تازہ تر ین

کیٹ مڈلٹن کے سبز لباس اور پا کستان میں بنے میچنگ بندوں کا ذکر زبان زد عام، کیسے ہوا یہ سب؟

لندن (ویب ڈیسک)اگر کبھی آپ کا کراچی کے کسی بڑے شاپنگ مال جانا ہو تو مقامی فیشن برانڈ کے سٹور پر خواتین کے ملبوسات کے ساتھ ساتھ آپ کو جیولری بھی نظر آئے گی۔اب سے کچھ عرصہ پہلے تک اِن آرائشی زیورات میں سبز پتھروں اور کرسٹل سے بنے بندے

ھی شامل تھے۔

پہلی نظر میں دیکھیں تو ان عام سی بالیوں میں کچھ بھی انوکھا نہیں لگتا۔لیکن پھر ایک دن اچانک عید کلیکشن میں شامل یہ بندے ‘زین’ کے سٹورز سے غائب ہو گئے۔معلوم ہوا کہ ایک شہزادی کی نظر ان بندوں پر پڑی اور وہ انھیں بھا گئے۔ پھر جب شہزادی نے انھیں پہنا تو ہر کوئی ہی انھیں خریدنے کی خواہش کرنے لگا۔یہ شہزادی ڈچز آف کیمبرج کیٹ مڈلٹن ہیں۔

اِن بالیوں کا پہلی بار چرچا اس وقت ہوا جب کیٹ مڈلٹن نے اپنے شوہر شہزادہ ولیم کے ہمراہ اسماعیلی شعیہ مسلمانوں کے روحانی پیشوا پرنس کریم آغا خان سے ملاقات میں اِنھیں پہنا۔اِس ملاقات کے دوران میڈیا کے کیمروں نے شاہی جوڑے کی تصاویر کیا بنائیں، دیکھتے ہی دیکھتے کیٹ مڈلٹن کے سبز لباس اور میچنگ بندوں کا ذکر زبان زد عام ہو گیا۔لندن کے آغا خان سینٹر میں منعقدہ اِس تقریب کا مقصد دورہِ پاکستان سے پہلے شاہی جوڑے کو پاکستانی ثقافت اور رسم و رواج سے متعارف کرانا تھا۔

دونوں نے ممتاز پاکستانی نڑاد برطانوی شخصیات سے ملاقات کی اور پاکستان کے بارے میں معلومات حاصل کیں۔ان پاکستانی ب±ندوں کی قیمت اتنی زیادہ بھی نہیں تھی۔ڈیزائن جو خوب جچا،روایتی اور جدید انداز کے امتزاج سے ڈیزائن کیے گئے یہ بندے فیشن برانڈ ’زین‘ کی ڈیزائنرز نازیہ نزار، سارہ منیا اور ا±ن کی ٹیم کی تخلیق ہیں۔ انھیں خوشی کے ساتھ ساتھ اطمینان بھی ہے کہ ان کا تیار کردہ ڈیزائن ڈچز آف کیمبرج پر خوب جچا۔سارہ منیا نے بی بی سی سے ملاقات میں بتایا کہ جب انھیں سوشل میڈیا کے ذریعے معلوم ہوا کہ برطانوی شہزادی کیٹ مڈلٹن نے یہ بندے پہنے ہیں تو وہ حیران رہ گئیں

۔’مجھے خوشی تھی کہ کیٹ نے ایک پاکستانی برانڈ کو منتخب کیا اور وہ ہمارا برانڈ تھا۔‘نازیہ نزار نے اِن بالیوں کی ابتدائی ڈرائنگز دکھاتے ہوئے بتایا کہ ا±ن کی ڈیزائن کردہ جیولری مقامی ثقافت سے متاثر ہے لیکن اِس کا انداز جدید ہے۔’یہی وجہ ہے کہ ہماری مصنوعات مقامی خریداروں کے ساتھ ساتھ بیرونِ ملک صارفین کو بھی اپنی جانب متوجہ کرتی ہیں۔ میرا خیال ہے کہ اِسی لیے ہمارا ڈیزائن کیٹ مڈلٹن کو پسند آیا۔‘نازیہ نزار اور سارہ منیا کے مطابق اِن بندوں کا سبز رنگ بھی ا±نھیں منتخب کرنے کی ایک وجہ ہو سکتی ہے کیونکہ یہ ب±ندے کیٹ مڈلٹن نے جس تقریب میں پہنے وہ ان کے دورہِ پاکستان سے متعلق تھی۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv