لاہور (ویب ڈیسک)لاہور ہائیکورٹ نے نوازشریف کی ضمانت پر رہائی کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیاتھا جو اب سنا دیا گیا ہے جس کے مطابق نوا ز شریف کی طبی بنیا دوں پر ضمانت منظو ر ہو گئی ہے۔عدا لت نے ایک کروڑ رو پے کے دو ضمانتی مچلکے جمع کرانیکا کا حکم جا ری کر دیا ہے۔نیب نے درخواست بارے مخالفت نہیںکی تھی۔ ، عدالت نے نیب سے استفسار کیا کہ کیا نیب درخواست ضمانت کی مخالفت کرتا ہے ؟نیب نے عدالت میں دلائل دیتے ہوئے کہا کہ نوازشریف کاعلاج پاکستان میں ممکن ہے توادھر ہی ہونا چاہیے،لیکن اگر نوازشریف کی صحت خطرے میں ہے تو کوئی اورآپشن نہیں ہے۔عدالت نے استفسار کیا کہ آپ نوازشریف کے ہسپتال میں علاج سے متعلق کیاکہتے ہیں؟میڈیکل بورڈ کے سربراہ کا کہناتھا کہ بیماری کی مکمل تشخیص نہیں ہو پائی ہے ، نوازشریف کوبیماری کیسے ہوئی اس کاپتاچلارہے ہیں، گزشتہ رات نوازشریف کے سینے اوربازو میں تکلیف ہوئی۔ ہائیکورٹ نے استفسار کیا کہ کیا نواز شریف کی جان خطرے میں ہے ؟ ڈاکٹر محمود ایازنے بتایا کہ پلیٹ لیٹس 50 ہزارہونے پر نوازشریف سفرکرسکتے ہیں ،نوازشریف کے پلیٹ لیٹس آج بھی کم ہوگئے، انجائنا کے علاج کیلئے مخصوص ادویات نہیں دے پائیں گے، پلیٹ لیٹس 30 ہزارپرپہنچے تو انجائنا کی ادویات دے سکتے ہیں، پلیٹ لیٹس بڑھنے پرہی بون میروٹیسٹ کرسکتے ہیں۔جس پر عدالت نے اپنا فیصلہ سنا دیا ہے۔
بریکنگ نیوز
- پی ٹی اے کی موبائل سمز بلاک کرنے کی وارننگ، کونسے لوگ زد میں آئیں گے؟
- مائیکرو سافٹ کا اہم سروس بند کرنے کا اعلان
- ڈیزل کے بعد عالمی قیمتوں کے تناظر میں پیٹرول کی قیمت میں بھی کمی کا فیصلہ کیا جائے گا، وزیر مملکت
- سمندری پانی بلڈ پریشر کے خطرات میں اضافہ کر رہا ہے: تحقیق
- اسلام آباد: پاکستان میں نیشنل میڈیکل ٹورازم انیشیٹو کا باضابطہ آغاز
- آسٹریلوی ٹیم کے دورہ بنگلادیش کے شیڈول کا اعلان
- پی ایس ایل: شاہین آفریدی صفر پر آؤٹ ہونے پر غصے میں آگئے، بیٹ توڑ ڈالا
- سونا ایک دن قیمت کم ہونے کے بعد آج پھر مہنگا ہوگیا
- پشاور ایئرپورٹ؛ ایف آئی اے نے 2 مسافروں کو جعلی دستاویزات پر آف لوڈ کردیا
- لاہور سے روڈ ٹو مکہ کے تحت پہلی حج پرواز 345 عازمین کو لے کر مدینہ منورہ روانہ
- پاکستان سے حج آپریشن 2026 کا باقاعدہ آغاز
- جنگ بندی میں شاید توسیع نہ کروں، بدقسمتی سے بم دوبارہ گرانا پڑے گا، ٹرمپ
- دشمن کو عبرتناک شکست دینے کیلئے تیار ہیں، ایرانی سپریم لیڈر
- اسرائیلی پابندیوں کی وجہ سے بورڈ آف پیس کو بھی غزہ میں مشکلات کا سامنا
- امریکی کی جانب سے اعتماد کی بار بار خلاف ورزی، آبنائے ہرمز پر دوبارہ پابندی عائد
- کل ذہین شخصیت وائٹ ہاؤس کا دورہ کرے گی، بڑا سرپرائز مل سکتا ہے، ٹرمپ
- امریکا: ویڈیو گیم کھیلنے میں مشغول معمر خاتون نے سب کو پریشان کر دیا
- جرمن ولاگر کی تصویر کیوں لائیک کی؟ ویرات کوہلی پر میمز وائرل
- وائر لیس بجلی فراہم کرنے کا انقلابی منصوبہ
- پاکستانی سی فوڈ کی روس کو برآمدات کی اجازت، حجم 800 ملین ڈالر تک پہنچنے کی توقع

