Close Menu
:: Channel 5 ::
  • ہوم
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انٹر نیشنل
  • سپورٹس
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
What's Hot

ڈیزل کے بعد عالمی قیمتوں کے تناظر میں پیٹرول کی قیمت میں بھی کمی کا فیصلہ کیا جائے گا، وزیر مملکت

سمندری پانی بلڈ پریشر کے خطرات میں اضافہ کر رہا ہے: تحقیق

اسلام آباد: پاکستان میں نیشنل میڈیکل ٹورازم انیشیٹو کا باضابطہ آغاز

Facebook X (Twitter) Instagram
بریکنگ نیوز
  • ڈیزل کے بعد عالمی قیمتوں کے تناظر میں پیٹرول کی قیمت میں بھی کمی کا فیصلہ کیا جائے گا، وزیر مملکت
  • سمندری پانی بلڈ پریشر کے خطرات میں اضافہ کر رہا ہے: تحقیق
  • اسلام آباد: پاکستان میں نیشنل میڈیکل ٹورازم انیشیٹو کا باضابطہ آغاز
  • آسٹریلوی ٹیم کے دورہ بنگلادیش کے شیڈول کا اعلان
  • پی ایس ایل: شاہین آفریدی صفر پر آؤٹ ہونے پر غصے میں آگئے، بیٹ توڑ ڈالا
  • سونا ایک دن قیمت کم ہونے کے بعد آج پھر مہنگا ہوگیا
  • پشاور ایئرپورٹ؛ ایف آئی اے نے 2 مسافروں کو جعلی دستاویزات پر آف لوڈ کردیا
  • لاہور سے روڈ ٹو مکہ کے تحت پہلی حج پرواز 345 عازمین کو لے کر مدینہ منورہ روانہ
  • پاکستان سے حج آپریشن 2026 کا باقاعدہ آغاز
  • جنگ بندی میں شاید توسیع نہ کروں، بدقسمتی سے بم دوبارہ گرانا پڑے گا، ٹرمپ
  • دشمن کو عبرتناک شکست دینے کیلئے تیار ہیں، ایرانی سپریم لیڈر
  • اسرائیلی پابندیوں کی وجہ سے بورڈ آف پیس کو بھی غزہ میں مشکلات کا سامنا
  • امریکی کی جانب سے اعتماد کی بار بار خلاف ورزی، آبنائے ہرمز پر دوبارہ پابندی عائد
  • کل ذہین شخصیت وائٹ ہاؤس کا دورہ کرے گی، بڑا سرپرائز مل سکتا ہے، ٹرمپ
  • امریکا: ویڈیو گیم کھیلنے میں مشغول معمر خاتون نے سب کو پریشان کر دیا
  • جرمن ولاگر کی تصویر کیوں لائیک کی؟ ویرات کوہلی پر میمز وائرل
  • وائر لیس بجلی فراہم کرنے کا انقلابی منصوبہ
  • پاکستانی سی فوڈ کی روس کو برآمدات کی اجازت، حجم 800 ملین ڈالر تک پہنچنے کی توقع
  • رات کی نوکری صحت پر بھاری! نئی تحقیق میں خطرناک اثرات سامنے آگئے
  • کراچی سمیت ملک بھر کے صارفین کیلیے بجلی مزید مہنگی ہونے کا امکان
  • About us
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
:: Channel 5 :::: Channel 5 ::
  • ہوم
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انٹر نیشنل
  • سپورٹس
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
Facebook X (Twitter) Instagram
:: Channel 5 ::

چونیاں میں چار بچوں سے زیادتی و قتل کا ملزم گرفتار

By adminاکتوبر 2, 2019
Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
Follow Us
Google News Flipboard
Share
Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

لاہور: (ویب ڈیسک)وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے اعلان کیا ہے کہ پنجاب حکومت نے چونیاں میں چار بچوں کو زیادتی کرکے قتل کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا جس نے اعتراف جرم کرلیا ہے۔وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے سی ایم ہاؤس میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب حکومت نے چونیاں میں بچوں سے زیادتی کا مرکزی ملزم گرفتار کرلیا ہے، ملزم کا ڈی این اے بچوں کے ڈی این اے سے میچ کرگیا۔وزیر اعلیٰ کے مطابق گرفتار ملزم کے حوالے سے آئی جی پنجاب نے انہیں بتایا کہ ملزم  کی گرفتاری کے لیے ایک بچے کی لاش اور تین بچوں کی ہڈیوں سے ڈی این اے سیمپل لے کر  1543 مشکوک افراد کے ڈی این اے ٹیسٹ کئے گئے جب کہ1649 مشکوک افراد کی جیوفینسنگ کی گئی، جس کے بعد ایک سیمپل ملزم سے میچ کرگیا جس بنا پر اسے گرفتار کیا گیا اور اب 200 فیصد تصدیق ہو چکی ہے کہ زیادتی کے بعد چار بچوں کو قتل کرنے کے واقعہ میں ایک ہی ملزم ہے۔وزیراعلیٰ پنجاب نے بتایا کہ ملزم کا نام صہیب شہزاد ولد محمد اسلم ہے اور اس کی عمر تقریباً 27 سال ہے، ملزم چونیاں کے علاقے راناؤن کا رہائشی ہے، اور اس نے گرفتاری کے بعد اعتراف جرم بھی کرلیا ہے۔بیان کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ اللہ تعالی کے فضل و کرم اور پولیس و متعلقہ اداروں کی شبانہ روز محنت سے چونیاں میں پیش آنے والے افسوسناک واقعہ کے ملزم کا سراغ ملا، ملزم کی گرفتاری میں پولیس، پنجاب فرانزک سائنس ایجنسی، اسپیشل برانچ، پرنسپل سیکرٹری وزیر اعلی آفس، کابینہ کمیٹی امن و امان اور دیگر اداروں نے بہت محنت کی، سوگوار خاندانوں کو انصاف کی فراہمی کا وعدہ کیا تھا، انہیں مکمل انصاف فراہم کیا جائے گا۔وزیراعلیٰ کا مزید کہنا تھا کہ چونیاں اور قصور کو سیف سٹی میں شامل کیا جارہا ہے، قصور میں بچوں کی حفاظت کے لیے چائلڈ پروٹیکشن سینٹر قائم کیا جائے گا اورچونیاں میں اسپیشل برانچ کی نفری میں اضافہ کیا جا رہا ہے جب کہ آئندہ ایسے واقعات کی روک تھام کے لئے موثر قانون سازی کی جائے گی۔

ملزم کو ڈی این اے کے لیے بلایا تو بھاگنے لگا

اس حوالے سے پولیس نے بتایا ہے کہ ملزم سہیل شہزاد کو 29 ستمبر کو ڈی این اے کے لیے تھانے بلایا گیا، پولیس کا بلاوا سن کر ملزم نے لاہور فرار ہونے کی کوشش کی تاہم حراست میں لیے جانے بعد ملزم کو شخصی ضمانت پر چھوڑ دیا گیا تھا اور ڈی این اے پازیٹو آنے پر دوبارہ گرفتار کیا گیا۔

رکشا کے ٹائر نشان ملنے پر 248 ڈرائیورز کا ریکارڈ جمع

پولیس کے مطابق ملزم سہیل شہزاد رکشے کے ٹائروں کے نشانات سے پکڑا گیا، چونیاں میں بچوں کی باقیات ملنے کی جگہ رکشا کے ٹائروں کے نشانات ملے تھے جس پر چونیاں میں رکشا چلانے والے 248 ڈرائیوروں کا ڈیٹا اکٹھا کیا گیا، ملزم سہیل شہزاد ماضی میں کرائے کا رکشا چلاتا رہا، ملزم سہیل شہزاد کے خلاف 8 سال پہلے چونیاں میں ہی بچے سے زیادتی مقدمہ درج ہے۔پولیس نے بتایا کہ سانحہ چونیاں میں 4684 گھروں کو چیک کیا گیا، 1734 افراد ڈی این اے نمونے اکٹھے کیے، پولیس نے 904 رکشا ڈرائیوروں اور 8307 موبائل فونز کا ڈیٹا اکٹھا کیا جب کہ 3117 مشکوک افراد کو شامل تفتیش کیا گیا۔ذرائع کے مطابق ملزم سہیل شہزاد کے گھر والوں کو بھی پولیس نے حراست میں لے لیا، ملزم کی فمیلی میں 4 بھائی اور 3 بہنیں ہیں ، ملزم بہن بھائیوں میں سب سے بڑا ہے۔

admin

Keep Reading

ڈیزل کے بعد عالمی قیمتوں کے تناظر میں پیٹرول کی قیمت میں بھی کمی کا فیصلہ کیا جائے گا، وزیر مملکت

سمندری پانی بلڈ پریشر کے خطرات میں اضافہ کر رہا ہے: تحقیق

اسلام آباد: پاکستان میں نیشنل میڈیکل ٹورازم انیشیٹو کا باضابطہ آغاز

آسٹریلوی ٹیم کے دورہ بنگلادیش کے شیڈول کا اعلان

پی ایس ایل: شاہین آفریدی صفر پر آؤٹ ہونے پر غصے میں آگئے، بیٹ توڑ ڈالا

سونا ایک دن قیمت کم ہونے کے بعد آج پھر مہنگا ہوگیا

تازہ ترین

ڈیزل کے بعد عالمی قیمتوں کے تناظر میں پیٹرول کی قیمت میں بھی کمی کا فیصلہ کیا جائے گا، وزیر مملکت

سمندری پانی بلڈ پریشر کے خطرات میں اضافہ کر رہا ہے: تحقیق

اسلام آباد: پاکستان میں نیشنل میڈیکل ٹورازم انیشیٹو کا باضابطہ آغاز

آسٹریلوی ٹیم کے دورہ بنگلادیش کے شیڈول کا اعلان

Subscribe to News

Get the latest sports news from NewsSite about world, sports and politics.

Advertisement

Channel 5 : A Project of Khabrain Newspaper.We're social. Connect with us:

  • ہوم
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انٹر نیشنل
  • سپورٹس
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی

Subscribe to Updates

Get the latest creative news from FooBar about art, design and business.

Facebook X (Twitter) Instagram
© 2026 Channel 5. Designed by Muhammad Rashid.

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.