اسلام آباد: (ویب ڈیسک)عالمی شہرت یافتہ جنوبی افریقی گولف پلیئر گیری پلیئر نے وزیراعظم عمران خان کو نیلسن منڈیلا کے بعد اپنا ہیرو قرار دے دیا۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر سے جاری اپنے پیغام میں انہوں نے عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ’ میں آپ کی لیڈرشپ کو بہت قریب سے دیکھ رہا ہوں اور اس کی پیروی کر رہا ہوں، کاش میرے پاس آپ کی عظمت بیان کرنے کے لئے چرچل اور شیکسپیئر کے الفاظ ہوتے‘۔انہوں نے کہ نیلسن منڈیلا کے بعد آپ میرے ہیرو ہیں، میں جب نیلسن منڈیلا کو دیکھتا تھا تو رو پڑتا تھا کہ کیسے انہوں نے ایک قوم کے لئے جدوجہد کی وہ بہت رحم دل اور ایک فرشتہ صفت انسان تھے ۔ان کا کہنا تھا کہ ’ مجھے اس بات کا اچھی طرح ادراک ہے کہ آپ کے لئے ابھی حالات انتہائی مشکل ہیں اور اپنا پیغام پہنچانے کے لئے آپ کو مزید دو سال درکار ہیں۔ میری دعا ہے کہ اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو۔ اللہ اکبر‘۔گیری پلیئر نے گولف کے کھیل میں متعدد ریکارڈ اپنے نام کر رکھے ہیں، وہ واحد غیر امریکی کھلاڑی ہیں جنہوں نے گولف کے چاروں میجر جیتے ہیں۔
بریکنگ نیوز
- پاکستان کی جنوبی ایشیا سے ’گریٹر مڈل ایسٹ‘ منتقلی، کیا فائدہ یا نقصان ہوگا؟
- چین کی سولر برآمدات نے نیا ریکارڈ قائم کر دیا
- ترک سیاستدان کی موچھوں کے دنیا بھر میں چرچے!
- ایسپرن بڑی آنت کے کینسر نہیں بچاتی: تحقیق
- شادی کی تقریب میں جوتا چرائی، آریان خان کی دلچسپ ویڈیو وائرل
- امریکا ایران مذاکرات بچانے کیلئے فیلڈ مارشل عاصم منیر غیر معمولی کردار ادا کررہے ہیں، فنانشل ٹائمز
- پرپوز کرنے کے بہانے موت، لڑکی نے بوائے فرینڈ کو زندہ جلا دیا
- ایران کا بڑا اقدام، آبنائے ہرمز میں دو جہازوں پر قبضہ، ویڈیو جاری
- ٹرمپ کا بھارت پر بڑا وار، ’جہنم کا گڑھا‘ قرار دینے پر دنیا بھر میں ہلچل
- کوریا: F-15 طیارے ٹکرانے کا حادثہ پائلٹس کی سیلیفوں کے سبب پیش آیا تھا، تحقیقاتی رپورٹ
- وزیراعظم کی آئندہ سرکاری استعمال کےلیے صرف الیکٹرک بسیں، موٹر سائیکلیں خریدنے کی ہدایت
- لاہور؛ قتل کی لرزہ خیز واردات، گھر سے 3بچوں کی گلا کٹی لاشیں برآمد، والدین اور چچا زیر حراست
- پشاور؛ جیل پولیس میں پہلا خواجہ سرا تعینات
- معرکہ حق؛ پاک فوج اور عوام کا ناقابلِ تسخیر اتحاد؛ کیپٹن حذیفہ غازی کی بہادری مثال بن گئی
- حکومت کا آئندہ بجٹ میں غیر ضروری پابندیاں اور تجارتی رکاوٹیں ختم کرنے کا فیصلہ
- پاکستان میں آئندہ 15 سال کے دوران لاکھوں نوجوانوں کو ملازمتیں نہ ملنے کا خدشہ
- عزمِ وفا کے پیکر اور جذبۂ شہادت سے سرشار جوانوں کے نام شاندار نغمہ وطن کی خاطر
- ملک کے بڑے ریلوے اسٹیشنز پر اکثر ہائیڈرنٹس پمپس خراب ہونے کا انکشاف
- سونا سستا ہوگیا؛ عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت مسلسل تیسرے دن کم
- پی ایس ایل: راولپنڈیز کو ایونٹ میں پہلی فتح کیلیے 138 رنز کا ہدف درکار

