تازہ تر ین

گوگل نے آخرکار کروم کے عام مسئلے کا حل پیش کردیا

کیلفورنیا (ویب ڈیسک)اگر آپ گوگل کروم ویب برآزر استعمال کرتے ہیں تو اس بات کا امکان بہت زیادہ ہوگا کہ ایک وقت میں 10 سے 20 ٹیب اوپن کرلیتے ہوں اور پھر اچانک کسی ایک میں موسیقی یا ویڈیو چلنا شروع ہوجائے۔اس وقت سمجھ نہیں آتا کہ آخر یہ میوزک یا ویڈیو کس ٹیب میں چل رہے ہیں اور ڈھونڈنے کے لیے کچھ منٹ لگ جاتے ہیں۔مگر خوش قسمتی سے گوگل نے اب اس مسئلے کو حل کردیا ہے اور کروم میں ایک نئے بٹن کا اضافہ کردیا ہے جس کی بدولت کسی بھی ٹیب کو اوپن کیے بغیر ویڈیو کو پلے یا روکنا ممکن ہوگیا ہے۔جی ہاں یہ نیا بٹن اب گوگل کروم میں دستیاب ہے مگر یہ بائی ڈیفالٹ ان ایبل نہیں ہوتا بلکہ اس کے لیے آپ کو ہی کچھ محنت کرنا ہوگی۔مگر یہ نیا بٹن ایسے افراد کے لیے انتہائی کارآمد ہے جو عام طور پر متعدد ٹیب اوپن کرنے کے عادی ہوں اور پھر اچانک کسی وجہ سے ویڈیو کو روکنا ہو تو ٹیب کو ڈھونڈنے میں پریشان ہوتے ہیں۔یہ نیا فیچر تاحال تجرباتی مرحلے سے گزر رہا ہے تو ہوسکتا ہے کہ باضابطہ متعارف ہونے پر یہ کچھ مختلف طریقے سے کام کرنے لگے، تاہم ابھی بھی اس کو آزما کر ضرور دیکھیں۔سب سے پہلے تو آپ کو ڈیسک ٹاپ پر کروم کے تازہ ترین کروم 77 ورڑن کو اپ ڈیٹ کرنا ہوگا، ویسے زیادہ امکان یہ ہے کہ پہلے ہی اپ ڈیٹ ہوچکا ہے تاہم برآزر کے اوپر دائیں جانب تھری ڈاٹ مینیو پر کلک کرکے ہیلپ کے آپشن پر ماﺅس کو رکھیں اور پھر اباﺅٹ گوگل کروم کو سلیکٹ کرلیں۔وہاں گوگل کروم کا ورڑن لکھا نظر آجائے گا یا لکھا ہوگا کہ اپ ڈیٹ کریں، جس کے بعد برآزر کو ری لانچ کرنے کی ضرورت ہوگی۔اس کے بعد برآزر ایڈریس بار پر chrome://flags/ سرچ کریں۔سرچ فلیگس باکس اوپن ہوجائے گا جہاں گوگل میڈیا کنٹرول کو سرچ کریں۔اس کے دائیں جانب ڈراپ ڈآن باکس پر کلک کرکے اس ان ایبل کردیں، اب ری لانچ ناﺅ پر کلک کریں۔آپ کو ایڈریس بار کے برابر میں پلے بٹن بنا نظر آجائے گا جس سے آڈیو کو اسٹارٹ یا اسٹاپ کیا جاسکتا ہے۔

اس کو آزمانے کے لیے یوٹیوب کو اوپن کرکے کوئی بھی گانا یا ویڈیو پلے کریں اور پھر پلے بٹن کو کلک کریں تو آپ کے سامنے ویڈیو ایک باکس کی شکل میں نظر آئے گی جس میں پوز، ریوائنڈ اور فارورڈ کے آپشن نظر آئیں گے۔اس طرح آپ یوٹیوب کی ٹیب اوپن کیے بغیر بھی کسی ویڈیو کو پلے یا پوز کرسکیں گے بلکہ اس ویڈیو کو آٹوپلے اوپن ہونے پر دوبارہ چلا بھی سکیں گے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



آج کی خبریں



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv