لاہور(ویب ڈیسک)صوبائی وزیر قانون ، پالیمارنی امور و بلدیات محمد بشارت راجہ نے آج پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں حمزہ شہباز کی تقریر کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ ±اس ملک کے خزانے کا کیا حال ہوگا جس ملک کا وزیراعظم سرکاری جہاز میں اشتہاری وزیر خزانہ کو ±ملک سے باہر چھوڑ آئے. انہوں نے کہا کہ 2008 ءمیں مسلم لیگ ن کی حکومت کو سوارب روپے خزانے میں سرپلس دے کر گئے تھے لیکن شہباز شریف نے جاتے جاتے اسی صوبہ کو چھبیس سو ارب روپے کا مقروض بنا دیا؟ یہ کیسے ہوا، انہیں پنجاب کے عوام کو جواب دینا پڑے گا. انہوں نے کہا کہ حمزہ شہباز کے والد نے چار چار کیمپ آفس بنا رکھے تھے جن کا سارا خرچہ سرکاری خزانے سے ادا ہوتا تھا. آج پنجاب کے وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے ایک بھی کیمپ آفس نہیں بنا رکھا. راجہ بشارت نے کہا کہ زرداری ،نواز ، شہباز اور حمزہ ان سب کے مقدمات ہماری حکومت کے نہیں بلکہ انہوں نے خود ایک دوسرے پر بنائے. دونوں دس سال تک اقتدار میں رہے اور نیب کے سربراہ سمیت موجودہ افسر بھی خود ہی لگائے لیکن اسی نیب نے لوٹ مار پر پکڑا تو اس میں کیڑے نظر آنے لگے؟ انہوں نے کہا کہ اپنی کرپشن کا حساب آپ خود دیں نیب سے، عدلیہ سے اپنے آپ کو کلیر کروائیں ہم بھی آپ کو مبارک باد دیں گے. انہوں نے اسپیکر پنجاب اسمبلی چوھدری پرویز الٰہی کو پروڈکشن آڈر کے بل پر خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ دنیا مکافات عمل ہے، آج جس شخص کا بیٹا آپ کے پروڈکشن آڈر پریہاں آیا، ایک وقت تھا کہ حمزہ کے والد وزیر اعلیٰ تھے، آپ کا بیٹا سلاخوں کے پیچھے تھا لیکن اس کے والد نے پروڈکشن آڈر دینے سے انکار کر دیا تھا. انہوں نے کرپشن کے خلاف بے لچک رویہ اپنانے اور کرپٹ ٹولے کو کٹہرے میں لانے پر عمران خان اور وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کو خراج تحسین پیش کیا.