(ویب ڈیسک)جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی ف) کا آزادی مارچ دوسرے روز بھی جاری ہے اور مرکزی قافلہ مولانا فضل الرحمنٰ کی قیادت میں پنجاب میں داخل ہوچکا ہے۔گزشتہ روز جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی قیادت میں آزادی مارچ کا قافلہ کراچی سہراب گوٹھ سے روانہ ہوا تھا جہاں دیگر اپوزیشن جماعتوں کے رہنما بھی موجود تھے۔ آزادی مارچ کے مرکزی قافلے نے رات سکھر میں قیام کیا جہاں سے یہ کارواں دوبارہ وفاقی دارالحکومت کی جانب روانہ ہوا اور اب قافلہ پنجاب میں داخل ہوچکا ہے۔ روانگی سے قبل شرکاءسے خطاب میں مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ طبل جنگ بج چکا، ہم پیچھے نہیں ہٹیں گے۔انہوں نے کہا کہ سیاسی جنگ لڑنی ہے، ملک کے وجود اور آئین کو خطرہ ہے، ملک میں جمہوریت کو مستحکم کرنا چاہتے ہیں جبکہ ہم جمہوریت ، آئین اور اسلام کیلئے نکلے ہیں۔دوسری جانب گزشتہ روز جمعیت علمائے اسلام کا ایک اور بڑا قافلہ صوبائی امیر اور رکن قومی اسمبلی مولانا عبدالواسع کی قیادت میں کوئٹہ سے روانہ ہوا اور قلعہ سیف اللہ، لورالائی سے ہوتاہوا رات گئے موسیٰ خیل پہنچا۔موسیٰ خیل میں آزادی مارچ کے قافلے نے کنگری کرکٹ اسٹیڈیم میں رات کو قیام کیا اور صبح ناشتہ کرنے کے بعد پورٹ منرو سے ڈیرہ غازی خان کی جانب روانہ ہوگیا۔اِس قافلے میں جے یو آئی (ف) کے علاوہ دیگر جماعتوں پشتونخواہ میپ، عوامی نیشنل پارٹی اور پیپلز پارٹی کے بھی سیکڑوں کارکن موجود ہیں۔کوئٹہ سے روانہ ہونے والا آزادی مارچ کا قافلہ بھی پنجاب میں داخل ہوچکا ہے اور ملتان پہنچ گیا ہے۔یاد رہے کہ آزادی مارچ کے شرکاء31 اکتوبر کو اسلام آباد میں داخل ہوں گے جہاں معاہدے کے مطابق جمعیت علمائے اسلام (ف) ایچ 9 کے اتوار بازار کے قریب گراو¿نڈ میں جلسہ کرے گی اور حکومت کوئی رکاوٹ نہیں کھڑی کرے گی۔
بریکنگ نیوز
- پی ٹی اے کی موبائل سمز بلاک کرنے کی وارننگ، کونسے لوگ زد میں آئیں گے؟
- مائیکرو سافٹ کا اہم سروس بند کرنے کا اعلان
- ڈیزل کے بعد عالمی قیمتوں کے تناظر میں پیٹرول کی قیمت میں بھی کمی کا فیصلہ کیا جائے گا، وزیر مملکت
- سمندری پانی بلڈ پریشر کے خطرات میں اضافہ کر رہا ہے: تحقیق
- اسلام آباد: پاکستان میں نیشنل میڈیکل ٹورازم انیشیٹو کا باضابطہ آغاز
- آسٹریلوی ٹیم کے دورہ بنگلادیش کے شیڈول کا اعلان
- پی ایس ایل: شاہین آفریدی صفر پر آؤٹ ہونے پر غصے میں آگئے، بیٹ توڑ ڈالا
- سونا ایک دن قیمت کم ہونے کے بعد آج پھر مہنگا ہوگیا
- پشاور ایئرپورٹ؛ ایف آئی اے نے 2 مسافروں کو جعلی دستاویزات پر آف لوڈ کردیا
- لاہور سے روڈ ٹو مکہ کے تحت پہلی حج پرواز 345 عازمین کو لے کر مدینہ منورہ روانہ
- پاکستان سے حج آپریشن 2026 کا باقاعدہ آغاز
- جنگ بندی میں شاید توسیع نہ کروں، بدقسمتی سے بم دوبارہ گرانا پڑے گا، ٹرمپ
- دشمن کو عبرتناک شکست دینے کیلئے تیار ہیں، ایرانی سپریم لیڈر
- اسرائیلی پابندیوں کی وجہ سے بورڈ آف پیس کو بھی غزہ میں مشکلات کا سامنا
- امریکی کی جانب سے اعتماد کی بار بار خلاف ورزی، آبنائے ہرمز پر دوبارہ پابندی عائد
- کل ذہین شخصیت وائٹ ہاؤس کا دورہ کرے گی، بڑا سرپرائز مل سکتا ہے، ٹرمپ
- امریکا: ویڈیو گیم کھیلنے میں مشغول معمر خاتون نے سب کو پریشان کر دیا
- جرمن ولاگر کی تصویر کیوں لائیک کی؟ ویرات کوہلی پر میمز وائرل
- وائر لیس بجلی فراہم کرنے کا انقلابی منصوبہ
- پاکستانی سی فوڈ کی روس کو برآمدات کی اجازت، حجم 800 ملین ڈالر تک پہنچنے کی توقع

