تازہ تر ین

مہوش حیات کا نیا آئٹم سانگ ‘گینگسٹر گڑیا’

لاہور (ویب ڈیسک)پاکستان کی جلد ریلیز ہونے والی فلم ‘باجی’ کا نیا گانا سامنے آگیا، جس میں کسی اور نے نہیں بلکہ نامور اداکارہ مہوش حیات نے پرفارم کیا۔مہوش حیات جو اپنی فلموں میں ‘بلی’ اور ‘چڑیا’ جیسے آئٹم سانگز پر رقص کرچکی ہیں، وہ باجی فلم کے لیے ‘گینگسٹر گڑیا’ بن چکی ہیں۔باجی فلم کے اس آئٹم سانگ کا ٹائٹل ‘گینگسٹر گڑیا’ رکھا گیا ہے، جس میں مہوش حیات تین الگ انداز میں نظر آئیں۔اس آئٹم سانگ کو عثمان خالد بٹ نے تحریر کیا جو اس کے کریٹو ڈائیریکٹر بھی ہیں، گانے کی گلوکاری بھارتی گلوکارہ سنیدھی چوہان نے کی ہے۔واضح رہے کہ ان دونوں سوشل میڈیا پر اداکاراﺅں کی جانب سے کیے جانے والے آئٹم سانگز کو کافی زیادہ تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔حال ہی میں نامور اداکار حمزہ علی عباسی جو کئی مرتبہ اس قسم کے گانوں کے خلاف آواز اٹھا چکے ہیں، نے اپنے ٹیلنٹ شو کے دوران ایک 16 سالہ لڑکی کو آئٹم سانگ پر پرفارم کرنے پر اپنی مایوسی کا اظہار کیا۔حمزہ علی عباسی نے اس دوران کہا کہ ‘میں پاکستانی فلم سازوں سے منت کرتا ہوں کہ وہ اپنی فلموں میں آئٹم سانگز شامل کرنا بند کردیں، مجھے دکھ ہوتا ہے کہ ایک 16 سالہ کی لڑکی ایسے گانوں پر رقص کررہی ہے’۔اداکار نے مزید کہا کہ ‘آئٹم سانگ ایک ایسی گند ہے جس سے بھارت تک اپنی جان چھڑانے کی کوشش کررہا ہے، کیوں کہ اس سے ان کا معاشرہ تباہ ہوچکا ہے’۔حمزہ کے مطابق ‘آئٹم سانگ میں نہایت غلیظ الفاظ خواتین کے لیے استعمال کیے جاتے ہیں، میں چاہتا ہوں ہم ایسی مثال قائم کریں اپنی نوجوان نسل کے لیے جو ان کے لیے مثبت ثابت ہو’۔یاد رہے کہ پاکستانی فلموں میں مہوش حیات کے ساتھ ساتھ عائشہ عمر، صدف کنول جیسی اداکارائیں آئٹم سانگز پر پرفارم کرچکی ہیں۔فلم ‘نامعلوم افراد’ میں ‘بلی’ اور فلم ‘چھلاوا’ میں ‘چڑیا’ جیسے آئٹم سانگ کرنے والی اداکارہ مہوش حیات کا حال ہی میں بی بی سی ایشیا کو دیے ایک انٹرویو میں آئٹم سانگز کی حمایت میں کہنا تھا کہ ‘میرا خیال ہے فلمیں اس ہی کا نام ہے، آپ ایک جادوئی دنیا بناتے ہیں، آپ رومانس دیکھنا چاہتے ہیں، ڈانس دیکھنا چاہتے ہیں، یہ انٹرٹینمنٹ کا حصہ ہے، میرا نہیں خیال اس میں کوئی برائی ہے، مقصد صرف لوگوں کو محظوظ کرنا ہے’۔فلم ‘باجی’ میں مہوش حیات کا نیا آئٹم سانگ سوشل میڈیا پر بھی خاصہ مقبول ہورہا ہے، جہاں چند کو یہ گانا پسند آیا، وہیں کئی اسے تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں۔فلم میں میرا، عثمان خالد بٹ، آمنہ الیاس، علی کاظمی اور محسن عباس حیدر نے مرکزی کردار نبھائے ہیں۔’باجی’ رواں ماہ 28 جون کو سینما گھروں میں پیش کی جائے گی۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



آج کی خبریں



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv