اسلام آباد (ویب ڈیسک)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما وزیر مملکت محمد خان نے پاکستان بھر کے موبائل صارفین کو ہر صبح ایک حدیث کا میسج (پیغام) بھیجنے کی تجویز دے دی۔قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے کابینہ سیکریٹریٹ کا الزام سید امین الحق کی سربراہی میں ہوا، جس میں وزیر مملکت علی محمد خان، چیئرمین پاکستان ٹیلی کمیونکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) میجر جنرل (ر) عامر عظیم باجوہ سمیت دیگر اراکین شریک ہوئے۔اجلاس کے دوران وزیرمملکت علی محمد خان نے اسلامی تعلیمات سے آگاہی کے لیے نئی تجویز پیش کی اور کہا کہ ہر موبائل صارف کو روزانہ صبح ایک حدیث کا پیغام موصول ہونا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ موبائل صارف کو حدیث کا پیغام اردو یا انگریزی میں موصول ہونا چاہیے لیکن اگر اردو میں ہو تو اس سے لوگوں کو زیادہ آگاہی ہوگی۔بات کو جاری رکھتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہماری زندگی اسلامی تعلیمات کے مطابق ہونی چاہیے، چیئرمین پی ٹی اے بتائیں کہ کیا ایسا ممکن ہے کہ موبائل کمپنیوں کو ہر روز حدیث بھجوانے کا پابند بنایا جاسکتا ہے؟علی محمد خان نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کا بھی ویژن ہے کہ پاکستان کو ریاست مدینہ کا عکاس بنایا جائے، لہٰذا ہم چاہتے ہیں کہ موبائل صارف کو صبح حدیث کا پیغام پہنچے تاکہ لوگوں کو اسلامی تعلیمات سے آگاہی مل سکے۔دوران اجلاس وزیرمملکت نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی اے اس تجویز کا جائزہ لیں، اس پر کام کریں اور آئندہ اجلاس میں آگاہ کریں۔علاوہ ازیں چیئرمین پی ٹی اے میجر جنرل (ر) عامر عظیم باجوہ نے کمیٹی کو بریفنگ دی اور بتایا کہ موبائل کمپنیوں کے لیے شاہراہوں پر کوریج کی فراہمی کو لازمی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ اس وقت موبائل کمپنایاں شاہراہوں پر کوریج کی فراہمی کی ذمہ دار نہیں ہیں، موبائل کمپنیوں کے لائسنس کی شرائط میں شاہراہوں پر کوریج کی فراہمی شامل نہیں ہے، جو کمپنیاں شاہراہوں پر کوریج دے رہی ہیں وہ کمرشل مقاصد کے لیے کر رہی ہیں۔چیئرمین پی ٹی اے کا کہنا تھا کہ نئے لائسنس کی شرائط میں موٹرویز، ہائی ویز پر کوریج کی فراہمی کو لازمی کریں گے۔اجلاس کے دوران کمیٹی کے سوشل میڈیا کے کردار پر بحث کا معاملہ بھی زیر غور آیا، جس پر کمیٹی کے رکن غلام علی تالپور نے کہا کہ پاکستان میں سوشل میڈیا کو بند کردینا چاہیے۔اسی دوران ایک اور رکن علی نواز اعوان نے کہا کہ پاکستان میں سوشل میڈیا بے لگام ہے۔اراکین کی بات پر چیئرمین پی ٹی اے نے کہا کہ سوشل میڈیا کے لیے ڈیٹا پروٹیکشن ایکٹ بنارہے ہیں، سوشل میڈیا پر ملکی قوانین، سماجی اقتدار کی پاسداری کرنا ہوگی۔چیئرمین نے کہا کہ ملک میں 9لاکھ 32ہزار فحش ویب سائٹس بلاک کردی ہیں، سوشل میڈیا کے مواد کی نگرانی کر رہے ہیں، اس مواد کو 32 حکومتی اداروں کے تعاون سے مانیٹر کرتے ہیں، مواد کی مانیٹرنگ کے لیے ایک پورٹل بنایا ہے۔بات کو جاری رکھتے ہوئے انہون نے بتایا کہ پاکستان کے لیے ٹوئٹر کا ہوسٹ ملک اب بھارت نہیں دبئی ہے، پاکستان کے مطالبے پر ٹوئٹر نے بھارت کے بجائے دبئی کو ہوسٹ ملک مقرر کیا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کی ٹوئٹر مارکیٹ چھوٹی ہے، یہاں ٹوئٹر صارفین کی تعداد صرف 3 لاکھ ہے۔علاوہ ازیں انہوں نے اجلاس کو یہ بھی بتایا کہ پاکستان میں 5 جی سروس جلد متعارف کروائیں گے۔
بریکنگ نیوز
- ڈیزل کے بعد عالمی قیمتوں کے تناظر میں پیٹرول کی قیمت میں بھی کمی کا فیصلہ کیا جائے گا، وزیر مملکت
- سمندری پانی بلڈ پریشر کے خطرات میں اضافہ کر رہا ہے: تحقیق
- اسلام آباد: پاکستان میں نیشنل میڈیکل ٹورازم انیشیٹو کا باضابطہ آغاز
- آسٹریلوی ٹیم کے دورہ بنگلادیش کے شیڈول کا اعلان
- پی ایس ایل: شاہین آفریدی صفر پر آؤٹ ہونے پر غصے میں آگئے، بیٹ توڑ ڈالا
- سونا ایک دن قیمت کم ہونے کے بعد آج پھر مہنگا ہوگیا
- پشاور ایئرپورٹ؛ ایف آئی اے نے 2 مسافروں کو جعلی دستاویزات پر آف لوڈ کردیا
- لاہور سے روڈ ٹو مکہ کے تحت پہلی حج پرواز 345 عازمین کو لے کر مدینہ منورہ روانہ
- پاکستان سے حج آپریشن 2026 کا باقاعدہ آغاز
- جنگ بندی میں شاید توسیع نہ کروں، بدقسمتی سے بم دوبارہ گرانا پڑے گا، ٹرمپ
- دشمن کو عبرتناک شکست دینے کیلئے تیار ہیں، ایرانی سپریم لیڈر
- اسرائیلی پابندیوں کی وجہ سے بورڈ آف پیس کو بھی غزہ میں مشکلات کا سامنا
- امریکی کی جانب سے اعتماد کی بار بار خلاف ورزی، آبنائے ہرمز پر دوبارہ پابندی عائد
- کل ذہین شخصیت وائٹ ہاؤس کا دورہ کرے گی، بڑا سرپرائز مل سکتا ہے، ٹرمپ
- امریکا: ویڈیو گیم کھیلنے میں مشغول معمر خاتون نے سب کو پریشان کر دیا
- جرمن ولاگر کی تصویر کیوں لائیک کی؟ ویرات کوہلی پر میمز وائرل
- وائر لیس بجلی فراہم کرنے کا انقلابی منصوبہ
- پاکستانی سی فوڈ کی روس کو برآمدات کی اجازت، حجم 800 ملین ڈالر تک پہنچنے کی توقع
- رات کی نوکری صحت پر بھاری! نئی تحقیق میں خطرناک اثرات سامنے آگئے
- کراچی سمیت ملک بھر کے صارفین کیلیے بجلی مزید مہنگی ہونے کا امکان

