اسلام آباد (ویب ڈیسک)وزیر اعظم عمران خان نے امریکی سینیٹرز سے ملاقات میں انہیں مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارتی مظالم اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں سے آگاہ کیا۔وزیر اعظم ہاﺅس سے جاری بیان کے مطابق پاکستان کا دورہ کرنے والے امریکی سینیٹرز کرسٹوفر وین ہولین اور مارگریٹ سی حسن نے وزیر اعظم سے ملاقات کی۔امریکی سینیٹرز، بھارت کی جانب سے عالمی قوانین اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کی خلاف ورزی کرتے ہوئے مقبوضہ جموں و کشمیر میں غیر قانونی اور یکطرفہ اقدامات کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لینے کے لیے پاکستان کا دورہ کر رہے ہیں۔امریکی سینیٹرز کے اس دورے سے پاک۔ امریکا تعلقات اور افغان امن عمل پر تبادلہ خیال کرنے کا بھی موقع ملا۔بیان کے مطابق ملاقات میں وزیر اعظم نے مقبوضہ وادی میں کشیدہ صورتحال میں دلچسپی لینے پر امریکی کانگریس اور دونوں سینیٹرز کی تعریف کی۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ دو ماہ سے مقبوضہ جموں و کشمیر میں لاک ڈاﺅن، بھارت کی جانب سے کرفیو اٹھانے سے انکار اور خوراک و ادویات سمیت بنیادی اشیا کی شدید قلت نے وادی کو کرہ ارض کی سب سے بڑی جیل میں تبدیل کردیا ہے جہاں بنیادی انسانی حقوق اور بین الاقوامی انسانی قانون کی شدید اور کھلم کھلا خلاف ورزی کی جارہی ہے۔وزیر اعظم نے کہا کہ عالمی برادری کے لیے لازم ہے کہ وہ مقبوضہ کشمیر کے عوام کے حقوق اور آزادی کے حق کا احترم کرے۔ان کا کہنا تھا کہ عالمی برادری پر لازم ہے کہ وہ اس بات کا ادراک کرے کہ بھارتی اقدامات سے خطے کے امن و استحکام کے حوالے سے کتنے سنگین نتائج نکل سکتے ہیں۔عمران خان کا کہنا تھا کہ پاکستان اور امریکا کے درمیان تعلقات باہمی اعتماد اور امن کے لیے شراکت داری کی بنیاد پر قائم ہیں۔امریکی سینیٹرز نے دونوں ممالک کے درمیان کثیر الجہتی اور دیرپا تعلقات کے قیام اور باہمی تجارت کو فروغ دینے کے لیے کام کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔خطے کی صورتحال پر بات کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ افغانستان میں قیام امن اور استحکام پاکستان اور امریکا دونوں کے مفاد میں ہے۔انہوں نے افغانستان کے مسئلے کا سیاسی حل نکالنے کے لیے پاکستان کی جانب سے سہولت کاری جاری رکھنے کے عزم کو دہراتے ہوئے امریکا اور طالبان کے درمیان مذاکرات کی جلد بحالی کی ضرورت پر زور دیا۔آزاد جموں و کشمیر کا 6 اکتوبر کو دورہ کرنے والے دونوں امریکی سینیٹرز نے بھارتی اقدامات سے مقبوضہ وادی میں پیدا ہونے والے انسانی بحران پر گہری تشویش کا اظہار کیا۔
بریکنگ نیوز
- ڈیزل کے بعد عالمی قیمتوں کے تناظر میں پیٹرول کی قیمت میں بھی کمی کا فیصلہ کیا جائے گا، وزیر مملکت
- سمندری پانی بلڈ پریشر کے خطرات میں اضافہ کر رہا ہے: تحقیق
- اسلام آباد: پاکستان میں نیشنل میڈیکل ٹورازم انیشیٹو کا باضابطہ آغاز
- آسٹریلوی ٹیم کے دورہ بنگلادیش کے شیڈول کا اعلان
- پی ایس ایل: شاہین آفریدی صفر پر آؤٹ ہونے پر غصے میں آگئے، بیٹ توڑ ڈالا
- سونا ایک دن قیمت کم ہونے کے بعد آج پھر مہنگا ہوگیا
- پشاور ایئرپورٹ؛ ایف آئی اے نے 2 مسافروں کو جعلی دستاویزات پر آف لوڈ کردیا
- لاہور سے روڈ ٹو مکہ کے تحت پہلی حج پرواز 345 عازمین کو لے کر مدینہ منورہ روانہ
- پاکستان سے حج آپریشن 2026 کا باقاعدہ آغاز
- جنگ بندی میں شاید توسیع نہ کروں، بدقسمتی سے بم دوبارہ گرانا پڑے گا، ٹرمپ
- دشمن کو عبرتناک شکست دینے کیلئے تیار ہیں، ایرانی سپریم لیڈر
- اسرائیلی پابندیوں کی وجہ سے بورڈ آف پیس کو بھی غزہ میں مشکلات کا سامنا
- امریکی کی جانب سے اعتماد کی بار بار خلاف ورزی، آبنائے ہرمز پر دوبارہ پابندی عائد
- کل ذہین شخصیت وائٹ ہاؤس کا دورہ کرے گی، بڑا سرپرائز مل سکتا ہے، ٹرمپ
- امریکا: ویڈیو گیم کھیلنے میں مشغول معمر خاتون نے سب کو پریشان کر دیا
- جرمن ولاگر کی تصویر کیوں لائیک کی؟ ویرات کوہلی پر میمز وائرل
- وائر لیس بجلی فراہم کرنے کا انقلابی منصوبہ
- پاکستانی سی فوڈ کی روس کو برآمدات کی اجازت، حجم 800 ملین ڈالر تک پہنچنے کی توقع
- رات کی نوکری صحت پر بھاری! نئی تحقیق میں خطرناک اثرات سامنے آگئے
- کراچی سمیت ملک بھر کے صارفین کیلیے بجلی مزید مہنگی ہونے کا امکان

