لاہور(ویب ڈیسک) نیب لاہور نے سابق ایس پی انویسٹی گیشن ملزم محمد ریاض کو ضمانت قبل از گرفتاری خارج ہونے پر گرفتار کر لیانیب لاہور کی ٹیم نے سابق ایس پی محمد ریاض کو گجرات پولیس فنڈز میں جعلی بلوں کی مد میں 35 لاکھ روپے کی کرپشن کے الزام میں گرفتار کیاسابق پولیس آفیسر پر گجرات پولیس فنڈز میں اختیارات کے ناجائز استعمال کرتے ہوئے جعلی بلوں کی مد میں کرپشن کا الزام ہے گجرات پولیس میں کروڑوں روپے کی مبینہ کرپشن کیس میں مجموعی طور پر 12 ملزمان کی گرفتاری عمل میں لائی جا چکی ہے ملزمان نے آپس کی ملی بھگت کرتے ہوئے انویسٹی گیشنز، ڈویلپمنٹ، پنشن فنڈز کے علاوہ دیگر انتظامی معاملات میں مبینہ طور پر کروڑوں روپے کا فراڈ کیاگجرات پولیس فنڈز کیس میں سابق ڈی پی اوز رائے ضمیر اور سہیل ظفر چھٹہ تاحال مفرور ہیں جنکی تلاش جاری ہے نیب لاہور کیجانب سے ملزم محمد ریاض کو جسمانی ریمانڈ کے حصول کیلئے کل احتساب عدالت لاہور کے روبرو پیش کیا جائیگا۔
































