کراچی (ویب ڈیسک )کراچی سمیت سندھ کے مختلف شہروں میں کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش ریکارڈ کی گئی جس سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا۔کراچی میں گلستان جوہر، ملیر کینٹ، صدر، آئی آئی چندریگر روڈ، لانڈھی، سرجانی ٹاو¿ن، جناح ٹرمینل اور یاسین آباد میں رات گئے سے صبح تک کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش ہوئی۔محکمہ موسمیات نے بتایا کہ رات گئے سے صبح تک ہونے والی بارش کے ریکارڈ کے مطابق سب سے زیادہ 10.5ملی میٹر بارش لانڈھی میں ریکارڈ کی گئی۔محکمہ موسمیات کے مطابق سرجانی میں 8.2 ملی لیٹر، پی اے ایف فیصل پر 4 ملی میٹر، پی اے ایف بیس مسرور میں 2 ملی میٹر، ائیرپورٹ اولڈ ایریا میں 1.2 ملی میٹر، جناح ٹرمینل پر 2.4 ملی میٹر، صدر اور یونیورسٹی روڈ پر ایک ایک ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ایک طرف بارش کے بعد ٹھنڈی ہواو¿ں نے موسم خوشگوار کر دیا تو دوسری طرف مختلف علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہونے کے باعث شہریوں کو مشکل کا سامنا کرنا پڑا۔ترجمان کے الیٹرک کا کہنا ہے کہ اورنگی، گلستان جوہر، بن قاسم اور بلدیہ میں احتیاطاً بجلی بند کی گئی ہے، اس لیے غیر قانونی ذرائع سے بجلی کا حصول ہرگز نہ کریں۔ترجمان کے الیکٹرک کا کہنا تھا کہ کسی بھی شکایت کی صورت میں 118 پر فوری رابطہ کریں۔اس کے علاوہ ترجمان کے الیکٹرک نے ہدایت کی کہ بارش کے موسم میں احتیاط ضروری ہے، شہری ٹوٹے ہوئے تاروں، بجلی کے کھمبوں اور پی ایم ٹیز سے دور رہیں۔دوسری جانب سکھر، لاڑکانہ، گھوٹکی، نواب شاہ، شکارپور سمیت سندھ کے مختلف اضلاع میں موسلا دھار بارش کا سلسلہ جاری ہے، بارش کے باعث مختلف شہروں میں بجلی کی فراہمی بھی معطل ہو گئی۔سپیکو حکام کے مطابق بارش کے باعث سیپکو کے 365 سے زائد فیڈرز ٹرپ کرگئے ہیں، بارش ر±کنے پر ہی فیڈرز کی بحالی کا کام شروع کیا جائے گا۔سپیکو حکام نے بھی ہدایت کی کہ شہری بجلی کی تاروں اور کھمبوں سے دور رہیں۔
بریکنگ نیوز
- ڈیزل کے بعد عالمی قیمتوں کے تناظر میں پیٹرول کی قیمت میں بھی کمی کا فیصلہ کیا جائے گا، وزیر مملکت
- سمندری پانی بلڈ پریشر کے خطرات میں اضافہ کر رہا ہے: تحقیق
- اسلام آباد: پاکستان میں نیشنل میڈیکل ٹورازم انیشیٹو کا باضابطہ آغاز
- آسٹریلوی ٹیم کے دورہ بنگلادیش کے شیڈول کا اعلان
- پی ایس ایل: شاہین آفریدی صفر پر آؤٹ ہونے پر غصے میں آگئے، بیٹ توڑ ڈالا
- سونا ایک دن قیمت کم ہونے کے بعد آج پھر مہنگا ہوگیا
- پشاور ایئرپورٹ؛ ایف آئی اے نے 2 مسافروں کو جعلی دستاویزات پر آف لوڈ کردیا
- لاہور سے روڈ ٹو مکہ کے تحت پہلی حج پرواز 345 عازمین کو لے کر مدینہ منورہ روانہ
- پاکستان سے حج آپریشن 2026 کا باقاعدہ آغاز
- جنگ بندی میں شاید توسیع نہ کروں، بدقسمتی سے بم دوبارہ گرانا پڑے گا، ٹرمپ
- دشمن کو عبرتناک شکست دینے کیلئے تیار ہیں، ایرانی سپریم لیڈر
- اسرائیلی پابندیوں کی وجہ سے بورڈ آف پیس کو بھی غزہ میں مشکلات کا سامنا
- امریکی کی جانب سے اعتماد کی بار بار خلاف ورزی، آبنائے ہرمز پر دوبارہ پابندی عائد
- کل ذہین شخصیت وائٹ ہاؤس کا دورہ کرے گی، بڑا سرپرائز مل سکتا ہے، ٹرمپ
- امریکا: ویڈیو گیم کھیلنے میں مشغول معمر خاتون نے سب کو پریشان کر دیا
- جرمن ولاگر کی تصویر کیوں لائیک کی؟ ویرات کوہلی پر میمز وائرل
- وائر لیس بجلی فراہم کرنے کا انقلابی منصوبہ
- پاکستانی سی فوڈ کی روس کو برآمدات کی اجازت، حجم 800 ملین ڈالر تک پہنچنے کی توقع
- رات کی نوکری صحت پر بھاری! نئی تحقیق میں خطرناک اثرات سامنے آگئے
- کراچی سمیت ملک بھر کے صارفین کیلیے بجلی مزید مہنگی ہونے کا امکان

