اسلام آباد: (ویب ڈیسک)پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین احسان مانی نے کپتان سرفراز کو کپتانی سے ہٹانے کی خبروں کی تردید کردی۔پی سی بی چیئرمین احسان مانی کا کہنا تھا کہ سرفراز احمد کی موجودگی میں بابر اعظم کو مستقبل کے ٹیسٹ کپتان کیلئے تیار کیا جارہا ہے۔میڈیا میں شائع ہونے والی خبروں پر ان کی رائے جاننے کی کوشش کی گئی تو انہوں نے کہا کہ سری لنکا کی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے بعد اور آسٹریلیا کی ٹیسٹ سیریز سے قبل پی سی بی نے کرکٹ کمیٹی کا اجلاس بلانے کا فیصلہ کیا ہے۔احسان مانی نے مزید کہا کہ فوری طور پر ٹیسٹ کپتانی سے سرفراز احمد کو نہیں ہٹایا جارہا لیکن ہوم سیریز کے بعد پی سی بی کرکٹ کمیٹی سے ٹیسٹ کپتان کے بارے میں رائے لی جائے گیجب ان کی رائے اور تجویز آئے گی تو میں چیئرمین کی حیثیت سے اپنا صوابدیدی اختیار استعمال کروں گا، اس وقت میڈیا کپتان کے حوالے سے غیر ضروری بحث میں الجھا ہوا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ سرفراز احمد کی موجودگی میں بابر اعظم کو تجربہ فراہم کررہے ہیں تاکہ مستقبل میں اگر کپتان کو تبدیل کرنا ہو یا سرفراز احمد کسی وجہ سے دستیاب نہ ہوں تو ہمیں کپتانی کا مسئلہ نہ ہو، بابر اعظم ہماری نظر میں مستقبل کے کپتان ہیں۔واضح رہے کہ پی سی بی کے آئین کے مطابق چیئرمین احسان مانی کے پاس کپتان کی تقرری کا اختیار ہے، کرکٹ کمیٹی کے سربراہ پی سی بی کے سی ای او وسیم خان ہیں جبکہ مصباح الحق کے استعفیٰ کے بعد اراکین میں وسیم اکرم اور عروج ممتاز شامل ہیں۔پی سی بی نے مکی آرتھر کو ہٹانے کیلئے بھی کرکٹ کمیٹی کا سہارا لیا تھا جس پر مکی آرتھر وسیم اکرم اور مصباح الحق سے سخت ناراض ہیں جبکہ دو ہفتے قبل پاکستان کرکٹ بورڈ نے وکٹ کیپر بیٹسمین سرفراز احمد کو سری لنکا کے خلاف ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی سیریز کیلئے پاکستانی کرکٹ ٹیم کا کپتان برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا تھا۔خیال رہے کہ ورلڈکپ کے بعد سرفراز احمد کی کپتانی کے بارے میں قیاس آرائیاں جاری تھیں اور یہ خیال ظاہر کیا جا رہا تھا کہ قیادت میں تبدیلی آسکتی ہے تاہم پاکستان کرکٹ بورڈ کے تازہ ترین فیصلے سے ان قیاس آرائیوں کا خاتمہ ہو گیا ہے۔ورلڈ کپ کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ نے کوچنگ اسٹاف کے معاہدوں میں توسیع نہ کرنے کا فیصلہ کیا تھا جس کے نتیجے میں ہیڈ کوچ مکی آرتھر، بیٹنگ کوچ گرانٹ فلاور اور بولنگ کوچ اظہر محمود اپنے عہدوں پر برقرار نہیں رہ سکے تھے اور ان کی جگہ مصباح الحق ہیڈ کوچ و چیف سلیکٹر اور وقار یونس بولنگ کوچ بنائے گئے ہیں۔پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مصباح الحق نے کپتان سرفراز احمد سے بڑی امیدیں وابستہ کر رکھی ہیں، ان کا کہنا ہے کہ کپتان کو بھی توجہ ضرورت ہوتی ہے، ہیڈ کوچ کی حیثیت سے ان کا کام یہ ہو گا کہ سرفراز احمد میں سے ان کی بہترین کارکردگی نکال کر سامنے لائیں جیسا کہ انھوں نے ماضی میں ان کی قیادت میں دی ہے۔خیال رہے کہ بعض میڈیا رپورٹس میں پاکستان کرکٹ بورڈ کے حوالے سے کہا گیا تھا کہ سرفراز احمد کو کپتانی سے ہٹائے جانے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے اور یہ خبر ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب پاکستان کرکٹ ٹیم سری لنکا کے خلاف ہوم سیریز میں مصروف ہے، ٹی ٹوئنٹی اور ایک روزہ ٹیم کی قیادت سرفراز احمد کررہے ہیں۔
بریکنگ نیوز
- پی ٹی اے کی موبائل سمز بلاک کرنے کی وارننگ، کونسے لوگ زد میں آئیں گے؟
- مائیکرو سافٹ کا اہم سروس بند کرنے کا اعلان
- ڈیزل کے بعد عالمی قیمتوں کے تناظر میں پیٹرول کی قیمت میں بھی کمی کا فیصلہ کیا جائے گا، وزیر مملکت
- سمندری پانی بلڈ پریشر کے خطرات میں اضافہ کر رہا ہے: تحقیق
- اسلام آباد: پاکستان میں نیشنل میڈیکل ٹورازم انیشیٹو کا باضابطہ آغاز
- آسٹریلوی ٹیم کے دورہ بنگلادیش کے شیڈول کا اعلان
- پی ایس ایل: شاہین آفریدی صفر پر آؤٹ ہونے پر غصے میں آگئے، بیٹ توڑ ڈالا
- سونا ایک دن قیمت کم ہونے کے بعد آج پھر مہنگا ہوگیا
- پشاور ایئرپورٹ؛ ایف آئی اے نے 2 مسافروں کو جعلی دستاویزات پر آف لوڈ کردیا
- لاہور سے روڈ ٹو مکہ کے تحت پہلی حج پرواز 345 عازمین کو لے کر مدینہ منورہ روانہ
- پاکستان سے حج آپریشن 2026 کا باقاعدہ آغاز
- جنگ بندی میں شاید توسیع نہ کروں، بدقسمتی سے بم دوبارہ گرانا پڑے گا، ٹرمپ
- دشمن کو عبرتناک شکست دینے کیلئے تیار ہیں، ایرانی سپریم لیڈر
- اسرائیلی پابندیوں کی وجہ سے بورڈ آف پیس کو بھی غزہ میں مشکلات کا سامنا
- امریکی کی جانب سے اعتماد کی بار بار خلاف ورزی، آبنائے ہرمز پر دوبارہ پابندی عائد
- کل ذہین شخصیت وائٹ ہاؤس کا دورہ کرے گی، بڑا سرپرائز مل سکتا ہے، ٹرمپ
- امریکا: ویڈیو گیم کھیلنے میں مشغول معمر خاتون نے سب کو پریشان کر دیا
- جرمن ولاگر کی تصویر کیوں لائیک کی؟ ویرات کوہلی پر میمز وائرل
- وائر لیس بجلی فراہم کرنے کا انقلابی منصوبہ
- پاکستانی سی فوڈ کی روس کو برآمدات کی اجازت، حجم 800 ملین ڈالر تک پہنچنے کی توقع

