لاہور: (چو دھری شفیق سے)حضرت داتا گنج بخش کے 976 ویں سالانہ عرس مبارک کا آغاز چادر پوشی سے کیا گیا۔تقریب میں وزیر ہاوسنگ محمود الرشید، صمصام بخاری، چیئرمین کمیٹی نذیر چوہان، ڈائریکٹر جنرل اوقاف طاہر رضا بخاری، ایڈ منسٹریٹر اوقاف سکندر ذوالقرنین و دیگر اوقاف افسران نے شرکت کی۔ تمام حاضرین نے ملک و ملت کی ترقی کے لئے دعا بھی کی۔بعدازاں وزیر ہاو¿سنگ محمود الرشید نے ڈائریکٹر جنرل اوقاف طاہر رضا بخاری کی کتاب دارالسالکین کی رونمائی بھی کی۔ حسبِ روایت سبیل دودھ کا افتتاح کیا گیا۔ عرس مبارک کی تقریب میں ہر طرف درود و سلام و تلاوت قرآن پاک کی صدائیں بلند ہوتی رہیں۔لاہور سمیت ملک بھر سے زائرین کی آمد کا سلسلہ جاری رہا، زائرین کے لئے انتظامیہ کی جانب سے خصوصی لنگر کے انتظامات کئے گئے جبکہ سکیورٹی کے بھی سخت انتظامات کئے گئے، قرآت کی محفل سجائی گئی، محفل نعت کا ہدیہ بھی پیش کیا گیا۔دوسری جانب حضرت داتا گنج بخش کے عرس پر ناقص انتظامات، ایس ایم ڈی سسٹم نہ چلنے کی وجہ سے عقیدت مند اور زائرین چادر پوشی کی تقریب براہ راست نہ دیکھ سکے، میڈیا کے لئے لگائی گئی سکرین بھی ساراوقت بند رہی، وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار، گورنر پنجاب چودھری سرور، صوبائی وزیر اوقاف پیر سید سعید الحسن سرکاری مصروفیات کی وجہ سے عرس کی تقریب میں شریک نہ ہو سکے۔سالہا سال بعد سیکرٹری اوقاف بھی تقریب کے موقع پر موجود نہیں تھے، ایڈمنسٹریٹر داتا دربار بھی ساڑھے دس بجے دربار پہنچے۔ اس ضمن میں جب انتظامیہ سے بات کی گئی تو ان کا کہنا تھا کہ بارش کی وجہ سے ایس ایم ڈی سسٹم خراب ہو گیا۔
بریکنگ نیوز
- ڈیزل کے بعد عالمی قیمتوں کے تناظر میں پیٹرول کی قیمت میں بھی کمی کا فیصلہ کیا جائے گا، وزیر مملکت
- سمندری پانی بلڈ پریشر کے خطرات میں اضافہ کر رہا ہے: تحقیق
- اسلام آباد: پاکستان میں نیشنل میڈیکل ٹورازم انیشیٹو کا باضابطہ آغاز
- آسٹریلوی ٹیم کے دورہ بنگلادیش کے شیڈول کا اعلان
- پی ایس ایل: شاہین آفریدی صفر پر آؤٹ ہونے پر غصے میں آگئے، بیٹ توڑ ڈالا
- سونا ایک دن قیمت کم ہونے کے بعد آج پھر مہنگا ہوگیا
- پشاور ایئرپورٹ؛ ایف آئی اے نے 2 مسافروں کو جعلی دستاویزات پر آف لوڈ کردیا
- لاہور سے روڈ ٹو مکہ کے تحت پہلی حج پرواز 345 عازمین کو لے کر مدینہ منورہ روانہ
- پاکستان سے حج آپریشن 2026 کا باقاعدہ آغاز
- جنگ بندی میں شاید توسیع نہ کروں، بدقسمتی سے بم دوبارہ گرانا پڑے گا، ٹرمپ
- دشمن کو عبرتناک شکست دینے کیلئے تیار ہیں، ایرانی سپریم لیڈر
- اسرائیلی پابندیوں کی وجہ سے بورڈ آف پیس کو بھی غزہ میں مشکلات کا سامنا
- امریکی کی جانب سے اعتماد کی بار بار خلاف ورزی، آبنائے ہرمز پر دوبارہ پابندی عائد
- کل ذہین شخصیت وائٹ ہاؤس کا دورہ کرے گی، بڑا سرپرائز مل سکتا ہے، ٹرمپ
- امریکا: ویڈیو گیم کھیلنے میں مشغول معمر خاتون نے سب کو پریشان کر دیا
- جرمن ولاگر کی تصویر کیوں لائیک کی؟ ویرات کوہلی پر میمز وائرل
- وائر لیس بجلی فراہم کرنے کا انقلابی منصوبہ
- پاکستانی سی فوڈ کی روس کو برآمدات کی اجازت، حجم 800 ملین ڈالر تک پہنچنے کی توقع
- رات کی نوکری صحت پر بھاری! نئی تحقیق میں خطرناک اثرات سامنے آگئے
- کراچی سمیت ملک بھر کے صارفین کیلیے بجلی مزید مہنگی ہونے کا امکان

