تازہ تر ین

واٹس ایپ میں زبردست فیچر شامل کرنے کا فیصلہ

سان فرانسسکو(ویب ڈیسک) پیغام رسانی کی سب سے بڑی موبائل ایپلیکشن واٹس ایپ کی انتظامیہ نے نیا فیچر متعارف کرنے پر سوچ بچار شروع کردی جس کے تحت صارفین اپنا اسٹیٹس براہ راست دوسرے پلیٹ فارم پر شیئر کرسکیں گے۔تفصیلات کے مطابق واٹس ایپ کے صارفین کو ابھی یہ سہولت میسر نہیں کہ وہ اپنا اسٹیٹس کسی دوسرے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر شیئر کرسکیں تاہم مستقبل میں ایسا ممکن ہوجائے گا۔ٹیکنالوجی پر نظر رکھنے والی ویب سائٹ کے مطابق واٹس ایپ نے ایسا فیچر متعارف کرنے کا فیصلہ کرلیا جس کو استعمال کرتے ہوئے صارفین اپنے اسٹیٹس براہ راست فیس بک، انسٹاگرام، گوگل ، ٹویٹر پر شیئر

کرسکیں گے۔انتظامیہ کی جانب سے فیچرآزمائشی طور پر بیٹا ورڑن استعمال کرنے والے صارفین کے لیے متعارف کرایا جائے گا اور کامیابی کے بعد عام صارفین بھی اسے استعمال کرسکیں گے۔اطلاعات کے مطابق کوئی بھی صارف جیسے ہی واٹس ایپ کو ئی اسٹیٹس لکھے گا تو ا±س کے سامنے شیئرنگ کا آپشن آجائے گا، تصاویر اور ویڈیوز وغیرہ پہلے مرحلے میں شیئر نہیں کی جاسکیں گی۔آزمائشی مرحلے میں واٹس ایپ بیٹا ورڑن استعمال کرنے والے صارفین جب اسٹیٹس رکھیں گے تو ا±ن کے سامنے یہ پیغام آجائے گا کہ وہ اسٹوری یا اسٹیٹس کو کسی دوسرے پلیٹ فارم پر شیئر کرنا چاہتے ہیں، صارف جن کا انتخاب کرے گا ا±ن پر خود بہ خود یہ شیئر ہوجائے گا۔اس حوالے سے مزید وضاحت سامنے آئی ہے کہ یہ فیچر اینڈرائیڈ،آئی او ایس ڈیٹا بیس کے اے پی آئی ایس APIs کی مدد سے چلے گا جس کا کام صرف ڈیٹا کی منتقلی ہے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv