تازہ تر ین

بنگلادیش نے افغانستان کو 62 رنز سے شکست دیدی

ساﺅتھمٹن(ویب ڈیسک) ورلڈکپ کے 31ویں میچ میں بنگلادیش نے افغانستان کو شکست دے دی۔ کرکٹ ورلڈکپ کے 31ویں میچ میں بنگلادیش نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 262 رنز بنائے جس کے جواب میں افغانستان کی جانب سے گل بدین نائب اور رحمت شاہ نے ٹیم کو 49 رنز کا پراعتماد آغاز فراہم کیا، رحمت شاہ 24 رنز بنانے کے بعد پویلین لوٹ گئے تاہم گل بدین نے 47 رنز کی اننگز کھیلی۔ہشمت اللہ شہیدی 11 رنز کے مہمان ثابت ہوئے، محمد نبی نے کھاتہ کھولنے کی بھی زحمت نہ کی اور پویلین واپس لوٹ گئے، افغان اصغر 20 رنز بنانے کے بعدآﺅٹ ہوئے۔ نجیب اللہ زردان 23 رنز ہی بناسکے۔ راشد خان صرف 2 رنز کے مہمان ثابت ہوئے۔بنگلادیش کی جانب سے شکیب الحسن نے 5 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔اس سے قبل افغانستان نے بنگلادیش کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا ہے، بنگلا دیش کی جانب سے اننگز کا آغاز لٹن داس اور تمیم اقبال نے کیا تاہم صرف 23 رنز کی شراکت کے بعد ہی لٹن داس 16 رنز بناکر آﺅٹ ہوگئے جب کہ تمیم اقبال 36 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے۔ون ڈاﺅن آنے والے شکیب الحسن نے نصف سنچری مکمل کی تاہم وہ 51 رنز بناکر آﺅٹ ہوگئے، سومیا سرکار صرف 3 رنز کے مہمان ثابت ہوئے جب کہ محمد اللہ کی اننگز بھی 27 رنز تک محدود رہی۔ وکٹ کیپر بیٹسمین مشفق الرحیم نے ذمہ دارنہ بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے نصف سنچری اسکور کی، وہ 83 رنز بناکرآﺅٹ ہوئے اور مصدق حسین 35 رنزبناکر پویلین واپس لوٹے۔افغانستان کی جانب سے مجیب الرحمان نے 3 ، گل بدین نائب نے 2 اور محمد نبی نے ایک وکٹ حاصل کی۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



آج کی خبریں



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv