اسلام آباد (ویب ڈیسک)وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ منصب سنبھالا تو ملک کا سب سے بڑا مسئلہ 19 ارب ڈالر کا کرنٹ اکاﺅنٹ خسارہ تھا تاہم اس پر قابو پالیا گیا ہے اور روپے کی قدر مستحکم ہوگئی ہے۔برآمد کنندگان میں سیلز ٹیکس اور انکم ٹیکس کے ریفنڈ چیک تقسیم کرنے کے لیے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جب حکومت میں آئے تو ملک کا 19 ارب ڈالر کا کرنٹ اکاﺅنٹ خسارہ تھا اور غیر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر نہیں تھے، لوگ ڈالرز میں ٹرانزیکشن کر رہے تھے، کرنسی کی قدر کم ہو رہی تھی۔وزیراعظم نے کہا کہ موجودہ حکومت کی معاشی ٹیم کی کوششوں کے باعث روپے کی قدر مستحکم ہوئی ہے اور برآمدات میں اضافہ ہوا ہے۔انہوں نے کہا کہ جس دن ملک میں پالیسیاں ٹھیک ہوں گی اور لوگوں کو معلوم ہو جائے گا کہ ہماری پالیسیاں مستقل ہیں اور ملک ایڈہاک ازم سے نہیں چلے گا تو اس سے ان کے اعتماد میں اضافہ ہو گا۔عمران خان نے کہا کہ بھارت اور بنگلہ دیش ہم سے آگے نکل گئے ہیں، انہوں نے کوئی غیر معمولی ترقی نہیں کی بلکہ ہم پیچھے چلے گئے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ ‘موجودہ حکومت طویل المدتی پالیسیوں پر عمل کرے گی، چین نے طویل المدتی پالیسیوں کے ذریعے کامیابی حاصل کی ہے ‘۔انہوں نے کہا کہ ‘انتخابات میں سیاسی فوائد کے لئے میٹرو بس جیسے منصوبے شروع کئے جاتے ہیں، چین نے استحکام، پیداواریت اور انسانی ترقی پر توجہ کے ذریعے کامیابی حاصل کی’۔وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ ‘ملک خسارے میں ہو، ڈالر باہر زیادہ جا رہے ہوں اور ملک میں کم آ رہے ہوں تو اس سے کرنٹ اکاﺅنٹ خسارہ زیادہ ہو جاتا ہے، کرنٹ اکا?نٹ خسارہ بڑھنے سے روپے کی قدر کم ہوتی ہے، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ہوتا ہے اور مہنگائی بڑھتی ہے’۔انہوں نے کہا کہ ‘پہلی بار ملک کا کرنٹ اکاﺅنٹ خسارہ سرپلس میں آیا ہے، ملک میں دولت کی پیداوار نہیں ہوتی تو ملک قرضے واپس نہیں کر سکتا’۔ان کا کہنا تھا کہ ‘موجودہ حکومت صنعتوں کے فروغ پر توجہ دے رہی ہے، اسمگلنگ روکنے کے لیے اقدامات کر رہی ہے کیونکہ اسمگلنگ سے صنعتیں متاثر ہوتی ہیں’۔وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ ‘ٹیکس محصولات میں اضافہ ہوا ہے جس پر چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی مبارکباد کے مستحق ہیں’۔انہوں نے تاجر برادری میں ٹیکس کلچر کے فروغ پر زور دیا اور کہا کہ ‘تاجر ملکی مفاد میں رجسٹریشن کے عمل میں شریک ہوں، ہم صنعتوں کے فروغ اور زیادہ ٹیکس جمع کر کے عوام پر خرچ کرنا چاہتے ہیں، چینی ماڈل بھی یہی تھا، ہم اسے اختیار کرنا چاہتے ہیں’۔انہوں نے کہا کہ ‘اللہ تعالیٰ نے پاکستان کو سونا، چاندی، تانبے جیسے قدرتی وسائل سے نوازا ہے، پاکستان ریکوڈک جیسی نعمتوں سے مالا مال ہے، صرف 2 کانوں کا منافع 100 ارب روپے بنتا ہے’۔ان کا کہنا تھا کہ ‘کرپشن نے ہمیں نقصان پہنچایا، اگر کرپشن نہ ہوتی تو ریکوڈک جیسے منصوبوں سے سالانہ اربوں روپے حاصل ہوتے، اس سے بلوچستان سمیت پورا ملک ترقی کرتا’۔انہوں نے بتایا کہ ‘کارکے مقدمے میں ترکی کے صدر رجب طیب اردوان کی کوششوں سے 170 ارب روپے بچائے ہیں’۔
بریکنگ نیوز
- ڈیزل کے بعد عالمی قیمتوں کے تناظر میں پیٹرول کی قیمت میں بھی کمی کا فیصلہ کیا جائے گا، وزیر مملکت
- سمندری پانی بلڈ پریشر کے خطرات میں اضافہ کر رہا ہے: تحقیق
- اسلام آباد: پاکستان میں نیشنل میڈیکل ٹورازم انیشیٹو کا باضابطہ آغاز
- آسٹریلوی ٹیم کے دورہ بنگلادیش کے شیڈول کا اعلان
- پی ایس ایل: شاہین آفریدی صفر پر آؤٹ ہونے پر غصے میں آگئے، بیٹ توڑ ڈالا
- سونا ایک دن قیمت کم ہونے کے بعد آج پھر مہنگا ہوگیا
- پشاور ایئرپورٹ؛ ایف آئی اے نے 2 مسافروں کو جعلی دستاویزات پر آف لوڈ کردیا
- لاہور سے روڈ ٹو مکہ کے تحت پہلی حج پرواز 345 عازمین کو لے کر مدینہ منورہ روانہ
- پاکستان سے حج آپریشن 2026 کا باقاعدہ آغاز
- جنگ بندی میں شاید توسیع نہ کروں، بدقسمتی سے بم دوبارہ گرانا پڑے گا، ٹرمپ
- دشمن کو عبرتناک شکست دینے کیلئے تیار ہیں، ایرانی سپریم لیڈر
- اسرائیلی پابندیوں کی وجہ سے بورڈ آف پیس کو بھی غزہ میں مشکلات کا سامنا
- امریکی کی جانب سے اعتماد کی بار بار خلاف ورزی، آبنائے ہرمز پر دوبارہ پابندی عائد
- کل ذہین شخصیت وائٹ ہاؤس کا دورہ کرے گی، بڑا سرپرائز مل سکتا ہے، ٹرمپ
- امریکا: ویڈیو گیم کھیلنے میں مشغول معمر خاتون نے سب کو پریشان کر دیا
- جرمن ولاگر کی تصویر کیوں لائیک کی؟ ویرات کوہلی پر میمز وائرل
- وائر لیس بجلی فراہم کرنے کا انقلابی منصوبہ
- پاکستانی سی فوڈ کی روس کو برآمدات کی اجازت، حجم 800 ملین ڈالر تک پہنچنے کی توقع
- رات کی نوکری صحت پر بھاری! نئی تحقیق میں خطرناک اثرات سامنے آگئے
- کراچی سمیت ملک بھر کے صارفین کیلیے بجلی مزید مہنگی ہونے کا امکان

