کراچی:(ویب ڈیسک) شہر قائد کے علاقے خواجہ اجمیر نگری تھانے کے اہلکاروں نے گھر میں گھس کر ایک خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنایا، دو اہلکاروں سمیت چھ ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔ایکسپریس نیوز کے مطابق خواجہ اجمیر نگری پولیس نے گھر میں گھس کر خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنانے کے درج مقدمے 315/19 بجرم دفعات 376 اور34/452 میں نامزد 2 پولیس اہلکاروں دانش اور سرفراز سمیت 4 ملزمان رزاق، نعیم ، کامران اور لیاقت کو گرفتار کرلیا۔ گرفتار پولیس اہلکار دانش گلشن معمار تھانے اور گرفتار پولیس اہلکار سرفراز خواجہ اجمیر نگری ہیڈ کوارٹر میں تعینات ہے۔ایس پی انویسٹی گیشن طارق نواز کے مطابق تفتیشی پولیس نے واقعے سے متعلق تحقیقات شروع کردی ہیں اور سب سے پہلے گرفتارملزمان کا عدالت سے ریمانڈ حاصل کیا جائے گا جس کے بعد گرفتار تمام ملزمان کے ڈی این اے ٹیسٹ کے لیے جناح اسپتال سے خون کے نمونے حاصل کیے جائیں گے۔ایس پی نے مزید بتایا کہ نمونوں کو لیبارٹری بھجوایا جائے جہاں متاثرہ خاتون سے حاصل کردہ ڈی این اے سے ملزمان کے ڈی این اے میچ کرائے جائیں اگر ڈی این اے میچ کرگیا تو ملزمان کے خلاف مزید قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
بریکنگ نیوز
- ڈیزل کے بعد عالمی قیمتوں کے تناظر میں پیٹرول کی قیمت میں بھی کمی کا فیصلہ کیا جائے گا، وزیر مملکت
- سمندری پانی بلڈ پریشر کے خطرات میں اضافہ کر رہا ہے: تحقیق
- اسلام آباد: پاکستان میں نیشنل میڈیکل ٹورازم انیشیٹو کا باضابطہ آغاز
- آسٹریلوی ٹیم کے دورہ بنگلادیش کے شیڈول کا اعلان
- پی ایس ایل: شاہین آفریدی صفر پر آؤٹ ہونے پر غصے میں آگئے، بیٹ توڑ ڈالا
- سونا ایک دن قیمت کم ہونے کے بعد آج پھر مہنگا ہوگیا
- پشاور ایئرپورٹ؛ ایف آئی اے نے 2 مسافروں کو جعلی دستاویزات پر آف لوڈ کردیا
- لاہور سے روڈ ٹو مکہ کے تحت پہلی حج پرواز 345 عازمین کو لے کر مدینہ منورہ روانہ
- پاکستان سے حج آپریشن 2026 کا باقاعدہ آغاز
- جنگ بندی میں شاید توسیع نہ کروں، بدقسمتی سے بم دوبارہ گرانا پڑے گا، ٹرمپ
- دشمن کو عبرتناک شکست دینے کیلئے تیار ہیں، ایرانی سپریم لیڈر
- اسرائیلی پابندیوں کی وجہ سے بورڈ آف پیس کو بھی غزہ میں مشکلات کا سامنا
- امریکی کی جانب سے اعتماد کی بار بار خلاف ورزی، آبنائے ہرمز پر دوبارہ پابندی عائد
- کل ذہین شخصیت وائٹ ہاؤس کا دورہ کرے گی، بڑا سرپرائز مل سکتا ہے، ٹرمپ
- امریکا: ویڈیو گیم کھیلنے میں مشغول معمر خاتون نے سب کو پریشان کر دیا
- جرمن ولاگر کی تصویر کیوں لائیک کی؟ ویرات کوہلی پر میمز وائرل
- وائر لیس بجلی فراہم کرنے کا انقلابی منصوبہ
- پاکستانی سی فوڈ کی روس کو برآمدات کی اجازت، حجم 800 ملین ڈالر تک پہنچنے کی توقع
- رات کی نوکری صحت پر بھاری! نئی تحقیق میں خطرناک اثرات سامنے آگئے
- کراچی سمیت ملک بھر کے صارفین کیلیے بجلی مزید مہنگی ہونے کا امکان

