لاہور (ویب ڈیسک) : صوبائی دارالحکومت لاہور میں کچھ مریدوں نے ایک مزار سے پیر کی میت چوری کر لی۔ تفصیلات کے مطابق لاہور کے علاقہ گجر پورہ قبرستان میں مریدوں نے اپنی اندھی عقیدت کے ہاتھوں مجبور پر مزار سے پیر کی میت چوری کر لی۔ پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے پیر کی میت برآمد کی اور نو ملزمان کو گرفتار کر لیا۔پولیس نے بتایا کہ ملزمان مرید اپنے پیر کی باقیات کو سکھر لے کر جا رہے تھے۔ پولیس نے کہا کہ ملزمان کو اہل علاقہ کی شکایت پر گرفتار کیا۔ ملزمان کے خلاف سنگین دفاعت کے تحت مقدمہ درج کر کے کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔ خیال رہے کہ اس سے قبل بھی ایسا ہی ایک واقعہ چکوال میں پیش آیا تھا۔ یہ اطلاع سامنے آئی تھی کہ چکوال قبرستان سے پیر صاحب قبر سے چوری کر لئے گئے۔چوروں نے یہ کام رات کے اندھیرے میں سر انجام دیا اور پیر کی لاش کو قبر سے اٹھا کر لے گئے۔اس خبر میں کتنی صداقت ہے اس حوالے سے کچھ نہیں کہا جا سکا تاہم تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔پیروں اور بزرگوں کی میتوں کو قبر سے نکالنے کے اس سلسلے پر عقیدت رکھنے والوں نے سخت برہمی کا اظہار کیا ہے اور پولیس سے مطالبہ کیا ہے کہ ایسے افراد کو کڑی سے کڑی سزا دی جائے تاکہ ان کو عبرت حاصل ہو اور آئندہ کوئی ایسا گھناو¿نا کام کرنے کا سوچ بھی نہ سکے۔خیال رہے کہ حال ہی میں لاہور میں پیسوں کے عوض قبریں بیچنے کا انکشاف بھی ہوا تھا جس میں گورکن کے ملوث ہونے کی اطلاعات تھیں۔ یہ واقعہ بھی اہل علاقہ نے ہی رپورٹ کیا تھا جب وہ اپنی بچی کی قبر پر فاتحہ خوانی کے لیے گئے تو دیکھا کہ اس جگہ کوئی بڑی قبر ہے اور ان کی بچی سمیت تین بچوں کی میتیں کفن سمیت قبر کے باہر پڑی تھیں۔ پولیس نے مذکورہ قبرستان کے گورکن کو بھی گرفتار کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا تھا۔
بریکنگ نیوز
- ڈیزل کے بعد عالمی قیمتوں کے تناظر میں پیٹرول کی قیمت میں بھی کمی کا فیصلہ کیا جائے گا، وزیر مملکت
- سمندری پانی بلڈ پریشر کے خطرات میں اضافہ کر رہا ہے: تحقیق
- اسلام آباد: پاکستان میں نیشنل میڈیکل ٹورازم انیشیٹو کا باضابطہ آغاز
- آسٹریلوی ٹیم کے دورہ بنگلادیش کے شیڈول کا اعلان
- پی ایس ایل: شاہین آفریدی صفر پر آؤٹ ہونے پر غصے میں آگئے، بیٹ توڑ ڈالا
- سونا ایک دن قیمت کم ہونے کے بعد آج پھر مہنگا ہوگیا
- پشاور ایئرپورٹ؛ ایف آئی اے نے 2 مسافروں کو جعلی دستاویزات پر آف لوڈ کردیا
- لاہور سے روڈ ٹو مکہ کے تحت پہلی حج پرواز 345 عازمین کو لے کر مدینہ منورہ روانہ
- پاکستان سے حج آپریشن 2026 کا باقاعدہ آغاز
- جنگ بندی میں شاید توسیع نہ کروں، بدقسمتی سے بم دوبارہ گرانا پڑے گا، ٹرمپ
- دشمن کو عبرتناک شکست دینے کیلئے تیار ہیں، ایرانی سپریم لیڈر
- اسرائیلی پابندیوں کی وجہ سے بورڈ آف پیس کو بھی غزہ میں مشکلات کا سامنا
- امریکی کی جانب سے اعتماد کی بار بار خلاف ورزی، آبنائے ہرمز پر دوبارہ پابندی عائد
- کل ذہین شخصیت وائٹ ہاؤس کا دورہ کرے گی، بڑا سرپرائز مل سکتا ہے، ٹرمپ
- امریکا: ویڈیو گیم کھیلنے میں مشغول معمر خاتون نے سب کو پریشان کر دیا
- جرمن ولاگر کی تصویر کیوں لائیک کی؟ ویرات کوہلی پر میمز وائرل
- وائر لیس بجلی فراہم کرنے کا انقلابی منصوبہ
- پاکستانی سی فوڈ کی روس کو برآمدات کی اجازت، حجم 800 ملین ڈالر تک پہنچنے کی توقع
- رات کی نوکری صحت پر بھاری! نئی تحقیق میں خطرناک اثرات سامنے آگئے
- کراچی سمیت ملک بھر کے صارفین کیلیے بجلی مزید مہنگی ہونے کا امکان

