اسلام آباد (ویب ڈیسک)وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ امن جنوبی ایشیا کے لیے بہت ضروری ہے، دو ایٹمی طاقتوں کے درمیان کشیدگی کہاں جا سکتی ہے کسی کو علم نہیں۔اسلام آباد میں مارگلہ ڈائیلاگ کانفرس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ پاکستان کشمیر کی وجہ سے خطرے کی زد میں ہے، مقبوضہ کشمیر میں کرفیو لگے 100 دن سے زیادہ ہوچکے، کرفیو سے کشمیر کی 80 لاکھ کی آبادی اذیت میں ہے۔ مودی حکومت کشمیریوں کو طاقت کے زور پر نہیں دباسکتی۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ بھارت میں جرمنی کی نازی پارٹی کی طرح نسل پرستی جڑ پکڑرہی ہے، نسل پرستانہ نظریے کی وجہ سے 45 کروڑ افراد متاثر ہیں، ہرگزرتے دن کے ساتھ مودی کے موجودہ نظریات کے ساتھ وقت گزارنا مشکل ہوگا۔ان کا کہنا تھا کہ مسئلہ کشمیر حل ہوئے بغیر جنوبی ایشیا میں امن ممکن نہیں،ہم ماحولیاتی تبدیلی اور غربت کے خلاف مل کر جدو جہد کرسکتے ہیں، ہم چین اور امریکا سے سبق حاصل کرسکتے ہیں، امریکا نے جنگ پر رقم خرچ کی جبکہ چین نے پیسہ انفرااسٹرکچر پر خرچ کیا۔عمران خان کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ پاکستان کے لیے تباہ کن ثابت ہوئی، پاکستان کی اسٹریٹجک محل وقوع کی وجہ سے بہت اہمیت ہے، پاکستان اپنے پڑوس میں امن کے لیے کوششیں کر رہاہے، افغانستان کی صورتحال درست سمت میں جارہی ہے، افغانستان میں حالیہ پیش رفت سےسیاسی حل ہوگا اور امن آئےگا۔مودی بھی پاکستان اور وزیراعظم عمران خان کی تعریف کیے بغیر نہ رہ سکے۔ایران اور سعودی عرب کے حوالے سے وزیراعظم نے بتایا کہ پاکستان، سعودیہ اور ایران میں ثالثی کے لیے بھی کوششیں کر رہا ہے، امریکااورایران میں مذاکرات شروع کرنے کے لیے بھی پاکستان نے کردار ادا کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کو جب بھی ضرورت پڑی سعودی عرب نے ہمیشہ ساتھ دیا، جب کہ 60 کی دہائی میں تنازع کے دوران ایران پاکستان کی مدد کو آیا، پابندیاں اٹھیں تو ایران خطے کی اہم اقتصادی طاقت بن کر ابھر سکتاہے، ایران کے اہم اقتصادی طاقت بننے سے پاکستان کو فائدہ ہوگا۔
بریکنگ نیوز
- ڈیزل کے بعد عالمی قیمتوں کے تناظر میں پیٹرول کی قیمت میں بھی کمی کا فیصلہ کیا جائے گا، وزیر مملکت
- سمندری پانی بلڈ پریشر کے خطرات میں اضافہ کر رہا ہے: تحقیق
- اسلام آباد: پاکستان میں نیشنل میڈیکل ٹورازم انیشیٹو کا باضابطہ آغاز
- آسٹریلوی ٹیم کے دورہ بنگلادیش کے شیڈول کا اعلان
- پی ایس ایل: شاہین آفریدی صفر پر آؤٹ ہونے پر غصے میں آگئے، بیٹ توڑ ڈالا
- سونا ایک دن قیمت کم ہونے کے بعد آج پھر مہنگا ہوگیا
- پشاور ایئرپورٹ؛ ایف آئی اے نے 2 مسافروں کو جعلی دستاویزات پر آف لوڈ کردیا
- لاہور سے روڈ ٹو مکہ کے تحت پہلی حج پرواز 345 عازمین کو لے کر مدینہ منورہ روانہ
- پاکستان سے حج آپریشن 2026 کا باقاعدہ آغاز
- جنگ بندی میں شاید توسیع نہ کروں، بدقسمتی سے بم دوبارہ گرانا پڑے گا، ٹرمپ
- دشمن کو عبرتناک شکست دینے کیلئے تیار ہیں، ایرانی سپریم لیڈر
- اسرائیلی پابندیوں کی وجہ سے بورڈ آف پیس کو بھی غزہ میں مشکلات کا سامنا
- امریکی کی جانب سے اعتماد کی بار بار خلاف ورزی، آبنائے ہرمز پر دوبارہ پابندی عائد
- کل ذہین شخصیت وائٹ ہاؤس کا دورہ کرے گی، بڑا سرپرائز مل سکتا ہے، ٹرمپ
- امریکا: ویڈیو گیم کھیلنے میں مشغول معمر خاتون نے سب کو پریشان کر دیا
- جرمن ولاگر کی تصویر کیوں لائیک کی؟ ویرات کوہلی پر میمز وائرل
- وائر لیس بجلی فراہم کرنے کا انقلابی منصوبہ
- پاکستانی سی فوڈ کی روس کو برآمدات کی اجازت، حجم 800 ملین ڈالر تک پہنچنے کی توقع
- رات کی نوکری صحت پر بھاری! نئی تحقیق میں خطرناک اثرات سامنے آگئے
- کراچی سمیت ملک بھر کے صارفین کیلیے بجلی مزید مہنگی ہونے کا امکان

