تازہ تر ین

پختونخوا کا نوجوان ہالی وڈ ایکشن فلم میں جلوہ گر ہوگا

لاہور(ویب ڈیسک)قسمت کی دیوی مہربان ہو تو خواب حقیقت کا روپ دھار لیتے ہیں اور ایسا ہی کچھ خیبر پختونخوا سے تعلق رکھنے والے مشہود عالم کے ساتھ ہوا جنہیں دنیا کی سب سے بڑی فلم انڈسٹری ہالی وڈ میں ہیرو کا کردار مل گیا ہے۔ خیبرپختونخوا کے ضلع کرک کے رہائشی اور جمناسٹک کے کھلاڑی مشہود عالم 5 سال قبل امریکا منتقل ہوئے۔مشہود نے ہالی وڈ کی ایکشن تھرلر شارٹ فلم ’دی کیور‘ میں مرکزی کردار ادا کیا ہے جس میں وہ دنیا کو خطرناک وائرس پھیلانے والے گینگ سے بچاتے ہوئے نظر آئیں گے۔ ہالی وڈ کی یہ ایکشن فلم آئندہ سال ریلیز کی جائے گی لیکن اس کے پہلے ٹیزر نے ہی مداحوں میں تجسس کو مزید بڑھا دیا ہے۔ فلم کی مرکزی کاسٹ میں مشہود کے ساتھ ساتھ گلین بیگرلے شامل ہیں جبکہ فلم کی ہدایتکاری کے فرائض احمیت اتالے نے سر انجام دیے ہیں۔ پاکستانی ہیرو مشہود کا کہنا ہے کہ ہالی وڈ فلموں میں ولن کا کردار پسند ہے اور وہ فلموں میں ولن کا کردار کرنے کے خواہشمند ہیں۔ان کا کہنا ہے کہ پاکستانی فلمیں اچھی ہیں اور وہ ان میں نہ صرف کام کرنے کیلئے تیار ہیں بلکہ ہدایتکاری کی پیشکش کی گئی تو وہ فلموں میں کچھ نیا لانے کی بھی کوشش کریں گے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



آج کی خبریں



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv