اسلام آباد (ویب ڈیسک)وزیراعظم عمران خان کی سابق اہلیہ ریحام خان نے نواز شریف کی بیرون ملک روانگی پر اپنے ردعمل میں کہا ہے کہ شریف فیملی نے تو بہت کچھ برداشت کیا ہے جب کہ سربراہ تحریک انصاف ایک دن بھی جیل میں نہیں گزار سکتے۔ایک ویڈیو بیان میں ریحام خان نے تحریک انصاف کے کارکنوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ جیل میں موجود نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کی ڈائیٹ کولڈ ڈرنک(شوگر فری مشروب) بند کر دی گئی جب کہ اگر ایک دن کے لیے جیل میں آپ کے لیڈر کی کوک [کوک، پیپسی اور سیون اپ] بند کردی گئی تو بہت مشکل ہوجائے گی۔ان کا کہنا تھا کہ کل کو اگر آپ کو ایک دن بھی جیل میں گزارنا پڑجائے تو وہاں کوئی کوک، پیپیسی اور سیون اپ نہیں ملے گی۔ریحام خان کے مطابق سب کچھ پچھلے دور حکومت کی طرح ہورہا ہے،آپ کے خلاف بھی دھرنا دیا گیا،مولانا فضل الرحمان بھی شٹر ڈاو¿ن اور لاک ڈاﺅن کی باتیں کررہے ہیں یہ باتیں ہم نے 2014 میں سنی تھیں جب 126 دن دھرنے میں لگائے گئے لیکن کچھ نہیں ہوا۔حکومتی اتحادیوں کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ سارے ایک پیج پر آگئے ہیں، پرویز الہٰی بھی آپ کے خلاف بول رہے ہیں، وزیر ریلوے کا بھی یہی رویہ ہے، یہ ردعمل ہے جو آپ نے دیگر لوگوں کے ساتھ کیا تھا اب آپ نے جن تھوڑے لوگوں کے ساتھ مل کر قومی اسمبلی میں اکثریت بنائی ہوئی ہے وہ ابھی سے آپ کو آنکھیں دکھا رہے ہیں۔ انہوں نے پاکستان تحریک انصاف کے کارکنوں پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ بڑی باتیں کی جارہی تھیں کہ 7 ارب وغیرہ نکالیں گے لیکن اس کی بجائے نواز شریف نے انڈیمنٹی بانڈ کی شرط مسترد کردی اور شہباز شریف کی زبان کے بانڈ پر انہیں بیرون ملک جانے کی اجازت مل گئی۔
بریکنگ نیوز
- ڈیزل کے بعد عالمی قیمتوں کے تناظر میں پیٹرول کی قیمت میں بھی کمی کا فیصلہ کیا جائے گا، وزیر مملکت
- سمندری پانی بلڈ پریشر کے خطرات میں اضافہ کر رہا ہے: تحقیق
- اسلام آباد: پاکستان میں نیشنل میڈیکل ٹورازم انیشیٹو کا باضابطہ آغاز
- آسٹریلوی ٹیم کے دورہ بنگلادیش کے شیڈول کا اعلان
- پی ایس ایل: شاہین آفریدی صفر پر آؤٹ ہونے پر غصے میں آگئے، بیٹ توڑ ڈالا
- سونا ایک دن قیمت کم ہونے کے بعد آج پھر مہنگا ہوگیا
- پشاور ایئرپورٹ؛ ایف آئی اے نے 2 مسافروں کو جعلی دستاویزات پر آف لوڈ کردیا
- لاہور سے روڈ ٹو مکہ کے تحت پہلی حج پرواز 345 عازمین کو لے کر مدینہ منورہ روانہ
- پاکستان سے حج آپریشن 2026 کا باقاعدہ آغاز
- جنگ بندی میں شاید توسیع نہ کروں، بدقسمتی سے بم دوبارہ گرانا پڑے گا، ٹرمپ
- دشمن کو عبرتناک شکست دینے کیلئے تیار ہیں، ایرانی سپریم لیڈر
- اسرائیلی پابندیوں کی وجہ سے بورڈ آف پیس کو بھی غزہ میں مشکلات کا سامنا
- امریکی کی جانب سے اعتماد کی بار بار خلاف ورزی، آبنائے ہرمز پر دوبارہ پابندی عائد
- کل ذہین شخصیت وائٹ ہاؤس کا دورہ کرے گی، بڑا سرپرائز مل سکتا ہے، ٹرمپ
- امریکا: ویڈیو گیم کھیلنے میں مشغول معمر خاتون نے سب کو پریشان کر دیا
- جرمن ولاگر کی تصویر کیوں لائیک کی؟ ویرات کوہلی پر میمز وائرل
- وائر لیس بجلی فراہم کرنے کا انقلابی منصوبہ
- پاکستانی سی فوڈ کی روس کو برآمدات کی اجازت، حجم 800 ملین ڈالر تک پہنچنے کی توقع
- رات کی نوکری صحت پر بھاری! نئی تحقیق میں خطرناک اثرات سامنے آگئے
- کراچی سمیت ملک بھر کے صارفین کیلیے بجلی مزید مہنگی ہونے کا امکان

