ما نچیسٹر:(ویب ڈیسک) روایتی حریف بھارت سے شکست کے بعد پاکستانی شائقین کرکٹ نے جب اپنی ٹیم پر تنقید کے دوران اخلاقیات کی تمام حدو قیود پار کردیں تو تیز گیند باز محمد عامر نے ٹویٹ کیا کہ’برائے مہربانی گالیاں نہ دیں‘۔شکست کو دو دن گزر جانے کے باوجود پاکستانی عوام کا اپنی ٹیم پر غصہ کم نہیں ہوا اور ناقص کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں کو تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔قومی ٹیم میں شامل فاسٹ بالر محمد عامر نے اپنے پرستاروں سے درخواست کی ہے کہ برائے مہربانی برے الفاظ کا استعمال نہ کریں، آپ کارکردگی پر تنقید کر سکتے ہیں، ہم انشااللہ اپنی کارکردگی بہتر کریں گے، ہمیں آپ کا تعاون درکار رہے۔’ٹیم میں گروپنگ چل رہی ہے‘ایک صارف نے محمد عامر کے جواب میں لکھا کہ ا?پ پر تنقید نہیں کی جارہی، تاحال آپ اچھے گیند باز ہیں، لوگوں کو جیت اور ہار پر تنقید کرنی چاہیے۔ جیت ہار کھیل کا حصہ ہے لیکن مقابلہ بھی کوئی چیز ہوتی ہے۔ایک صارف نے سرفراز کی جمائی والی تصویر لگا کر سارے زخم کرید ڈالے اور لکھا کہ قومی ٹیم کے کپتان کو وقت پر سلا دیا کریں۔ عامر بھائی سرفراز کو ٹائم پر سلایا کرو میچ کے دوران بیچارے پر نیند غالب تھی عامر کی ٹویٹ سے چند لمحے قبل شعیب ملک نے ٹویٹ کیا ’ تمام کھلاڑیوں کی طرف سے میں التماس کرتا ہوں کہ اہلخانہ کے معاملے میں عزت کا معیار برقرار رکھا جائے اور انہیں اس بحث میں شامل نہ کیا جائے ایسا کرنا اچھی بات نہیں۔شعیب ملک نے ایک اور ٹویٹ میں ذرائع ابلاغ پر تبقید کرتے ہوئے لکھا کہ ہماری عدالتوں میں میڈیا کا احتساب کب ہوگا، میں نے کرکٹ کے شعبے میں 20 سال اپنے ملک کی خدمت کی، مجھے افسوس کے کہ اپنے بارے میں صفائی دینی پڑتی ہے۔انہوں نے سوشل میڈیا پر وائر ہونے والی ویڈیو کے بارے میں لکھا وہ 15 نہیں 13 جون کا واقعہ ہے۔ایک ٹوئٹر صارف نے پنجابی میں ٹویٹ کیا جس کا اردو ترجمہ یہ ہے کہ’ آپ چاہیں سرعام بیٹھ کر سستا نشہ کریں ہمیں کوئی مسئلہ نہیں لیکن میدان میں تو کچھ عزت رکھ لیا کریں‘۔ او پراوا پلے ت±سی تھڑے تے بئے کے سستی چرس پھوکو سانوں کوئی اعتراض نی۔لیکن میدان اچ تے کج عزت رکھ لئی کرو م±لک دی