اسلام آباد (ویب ڈیسک)وفاقی وزیر توانائی عمر ایوب نے مستقبل قریب میں بجلی کی قیمتوں میں کمی کی نوید سنادی۔اسلام آباد میں متبال توانائی ترقیاتی بورڈ کے ای سی او ڈاکٹر رانا عبدالمجید اور وزیراعظم کے معاون خصوصی پیٹرولیم ندیم بابر کے ہمراہ پریس کانفرنس میں عمر ایوب نے کہا کہ ’بجلی کی قیمتیں مستقبل قریب میں نیچے آنا شروع ہوجائیں گی‘۔ایک مرتبہ پھر انہوں مسلم لیگ (ن) پر مہنگی بجلی سسٹم میں شامل کرنے کا الزام لگایا۔وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ (ن) نے جو مہنگی بجلی سسٹم میں ڈالی اس کا خمیازہ آج بھی بھگت رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہم بجلی کے سستے متبادل ذرائع سے 2025 تک 8 ہزار میگا واٹ بجلی پیدا کریں گے جس کی بدولت بجلی سستی ہونے سے کاروبار میں وسعت اور روزگار میں اضافہ ہوگا۔عمر ایوب نے پیشگوئی کی کہ 2023 تک متبادل توانائی کے ذرائع سے 30 ہزار میگا واٹ سستی بجلی بنائیں گے۔انہوں نے دعویٰ کیا کہ شعبہ توانائی میں مسلم لیگ (ن) کی حکومت کے مقابلے میں حکومتی ریونیو میں 229 ارب روپے کا اضافہ ہوا۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں قابل تجدید توانائی میں 40 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کے مواقع ہیں۔وزیر توانائی نے کہا کہ پاکستان کے شعبہ توانائی میں بہتری آرہی ہے جبکہ تقریباً 80 فیصد فیڈرز کو بجلی کی چوری سے پاک کردیے گئے۔عمر ایوب نے کہا کہ سرمایہ کاری سے متعلق بارش کے پہلے قطرے آنا شروع ہوگئے۔خیال رہے کہ رواں برس 5 نومبر کو ہی حکومت نے بجلی کی قیمتوں میں ایک مرتبہ پھر اضافے کا فیصلہ کیا تھا۔مذکورہ فیصلے کے تحت بجلی کی 10 تقسیم کار کمپنیاں 18 پیسے فی یونٹ اضافے سے 17 ارب 20 کروڑ روپے کی اضافی ا?مدن حاصل کرسکیں گے۔نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) کی جانب سے رواں ماہ کے اواخر میں منظوری کے بعد بجلی کی قیمت موجودہ 13روپے 51 پیسے سے بڑھ کر 13 روپے 69 پیسے ہوجائے گی جس میں جنرل سیلز ٹیکس شامل نہیں۔علاوہ ازیں وزیراعظم کے معاون خصوصی پیٹرولیم ندیم بابر نے بتایا کہ گزشتہ روز وفاقی کابینہ کی جانب سے متبادل ذرائع توانائی پالیسی کی منظوری کا ڈرافٹ تیار کرکے 6 ماہ تک مختلف پبلک فورمز، متعلقہ صوبوں کے حکام اور انٹرنیشنل ایجنسیوں سے مشاورت کی۔انہوں نے کہا کہ اس ضمن میں جو مفید مشورے سامنے آئے انہیں بھی پالیسی میں شامل کرلیا گیا لیکن ماضی کی پالیسی میں مشاورت کی کمی تھی۔ندیم بابر نے کہا کہ کوشش ہے کہ بجلی کی پیداوار کے لیے استعمال ہونے والی مشینری پاکستان میں بنے۔
بریکنگ نیوز
- پی ٹی اے کی موبائل سمز بلاک کرنے کی وارننگ، کونسے لوگ زد میں آئیں گے؟
- مائیکرو سافٹ کا اہم سروس بند کرنے کا اعلان
- ڈیزل کے بعد عالمی قیمتوں کے تناظر میں پیٹرول کی قیمت میں بھی کمی کا فیصلہ کیا جائے گا، وزیر مملکت
- سمندری پانی بلڈ پریشر کے خطرات میں اضافہ کر رہا ہے: تحقیق
- اسلام آباد: پاکستان میں نیشنل میڈیکل ٹورازم انیشیٹو کا باضابطہ آغاز
- آسٹریلوی ٹیم کے دورہ بنگلادیش کے شیڈول کا اعلان
- پی ایس ایل: شاہین آفریدی صفر پر آؤٹ ہونے پر غصے میں آگئے، بیٹ توڑ ڈالا
- سونا ایک دن قیمت کم ہونے کے بعد آج پھر مہنگا ہوگیا
- پشاور ایئرپورٹ؛ ایف آئی اے نے 2 مسافروں کو جعلی دستاویزات پر آف لوڈ کردیا
- لاہور سے روڈ ٹو مکہ کے تحت پہلی حج پرواز 345 عازمین کو لے کر مدینہ منورہ روانہ
- پاکستان سے حج آپریشن 2026 کا باقاعدہ آغاز
- جنگ بندی میں شاید توسیع نہ کروں، بدقسمتی سے بم دوبارہ گرانا پڑے گا، ٹرمپ
- دشمن کو عبرتناک شکست دینے کیلئے تیار ہیں، ایرانی سپریم لیڈر
- اسرائیلی پابندیوں کی وجہ سے بورڈ آف پیس کو بھی غزہ میں مشکلات کا سامنا
- امریکی کی جانب سے اعتماد کی بار بار خلاف ورزی، آبنائے ہرمز پر دوبارہ پابندی عائد
- کل ذہین شخصیت وائٹ ہاؤس کا دورہ کرے گی، بڑا سرپرائز مل سکتا ہے، ٹرمپ
- امریکا: ویڈیو گیم کھیلنے میں مشغول معمر خاتون نے سب کو پریشان کر دیا
- جرمن ولاگر کی تصویر کیوں لائیک کی؟ ویرات کوہلی پر میمز وائرل
- وائر لیس بجلی فراہم کرنے کا انقلابی منصوبہ
- پاکستانی سی فوڈ کی روس کو برآمدات کی اجازت، حجم 800 ملین ڈالر تک پہنچنے کی توقع

