Close Menu
:: Channel 5 ::
  • ہوم
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انٹر نیشنل
  • سپورٹس
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
What's Hot

ڈیزل کے بعد عالمی قیمتوں کے تناظر میں پیٹرول کی قیمت میں بھی کمی کا فیصلہ کیا جائے گا، وزیر مملکت

سمندری پانی بلڈ پریشر کے خطرات میں اضافہ کر رہا ہے: تحقیق

اسلام آباد: پاکستان میں نیشنل میڈیکل ٹورازم انیشیٹو کا باضابطہ آغاز

Facebook X (Twitter) Instagram
بریکنگ نیوز
  • ڈیزل کے بعد عالمی قیمتوں کے تناظر میں پیٹرول کی قیمت میں بھی کمی کا فیصلہ کیا جائے گا، وزیر مملکت
  • سمندری پانی بلڈ پریشر کے خطرات میں اضافہ کر رہا ہے: تحقیق
  • اسلام آباد: پاکستان میں نیشنل میڈیکل ٹورازم انیشیٹو کا باضابطہ آغاز
  • آسٹریلوی ٹیم کے دورہ بنگلادیش کے شیڈول کا اعلان
  • پی ایس ایل: شاہین آفریدی صفر پر آؤٹ ہونے پر غصے میں آگئے، بیٹ توڑ ڈالا
  • سونا ایک دن قیمت کم ہونے کے بعد آج پھر مہنگا ہوگیا
  • پشاور ایئرپورٹ؛ ایف آئی اے نے 2 مسافروں کو جعلی دستاویزات پر آف لوڈ کردیا
  • لاہور سے روڈ ٹو مکہ کے تحت پہلی حج پرواز 345 عازمین کو لے کر مدینہ منورہ روانہ
  • پاکستان سے حج آپریشن 2026 کا باقاعدہ آغاز
  • جنگ بندی میں شاید توسیع نہ کروں، بدقسمتی سے بم دوبارہ گرانا پڑے گا، ٹرمپ
  • دشمن کو عبرتناک شکست دینے کیلئے تیار ہیں، ایرانی سپریم لیڈر
  • اسرائیلی پابندیوں کی وجہ سے بورڈ آف پیس کو بھی غزہ میں مشکلات کا سامنا
  • امریکی کی جانب سے اعتماد کی بار بار خلاف ورزی، آبنائے ہرمز پر دوبارہ پابندی عائد
  • کل ذہین شخصیت وائٹ ہاؤس کا دورہ کرے گی، بڑا سرپرائز مل سکتا ہے، ٹرمپ
  • امریکا: ویڈیو گیم کھیلنے میں مشغول معمر خاتون نے سب کو پریشان کر دیا
  • جرمن ولاگر کی تصویر کیوں لائیک کی؟ ویرات کوہلی پر میمز وائرل
  • وائر لیس بجلی فراہم کرنے کا انقلابی منصوبہ
  • پاکستانی سی فوڈ کی روس کو برآمدات کی اجازت، حجم 800 ملین ڈالر تک پہنچنے کی توقع
  • رات کی نوکری صحت پر بھاری! نئی تحقیق میں خطرناک اثرات سامنے آگئے
  • کراچی سمیت ملک بھر کے صارفین کیلیے بجلی مزید مہنگی ہونے کا امکان
  • About us
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
:: Channel 5 :::: Channel 5 ::
  • ہوم
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انٹر نیشنل
  • سپورٹس
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
Facebook X (Twitter) Instagram
:: Channel 5 ::

صبح اٹھنے کے بعد کی جانے والی عام غلطیاں جو صحت متاثر کریں

By adminاکتوبر 5, 2019
Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
Follow Us
Google News Flipboard
Share
Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

اسلام آباد (ویب ڈیسک )صبح کا معمول آپ کے پورے دن کا تعین کرتا ہے اور چند معمولی غلطیاں بھی مختصر یا طویل المعیاد بنیادوں پر کافی بھاری ثابت ہوسکتی ہیں۔مگر اچھی بات یہ ہے کہ چند چھوٹی چھوٹی تبدیلیوں کو اپنا کر آپ اپنے صبح کے معمولات کو درست کرکے جسمانی وزن، توانائی اور تناﺅ وغیرہ بھی بہتر بناسکتے ہیں۔ایسی ہی غلطیاں جانیں جو اکثر افراد صبح کرتے ہیں۔

اٹھنے کا ایک وقت نہ ہونا

کیا آپ کو لگتا ہے کہ بستر پر اضافی 15 منٹ پورے دن کے لیے جسمانی توانائی فراہم کرنے میں مدد دے سکتا ہے؟ ایسا بالکل نہیں، آپ کے جسم کو زیادہ آرام اس وقت ملتا ہے جب روزانہ ایک ہی وقت پر بستر پر سونے کے لیے لیٹے اور جاگنا عادت بنائی جائے۔

اندھیرا رکھنا

صبح کے وقت اکثر افراد کو کمرے میں روشنی پسند نہیں ہوتی اور پردے کے ذریعے اندھیرا رکھنا پسند کرتے ہیں، مگر ایسا مت کریں، دن کی روشنی جسم کو گھڑی طے کرنے میں مدد دیتی ہے، جس سے اچھی نیند میں مدد ملتی ہے جبکہ انفیکشن اور ورم سے لڑنا آسان ہوجاتا ہے۔ سورج کی روشنی سے جسم کو وٹامن ڈی بھی ملتا ہے، سوچنے میں شفافیت آتی ہے اور زندگی میں خوشی کا احساس بھی بڑھتا ہے۔

دیر تک سونا

کئی بار بہت دیر تک سونا بہت اچھا لگتا ہے خصوصاً جب آپ کے پاس وقت ہو اور رات کی نیند پوری نہ ہوئی ہو، مگر طویل المعیاد بنیادوں پر نیند کا معیار بہتر بنانے کے لیے ضروری ہے کہ سونے کے اوقات طے شدہ ہوں، یعنی ایک ہی وقت سونا اور جاگنا، چاہے رات گئے کو ہی سونا پڑا ہو۔

اٹھتے ہی بستر سے کھڑے ہوجانا

جب آپ لیٹے ہوتے ہیں اور پھر کھڑے ہوتے ہیں تو کشش ثقل خون کو ٹانگوں کی جانب بھیجتی ہے جس سے بلڈپریشر تیزی سے گرتا ہے اور کچھ دیر کے لیے سر چکرا سکتا ہے۔ تو آرام سے اٹھیں اور بستر کے کنارے کچھ دیر بیٹھ کر جسم کو تیار ہونے میں مدد دیں، اگر ماضی میں اکثر سر چکرانے کا سامنا ہوچکا ہے تو یہ ایک آسان سی احتیاط کسی سنگین چوٹ سے بچاسکتی ہے۔

ورزش سے دوری

ورزش کو معمول بنانا نیند، وزن، دل اور مزاج کے لیے مددگار ہوتا ہے، صبح اٹھتے ہی سب سے پہلے ورزش کرنا اس حوالے سے زیادہ فائدہ مند ہوسکتا ہے، کیونکہ اس سے دن بھر کے لیے غذائی کیلوریز اور وزن کو کنٹرول میں رکھنا آسان ہوسکتا ہے۔

کیفین سے گریز

اگر آپ صبح اٹھتے ہی چائے یا کافی پینے کے عادی ہیں تو اس مشروب کو چھوڑنا ذہن میں دھندلے پن کا باعث بن سکتا ہے، سوچنے اور توجہ مرکوز کرنے میں مشکل کے ساتھ تھکاوٹ، شدید سردرد، دل متلانے او رفلو جیسی علامات کا بھی سامنا ہوسکتا ہے، اگر آپ صبح اٹھتے ہی کیفین کی عادت سے پیچھا چھڑانا چاہتے ہیں تو اس طرح کے اثرات سے بچنے کے لیے یہ کام بتدریج کریں۔

دانتوں کو بھول جانا

ہر رات دانتوں کی سطح پر پلاک جمنے لگتا ہے اور اگر صبح اٹھ کر برش نہیں کریں، تو وہ سخت ہوکر ٹارٹر کی شکل اختیار کرسکتا ہے جو پھر ڈینٹسٹ ہی نکال سکتے ہیں۔اگر پلاک اور ٹارٹر طویل عرصے سے ہوں تو اس سے مسوڑوں کی سوجن یا خون نکلنے جیسے مسال کا بھی سامنا ہوسکتا ہے، کیویٹیز، سانس میں بو اور دیگر امراض بھی سامنے آسکتے ہیں۔

چائے یا کافی پیتے ہی برش کرنا

کافی یا چائے میں ایسڈ ہوتا ہے اور کسی بھی ایسڈ غذا یا مشروب کے بعد برش کرنے سے گریز کرنا چاہیے، یہ ایسڈ دانتوں کی سطح کو کمزور کرتا ہے اور فوراً برش کی بجائے یا تو پہلے کرلیں یا پھر 30 سے 60 منٹ تک انتظار کریں۔

ڈیوائسز کا استعمال

اگر آپ مسلسل ڈیجیٹل ڈیوائسز، ای میل اور سوشل میڈیا چیک کرنے کے عادی ہیں تو اس سے ذہنی تناﺅ اور بے چینی کا سامنا ہوسکتا ہے، صبح اٹھتے ہی ای میل چیک کرنے پر کسی کام کا دباﺅ زیادہ بڑھ سکتا ہے، صبح اٹھنے کے بعد کچھ دیر تک ڈیوائسز سے دور رہیں۔

بغیر کسی منصوبہ بندی کے دن کا آغاز

اگر آپ دن کے آغاز میں پورے دن کی مصروفیات کے بارے میں سوچے بغیر حرکت میں آتے ہیں تو ہوسکتا ہے کہ مقصد کے حصول میں مشکل کا سامنا ہو، کام ہو، گھروالے یا طرز زندگی، یہ ضروری ہے کہ ان کے اہم پہلوﺅں کا تعین کریں اور روزانہ کے کاموں کا تعین کریں، ترجیحات بنا کر ایک فہرست تیار کریں اور دن کے آخر میں اپنی پیشرفت کا جائزہ لیں۔

روزمرہ کے مسائل میں گم ہوجانا

جب ایک بار روزمرہ کے مسائل سے نمٹنے کی منصوبہ بندی کرلیں تو اپنی زندگی کے اچھے لمحات پر شکرگزار ہوں، ایسے افراد زیادہ خوش، صحت مند اور اپنے تعلقات سے زیادہ مطمئن ہوتے ہیں۔

ناشتے سے منہ موڑ لینا

جو لوگ ناشتہ کرنے کے عادی ہوتے ہیں وہ زیادہ بہتر سوچتے ہیں اور جسمانی چربی کا کم سامنا ہوتا ہے ، خاص طور پر یہ عادت ذیابیطس ٹائپ ٹو اور امراض قلب کا خطرہ بھی کم ہوتا ہے، ایسے افراد ورزش کو بھی معمول بناتے ہیں اور صحت بخش غذا کا استعمال کرتے ہیں، تو صحت بخش ناشتے سے لطف اندوز ہوں، یہ دن کے پرلطف آغاز کا آسان ترین طریقہ ہے۔

بہت زیادہ میٹھا

دن کا آغاز بہت زیادہ میٹھا کھا کر کرنے سے بلڈشوگر لیول تیزی سے اوپر نیچے ہوتا ہے جس سے تھکاوٹ، چڑچڑاہٹ اور بھوک زیادہ لگتی ہے، اس کے مقابلے میں انڈے میں موجود پروٹین اور پیچیدہ کاربوہائیڈریٹس میں زیادہ فائبر اور غذائی اجزا موجود ہوتے ہیں، دلیہ، اجناس، پھل وغیرہ ہضم ہونے میں زیادہ وقت لیتے ہیں، جس سے دن بھر کے لیے جسمانی توانائی برقرار رکھنا آسان ہوجاتا ہے۔

admin

Keep Reading

ڈیزل کے بعد عالمی قیمتوں کے تناظر میں پیٹرول کی قیمت میں بھی کمی کا فیصلہ کیا جائے گا، وزیر مملکت

سمندری پانی بلڈ پریشر کے خطرات میں اضافہ کر رہا ہے: تحقیق

اسلام آباد: پاکستان میں نیشنل میڈیکل ٹورازم انیشیٹو کا باضابطہ آغاز

آسٹریلوی ٹیم کے دورہ بنگلادیش کے شیڈول کا اعلان

پی ایس ایل: شاہین آفریدی صفر پر آؤٹ ہونے پر غصے میں آگئے، بیٹ توڑ ڈالا

سونا ایک دن قیمت کم ہونے کے بعد آج پھر مہنگا ہوگیا

تازہ ترین

ڈیزل کے بعد عالمی قیمتوں کے تناظر میں پیٹرول کی قیمت میں بھی کمی کا فیصلہ کیا جائے گا، وزیر مملکت

سمندری پانی بلڈ پریشر کے خطرات میں اضافہ کر رہا ہے: تحقیق

اسلام آباد: پاکستان میں نیشنل میڈیکل ٹورازم انیشیٹو کا باضابطہ آغاز

آسٹریلوی ٹیم کے دورہ بنگلادیش کے شیڈول کا اعلان

Subscribe to News

Get the latest sports news from NewsSite about world, sports and politics.

Advertisement

Channel 5 : A Project of Khabrain Newspaper.We're social. Connect with us:

  • ہوم
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انٹر نیشنل
  • سپورٹس
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی

Subscribe to Updates

Get the latest creative news from FooBar about art, design and business.

Facebook X (Twitter) Instagram
© 2026 Channel 5. Designed by Muhammad Rashid.

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.