Close Menu
:: Channel 5 ::
  • ہوم
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انٹر نیشنل
  • سپورٹس
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
What's Hot

ڈیزل کے بعد عالمی قیمتوں کے تناظر میں پیٹرول کی قیمت میں بھی کمی کا فیصلہ کیا جائے گا، وزیر مملکت

سمندری پانی بلڈ پریشر کے خطرات میں اضافہ کر رہا ہے: تحقیق

اسلام آباد: پاکستان میں نیشنل میڈیکل ٹورازم انیشیٹو کا باضابطہ آغاز

Facebook X (Twitter) Instagram
بریکنگ نیوز
  • ڈیزل کے بعد عالمی قیمتوں کے تناظر میں پیٹرول کی قیمت میں بھی کمی کا فیصلہ کیا جائے گا، وزیر مملکت
  • سمندری پانی بلڈ پریشر کے خطرات میں اضافہ کر رہا ہے: تحقیق
  • اسلام آباد: پاکستان میں نیشنل میڈیکل ٹورازم انیشیٹو کا باضابطہ آغاز
  • آسٹریلوی ٹیم کے دورہ بنگلادیش کے شیڈول کا اعلان
  • پی ایس ایل: شاہین آفریدی صفر پر آؤٹ ہونے پر غصے میں آگئے، بیٹ توڑ ڈالا
  • سونا ایک دن قیمت کم ہونے کے بعد آج پھر مہنگا ہوگیا
  • پشاور ایئرپورٹ؛ ایف آئی اے نے 2 مسافروں کو جعلی دستاویزات پر آف لوڈ کردیا
  • لاہور سے روڈ ٹو مکہ کے تحت پہلی حج پرواز 345 عازمین کو لے کر مدینہ منورہ روانہ
  • پاکستان سے حج آپریشن 2026 کا باقاعدہ آغاز
  • جنگ بندی میں شاید توسیع نہ کروں، بدقسمتی سے بم دوبارہ گرانا پڑے گا، ٹرمپ
  • دشمن کو عبرتناک شکست دینے کیلئے تیار ہیں، ایرانی سپریم لیڈر
  • اسرائیلی پابندیوں کی وجہ سے بورڈ آف پیس کو بھی غزہ میں مشکلات کا سامنا
  • امریکی کی جانب سے اعتماد کی بار بار خلاف ورزی، آبنائے ہرمز پر دوبارہ پابندی عائد
  • کل ذہین شخصیت وائٹ ہاؤس کا دورہ کرے گی، بڑا سرپرائز مل سکتا ہے، ٹرمپ
  • امریکا: ویڈیو گیم کھیلنے میں مشغول معمر خاتون نے سب کو پریشان کر دیا
  • جرمن ولاگر کی تصویر کیوں لائیک کی؟ ویرات کوہلی پر میمز وائرل
  • وائر لیس بجلی فراہم کرنے کا انقلابی منصوبہ
  • پاکستانی سی فوڈ کی روس کو برآمدات کی اجازت، حجم 800 ملین ڈالر تک پہنچنے کی توقع
  • رات کی نوکری صحت پر بھاری! نئی تحقیق میں خطرناک اثرات سامنے آگئے
  • کراچی سمیت ملک بھر کے صارفین کیلیے بجلی مزید مہنگی ہونے کا امکان
  • About us
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
:: Channel 5 :::: Channel 5 ::
  • ہوم
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انٹر نیشنل
  • سپورٹس
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
Facebook X (Twitter) Instagram
:: Channel 5 ::

گوگل کا ڈوڈل ’چاکلیٹی ہیرو‘ کے نام

By adminاکتوبر 2, 2019
Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
Follow Us
Google News Flipboard
Share
Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

لاہور(ویب ڈیسک)سرچ انجن گوگل نے پاکستانی فلم انڈسٹری کے معروف اداکار اور فلم ساز وحید مراد کو 81 ویں سالگرہ پر ’ڈوڈل‘ تبدیل کرکے خراج عقیدت پیش کیا ہے۔وحید مراد کو ’چاکلیٹی ہیرو‘ کے نام سے جانا جاتا ہے، وہ 2 اکتوبر 1938 کو سیالکوٹ میں پیدا ہوئے۔وحید مراد ایک اداکار، فلم ساز اور بہترین اسکرپٹ رائٹر بھی تھے، وہ اپنے دلکش تاثرات ، پُرکشش شخصیت، نرم آواز اور اداکاری کی وجہ سے غیر معمولی صلاحیتوں کے حامل تھے جب کہ جنوبی ایشیاء میں بھی انہیں ایک مشہور اور با اثر اداکار سمجھا جاتا ہے۔’چاکلیٹی ہیرو‘ وحید مراد کی سالگرہ کے موقع پر گوگل کے ڈوڈل نے بھی نیا انداز اپنایا ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ گوگل نے ڈوڈل پر اِلسٹریشن ڈیزائن کے ذریعے انہیں خراج عقیدت پیش کیا ہے، اگر آپ ڈوڈل پر کلک کریں گے تو آپ کو اپنی اسکرین پر ‘وحید مراد کی 81 ویں سالگرہ’ لکھا ہوا نظر آئے گا۔ یہ ڈوڈل پر اِلسٹریشن ڈیزائن پاکستانی نژاد کینیڈین آرٹس ’انوشے سید‘ نے وحید مراد کی سالگرہ کے موقع کی مناسبت سے خاص طور پر بنایا ہے۔

حید مراد نے جامعہ کراچی سے انگریزی میں اعلیٰ تعلیم حاصل کی جب کہ انہوں نے اپنے فلمی کیریئر کا آغاز 1959 میں فلم ‘ساتھی’ سے کیا جس میں انہوں نے مختصر کردار ادا کیا تاہم انہوں نے باقاعدہ فلمی سفر کی شروعات 1962 میں فلم ‘اولاد’ سے کی جس میں انہوں نے بطور معاون اداکار کام کیا۔نامور اداکار نے 1964 میں فلم ‘ہیرا اور پتھر’ پروڈیوس کی جس میں انہوں نے پہلی بار مرکزی کردار نبھایا اور اپنے نہایت منفرد، شرارتی اور رومانوی انداز سے تمام مداحوں کے دلوں میں گھر کر لیا۔انہوں نے اپنے 30 سالہ فلمی کیریئر میں پاکستان کو کئی مشہور فلمیں دیں جن میں ‘ارمان’، ‘دیور بھابھی’، ‘درپن’، ‘دوراہا’، ‘جہاں تم وہاں ہم’، ‘انجمن ‘اور ‘اولاد’ جیسی متعدد فلمیں شامل ہیں۔چاکلیٹی ہیرو نے متعدد ایوارڈز بھی اپنے نام کیے جب کہ مشہور نگار ایوارڈز میں انہیں بہترین فلم ساز اور بہترین اداکار قرار دیا گیا تھا۔وحید مراد نے نامور اداکاروں کے ساتھ کام کیا جن میں خوبرو اداکارہ زیبا بختیار، شبنم اور اداکار ندیم اور دلیپ کمار شامل ہیں۔ان پر فلمائے گئے گانے بھی کافی مشہور ہوئے جن میں ‘کوکو کورینا’، ‘اکیلے نہ جانا’، ‘مجھے تم نظر سے گرا تو رہے ہو’، ‘اے ابرے کرم آج اتنا برس’ آج تک لوگوں کے لبوں پر ہیں۔انہوں نے اپنی وجیہ شخصیت اور مخصوص ہیئر اسٹائل سے ہر کسی کو اپنا گرویدہ بنا لیا تھا۔وحید مراد کی وفات کے 27 سال کے طویل عرصے کے بعد نومبر 2010 میں حکومت پاکستان نے انہیں ’ستارہ امتیاز‘ سے نوازا۔اکلیٹی ہیرو وحید مراد 23 نومبر 1983 کواپنے مداحوں سے بچھڑ گئے، ان کی وفات کو کئی برس بیت گئے لیکن اس کے باوجود وہ آج بھی لوگوں کے دلوں میں بستے ہیں۔

admin

Keep Reading

ڈیزل کے بعد عالمی قیمتوں کے تناظر میں پیٹرول کی قیمت میں بھی کمی کا فیصلہ کیا جائے گا، وزیر مملکت

سمندری پانی بلڈ پریشر کے خطرات میں اضافہ کر رہا ہے: تحقیق

اسلام آباد: پاکستان میں نیشنل میڈیکل ٹورازم انیشیٹو کا باضابطہ آغاز

آسٹریلوی ٹیم کے دورہ بنگلادیش کے شیڈول کا اعلان

پی ایس ایل: شاہین آفریدی صفر پر آؤٹ ہونے پر غصے میں آگئے، بیٹ توڑ ڈالا

سونا ایک دن قیمت کم ہونے کے بعد آج پھر مہنگا ہوگیا

تازہ ترین

ڈیزل کے بعد عالمی قیمتوں کے تناظر میں پیٹرول کی قیمت میں بھی کمی کا فیصلہ کیا جائے گا، وزیر مملکت

سمندری پانی بلڈ پریشر کے خطرات میں اضافہ کر رہا ہے: تحقیق

اسلام آباد: پاکستان میں نیشنل میڈیکل ٹورازم انیشیٹو کا باضابطہ آغاز

آسٹریلوی ٹیم کے دورہ بنگلادیش کے شیڈول کا اعلان

Subscribe to News

Get the latest sports news from NewsSite about world, sports and politics.

Advertisement

Channel 5 : A Project of Khabrain Newspaper.We're social. Connect with us:

  • ہوم
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انٹر نیشنل
  • سپورٹس
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی

Subscribe to Updates

Get the latest creative news from FooBar about art, design and business.

Facebook X (Twitter) Instagram
© 2026 Channel 5. Designed by Muhammad Rashid.

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.