Close Menu
:: Channel 5 ::
  • ہوم
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انٹر نیشنل
  • سپورٹس
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
What's Hot

پاکستان کی جنوبی ایشیا سے ’گریٹر مڈل ایسٹ‘ منتقلی، کیا فائدہ یا نقصان ہوگا؟

چین کی سولر برآمدات نے نیا ریکارڈ قائم کر دیا

ترک سیاستدان کی موچھوں کے دنیا بھر میں چرچے!

Facebook X (Twitter) Instagram
بریکنگ نیوز
  • پاکستان کی جنوبی ایشیا سے ’گریٹر مڈل ایسٹ‘ منتقلی، کیا فائدہ یا نقصان ہوگا؟
  • چین کی سولر برآمدات نے نیا ریکارڈ قائم کر دیا
  • ترک سیاستدان کی موچھوں کے دنیا بھر میں چرچے!
  • ایسپرن بڑی آنت کے کینسر نہیں بچاتی: تحقیق
  • شادی کی تقریب میں جوتا چرائی، آریان خان کی دلچسپ ویڈیو وائرل
  • امریکا ایران مذاکرات بچانے کیلئے فیلڈ مارشل عاصم منیر غیر معمولی کردار ادا کررہے ہیں، فنانشل ٹائمز
  • پرپوز کرنے کے بہانے موت، لڑکی نے بوائے فرینڈ کو زندہ جلا دیا
  • ایران کا بڑا اقدام، آبنائے ہرمز میں دو جہازوں پر قبضہ، ویڈیو جاری
  • ٹرمپ کا بھارت پر بڑا وار، ’جہنم کا گڑھا‘ قرار دینے پر دنیا بھر میں ہلچل
  • کوریا: F-15 طیارے ٹکرانے کا حادثہ پائلٹس کی سیلیفوں کے سبب پیش آیا تھا، تحقیقاتی رپورٹ
  • وزیراعظم کی آئندہ سرکاری استعمال کےلیے صرف الیکٹرک بسیں، موٹر سائیکلیں خریدنے کی ہدایت
  • لاہور؛ قتل کی لرزہ خیز واردات، گھر سے 3بچوں کی گلا کٹی لاشیں برآمد، والدین اور چچا زیر حراست
  • پشاور؛ جیل پولیس میں پہلا خواجہ سرا تعینات
  • معرکہ حق؛ پاک فوج اور عوام کا ناقابلِ تسخیر اتحاد؛ کیپٹن حذیفہ غازی کی بہادری مثال بن گئی
  • حکومت کا آئندہ بجٹ میں غیر ضروری پابندیاں اور تجارتی رکاوٹیں ختم کرنے کا فیصلہ
  • پاکستان میں آئندہ 15 سال کے دوران لاکھوں نوجوانوں کو ملازمتیں نہ ملنے کا خدشہ
  • عزمِ وفا کے پیکر اور جذبۂ شہادت سے سرشار جوانوں کے نام شاندار نغمہ وطن کی خاطر
  • ملک کے بڑے ریلوے اسٹیشنز پر اکثر ہائیڈرنٹس پمپس خراب ہونے کا انکشاف
  • سونا سستا ہوگیا؛ عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت مسلسل تیسرے دن کم
  • پی ایس ایل: راولپنڈیز کو ایونٹ میں پہلی فتح کیلیے 138 رنز کا ہدف درکار
  • About us
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
:: Channel 5 :::: Channel 5 ::
  • ہوم
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انٹر نیشنل
  • سپورٹس
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
Facebook X (Twitter) Instagram
:: Channel 5 ::

نوازشریف کی ضمانت: اٹارنی جنرل عدالتی کارروائی پر پھٹ پڑے

By adminاکتوبر 26, 2019
Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
Follow Us
Google News Flipboard
Share
Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

اسلام آباد (ویب ڈیسک)اٹارنی جنرل آف پاکستان انور منصور کا کہنا ہے کہ اگر نوازشریف کو اس حالت میں ضمانت مل سکتی ہے تو جیل میں موجود ٹی بی یا کینسر کے مریضوں کو کیوں نہیں مل رہی۔اسلام آباد ہائیکورٹ میں نواز شریف کی العزیزیہ ریفرنس میں سزا معطلی اور ضمانت کیلئے دائر ہنگامی درخواست پر عدالتی کارروائی پر انور منصور کا کہنا تھا کہ عدالتی کارروائی جیسے چلی، مجھے اس پر افسوس ہوا۔انہوں نے کہا کہ قومی احتساب بیورو (نیب) نے کہا کہ نوازشریف پنجاب حکومت کی تحویل میں ہیں، فیڈریشن کو نوٹس ملا نہ ہی وفاقی حکومت اس کیس میں فریق تھی، کیس سے متعلق حکومت کو علم ہی نہیں تھا۔ان کا کہنا تھا کہ دوپہر 2 بجے نوٹس ملا کہ 4 بجے پیش ہوجائیں، نوازشریف کے کیس میں نیب فریق تھی لیکن ہمارے افسر کو کہا گیا کیا آپ گارنٹی دیں کہ منگل تک نوازشریف کا انتقال نہیں ہوگا؟ زندگی اورموت کی کوئی گارنٹی نہیں دے سکتا۔انور منصور کے مطابق ہم کیس میں فریق نہیں، اگر نوٹس آیا تو عدالت جائیں گے، کیس میں ہمارا کوئی ذاتی مفاد نہیں۔اٹارنی جنرل کا کہنا تھا کہ اگر نوازشریف کو اس حالت میں ضمانت مل سکتی ہے تو جیل میں ٹی بی یا کینسر میں مبتلا شخص کو کیوں نہیں مل رہی؟ نوازشریف کیلئے شریف میڈیکل سینٹر سے ڈاکٹرز آتے تھے۔وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد نے بھی کہا ہے کہ آج عدالت میں گارنٹیاں مانگی گئیں کہ گارنٹی دیں، ڈاکٹر علاج کی تو گارنٹی دے سکتا ہے ، زندگی کی اور شفا کی اللہ کے سوا کوئی گارنٹی نہیں دے سکتا۔خیال رہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے العزیزیہ ریفرنس میں سابق وزیراعظم نواز شریف کی انسانی ہمدردی اور طبی بنیادوں پر منگل تک عبوری ضمانت منظور کی ہے۔ یاد رہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف چوہدری شوگر ملز کیس میں قومی احتساب بیورو (نیب) کی حراست میں تھے کہ 21 اکتوبر کو طبیعت ناساز ہونے پر سروسز اسپتال منتقل کیا گیا۔گزشتہ روز لاہور ہائیکورٹ نے چوہدری شوگر ملز کیس میں نواز شریف کی ضمانت منظور کی تھی تاہم ان کی رہائی العزیزیہ اسٹیل ملز کیس میں سزا کی معطلی سے مشروط ہے۔اسلام آبادہائی کورٹ میں العزیزیہ اسٹیل ملز کیس میں نواز شریف کی سزا معطلی کی درخواست پر سماعت منگل 29 اکتوبر کو ہوگی۔معلوم رہے کہ اسلام آباد کی احتساب عدالت نے العزیزیہ ریفرنس میں نوازشریف کو 7 سال قید کی سزا سنا رکھی ہے۔

admin

Keep Reading

پاکستان کی جنوبی ایشیا سے ’گریٹر مڈل ایسٹ‘ منتقلی، کیا فائدہ یا نقصان ہوگا؟

ترک سیاستدان کی موچھوں کے دنیا بھر میں چرچے!

ایسپرن بڑی آنت کے کینسر نہیں بچاتی: تحقیق

شادی کی تقریب میں جوتا چرائی، آریان خان کی دلچسپ ویڈیو وائرل

امریکا ایران مذاکرات بچانے کیلئے فیلڈ مارشل عاصم منیر غیر معمولی کردار ادا کررہے ہیں، فنانشل ٹائمز

ایران کا بڑا اقدام، آبنائے ہرمز میں دو جہازوں پر قبضہ، ویڈیو جاری

تازہ ترین

پاکستان کی جنوبی ایشیا سے ’گریٹر مڈل ایسٹ‘ منتقلی، کیا فائدہ یا نقصان ہوگا؟

چین کی سولر برآمدات نے نیا ریکارڈ قائم کر دیا

ترک سیاستدان کی موچھوں کے دنیا بھر میں چرچے!

ایسپرن بڑی آنت کے کینسر نہیں بچاتی: تحقیق

Subscribe to News

Get the latest sports news from NewsSite about world, sports and politics.

Advertisement

Channel 5 : A Project of Khabrain Newspaper.We're social. Connect with us:

  • ہوم
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انٹر نیشنل
  • سپورٹس
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی

Subscribe to Updates

Get the latest creative news from FooBar about art, design and business.

Facebook X (Twitter) Instagram
© 2026 Channel 5. Designed by Muhammad Rashid.

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.