی صحافت میں خبریں کا اپنا برانڈ ہے جسکو ٹی وی اور الیکٹرانک میڈیا کے فعال ہونے کے بعد جگہ ملی۔الیکٹرانک میڈیا کے بہت سارے چینلز نے خبریں کی پالیسی کو فالو کرتے ہوئے ماسز کی صحافت کی جو خبریں کا کریڈٹ ہے۔ سٹوڈیو اینڈ جیولری کے حوالے سے معروف نام آمنہ کاردار نے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ خواتین کی جیولری ڈیزائن کرنے کا آئیڈیا ٰایک خاتون کو آہی جاتا ہے، جیولری خاتون کی شخصیت کو مکمل بناتی ہے۔کوشش ہوتی ہے کہ ٹرینڈز کے مطابق مغربی جیولری ڈیزائن جو پاکستان میں موجود نہیںوہ فراہم کی جائے۔ 2019ءکے تمام جیولری ڈیزائن میسر ہونے کے ساتھ انکی قمتیں بھی مناسب ہونا ضروری ہے۔ ہمارے اسٹال پر رنگز، بریسلٹ ، ائیر رنگزاور تمام اسیسریز کی امپورٹیڈ ورائیٹی موجود ہے۔ انہوں نے کہاکہ وہ پاکستان میں جیولری بنواتی رہی ہیںمگر اب یہاں لیبر بہت بڑھ گئی ہے اسکے ساتھ جیولری کی کوالٹی بھی امپورٹڈ جیسی نہیں ، اس لیے چین اور کوریہ سے جیولری امپورٹ کرنے کو ترجیح دی جاتی ہے۔ انہوں نے مزید کہاکہ انہیں جیولری بہت انسپائر کرتی ہے اور وہ خود بھی جیولری ڈیزائن کر کے بنواتی ہیں ۔ انہوں نے بتایا کہ حال ہی میں ایک میک اپ سٹوڈیو شروع کیا ہے جہاں میک اپ کلاسز دے رہی ہوں۔ ہر خاتون کو اپنا میک اپ خود کرنا آنا چاہئے ۔ میک اپ کا مقصد زیادہ جوان دکھائی دینا ہے مگر پاکستان میں زیادہ لوگ اس سے واقف نہیں ہیں۔ فاﺅنڈیشن اگر غلط کلر میں چہرے پر لگالیا جائے تو اس پرکوئی بھی میک اپ کام نہیں آئےگا۔ میک اپ خریدنا سکھانا ہماری کلاسز کا اہم جزو ہے۔ ہماری اگلی کلاس 9دسمبر کو شروع ہو رہی ہے۔ لوگوں کے کہنے پر میں نے پارٹی میک اپ، برائیڈل میک اپ اور اینگیجمنٹ میک اپ کی اپوائنٹمنٹ بھی لینا شروع کر دی ہے۔ مختلف میک اپ برانڈز کے لیے میک اپ ٹیوٹوریل بھی بنارہی ہوں۔ انہوں نے کہاکہ فیملی فیسٹا بالکل فری تفریحی پروگرام ہے ۔لوگ یہاں ضرور آئیں چاہے خریداری نہ کریں۔ یہاں بچوں کے لیے تفریح، کڈز زون ، گیمنگ زون، کھانے کے اسٹالز ، جیولری، میک اپ سب موجود ہے۔ فیملی فیسٹا میں موجود ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی دوست محمد مزاری نے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ خبریں گروپ کو 27سال مکمل ہونے پر مبارکباد پیش کرتا ہوں۔انتھک محنت اور شفاف صحافت کو آگے لانے میں ضیا شاہد کا اہم کردار ہے۔ہم مستقبل میں خبریںگروپ کی جانب سے بہترین اقدامات کے منتظر ہیں۔ عوام کوتفریح مہیا کرنے کے لیے صحافیوں اورسیاستدانوں کو اپنا کردار ادارکرنا چاہئے، پاکستان مشکلات میں ہے اور ہم سب ملکر ہی ان مشکلات سے باہر نکلیں گے۔ خبریں گروپ کی سالگرہ کے موقع پراسکے بہترین مستقبل کے لیے دعا گوہیں۔ فیملی فیسٹا میں شریک تحریک انصاف کے رہنما فیاض الحسن چوہان نے خبریں اخبار کی 27ویں سالگرہ پر ایڈیٹر انچیف خبریں گروپ ضیا شاہد اور ایڈیٹرامتنان شاہد کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ محض 27سال نہیں، انکے پیچھے لازوال جدوجہد، محنت ، ضیا شاہد کا کردار ، انکی صحافت اور تجربہ شامل ہے۔ انہیں خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔ فیملی فیسٹیول میں عوام کے لیے تفریح کا بہترین ماحول سجایا گیا ہے۔ ایک چھت تلے ہر قسم کی تفریح اور کھانے دستیاب ہیں۔ انہوں نے خبریں کے لیے دن دوگنی ،رات چوگنی ترقی کی دعا دیتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت میں ثقافت کو ابھارنے کے لیے سب سے زیادہ کوششیں کی گئی ہیں۔ برائیڈل شو کی انتظامیہ نے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ یہ شو ایک ٹیم ورک کے نتیجے میں کامیاب ہوا، تمام لوگوں نے اپنی ذمہ داری بھرپور طریقے سے نبھائی ، ورنہ یہ ممکن نہ ہوتا۔ روایتی دلہن کے لباس میں ملبوس ایک ماڈل نے کہاکہ انہیں برائیڈل شو میں شرکت کر کے بے حد خوشی ہوئی ، ایسے شوز کے ذریعے ماڈلز کو متعارف ہونے کا بہترین موقع میسر آتا ہے۔ برائیڈل شو میںمغربی اسٹائل میں تیار دلہنیں بھی شامل ہیں۔ فیملی فیسٹا میں کھانے کے اسٹالز میں پھجا سری پائے، ریگل حلیم، نساءسلطان ترکش فوڈ، بے مثال گول گپے، باربی کیو، لڈو پیٹھیاں، پٹھورے اور دیگر شامل ہیں۔کھانے کے بعد کا مزہ دوبالا کرنے کے لیے لاہور ریگل چوک کے مشہور مولا بخش پان کا اسٹال لگایا گیا ، اسٹال آنر کا کہنا تھا کہ مولا بخش انکے دادا کا نام تھا۔ سالوں گزرنے کے باوجود آج بھی عوام مولابخش کے پان بہت پسند کرتے ہیں۔ گرما گرم لڈو پیٹھیاں کے اسٹال پر عوام کا رش نظر آیا ، اسٹال مالک کا کہنا تھاکہ عوام کیساتھ وہ بھی انجوائے کر رہے ہیں۔ خبریں کا یہ فیسٹیول عوامی تفریح کا بہترین موقع ہے۔ اس موقع پر شیخو پورہ سے آئے شرکاءکا کہنا تھاکہ خبریں نے لاہور میں بہترین پروگرام منعقد کیا ہے اس پر موسم نے لاہوری کھابوں کا مزہ دوبالا کر دیا ہے۔ یہاں سے شاپنگ بھی کر کے جائیں گے۔ فیسٹیول میں شریک ایک فیملی سے گفتگو میں انکا کہنا تھا کہ یہاں حلیم اور تکہ بے حد لذیذ ہے، فیملی فیسٹا میں سوچ سے زیادہ مزہ آرہا ہے،ایونٹ کے دوسرے روز بھی شرکت کریں گے۔فیملی کے سربراہ کا کہنا تھاکہ یہ پروگرام دیکھ کر ہم ضیا شاہد کی عظمت کو سلام پیش کرتے ہیں۔ثابت ہو گیا کہ ضیا شاہد کارکن صحافی سے اپنے زور بازو پر ترقی کرتے ہوئے سب سے آگے ہیں۔ اللہ انہیں سب سے آگے رکھے۔ فیملی فیسٹیول میں چہروں پر خوشی سجائے کھانوں سے لطف اندوز ہوتی یونیورسٹی کی طلباءنے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ فیملی فیسٹا کا ماحول شاندار ہے، ہم بہت انجوائے کر رہے ہیں، خوشی کا سما قائم رکھنے کے لیے ایسے ایونٹ ہونے چاہئیں۔ فیملی اور دوستوں کے ساتھ لطف اندوز ہونے کے لیے فیملی فیسٹا بہترین کاوش ہے۔ طالبات نے بتایا کہ انہوں نے اسٹالز سے گول گپے، قلفی اور لذیذ پٹھورے کھائے، یہاں ہر چیز مناسب قیمت میں موجود ہے۔ ماس کام کے طالب علموں اور انکے ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹ نے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حسین موسم میں فیملی فیسٹاآکر بہت خوشی محسوس کر رہے ہیں، بہترین ماحول میں فری کافی پی۔ایسی زبردست تقریبات تمام میڈیا ہاﺅسز کومنعقد کرنی چاہئے تاکہ ملکی ثقافت کو بحال کیا جاسکے۔ طلبا کے استاد کا کہنا تھاکہ ایڈیٹر خبریں گروپ امتنان شاہد انکے کلاس فیلو رہ چکے ہیں۔انکی طرف سے دعوت نامہ آیا کہ فیملی فیسٹا میں اپنے تمام طالب علموں کو لائیں اور ہم بڑی بس بھر کے لائے ہیں۔ سیاست اور پولیٹیکل کمیونیکیشن ہمارے میڈیا کے ایجنڈ اپر ہے مگر سیاست سے ہٹ کر تفریح کے مواقع ضرور انجوائے کرنے چاہئیں۔ زندگی اسی کا نام ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ وہ دی پوسٹ میں عدنان شاہد کیساتھ کام کر چکے ہیں، وہ بڑے بھائی اور بہترین بوس تھے۔آج ہم انہیں بہت مس کر رہے ہیں۔ نوجوانوں کا کہنا تھاکہ پاکستان کے معاشی بحران سے پریشان عوام کو فیملی فیسٹا کے ذریعے بہترین تفریح میسر آئی ہے۔ بہترین ماحول میں لوگ انجوائے کر رہے ہیں۔ فیسٹیول سے لطف اندوز ہوتے ہوئے بچوں نے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ بہت انجوائے کر رہے ہیں، دوستوں کیساتھ ملکر جھولے لیے ، کھانا کھایا اور پھر سے جھولوں کی طرف بڑھ گئے۔ فیسٹیول میں مزہ کرنے کو ہر چیز موجود ہے۔ بچوں نے اپنے دوستوں کو پیغام دیا کہ وہ بھی فیسٹیول میں شرکت کریں اور خوب مزے اٹھائیں۔ چھوٹی بچی ذوکروف کا کہنا تھا کہ بہت مزہ آرہا ہے، چینل فائیو تھینک یو۔ فیملی فیسٹا میں پولیس اہلکار بھی لذیذ کھانے سے لطف اندوز ہوتے نظر آئے۔ خبریں و چینل فائیو میڈیا گروپ کے فیملی فیسٹا میں معروف گلوکار جواد احمد نے خصوصی شرکت کی اور عوام کی تفریح کے لئے سجائے گئے اس فیسٹیول پر مبارکباد پیش کی۔ انکا کہنا تھا کہ ایسے ایونٹ ہوتے رہنے چاہئیں۔

admin

Keep Reading

ڈیزل کے بعد عالمی قیمتوں کے تناظر میں پیٹرول کی قیمت میں بھی کمی کا فیصلہ کیا جائے گا، وزیر مملکت

سمندری پانی بلڈ پریشر کے خطرات میں اضافہ کر رہا ہے: تحقیق

اسلام آباد: پاکستان میں نیشنل میڈیکل ٹورازم انیشیٹو کا باضابطہ آغاز

آسٹریلوی ٹیم کے دورہ بنگلادیش کے شیڈول کا اعلان

پی ایس ایل: شاہین آفریدی صفر پر آؤٹ ہونے پر غصے میں آگئے، بیٹ توڑ ڈالا

سونا ایک دن قیمت کم ہونے کے بعد آج پھر مہنگا ہوگیا

تازہ ترین

ڈیزل کے بعد عالمی قیمتوں کے تناظر میں پیٹرول کی قیمت میں بھی کمی کا فیصلہ کیا جائے گا، وزیر مملکت

سمندری پانی بلڈ پریشر کے خطرات میں اضافہ کر رہا ہے: تحقیق

اسلام آباد: پاکستان میں نیشنل میڈیکل ٹورازم انیشیٹو کا باضابطہ آغاز

آسٹریلوی ٹیم کے دورہ بنگلادیش کے شیڈول کا اعلان

Subscribe to News

Get the latest sports news from NewsSite about world, sports and politics.

Advertisement

Channel 5 : A Project of Khabrain Newspaper.We're social. Connect with us:

  • ہوم
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انٹر نیشنل
  • سپورٹس
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی

Subscribe to Updates

Get the latest creative news from FooBar about art, design and business.

Facebook X (Twitter) Instagram
© 2026 Channel 5. Designed by Muhammad Rashid.

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.