تازہ تر ین

نیویارک میں ہیلی کاپٹرکی 54 منزلہ عمارت کی چھت پر ہنگامی لینڈنگ، پائلٹ ہلاک

نیویارک(ویب ڈیسک)نیویارک میں ایک کثیرالمنزلہ عمارت کی چھت پر ہیلی کاپٹر نے ہنگامی لینڈنگ کی جس کے نتیجے میں پائلٹ ہلاک ہوگیا جب کہ چھت پر آگ بھڑک ا±ٹھی۔بین الاقوامی خبر رساں ادارے کےمطابق نیویارک میں آسمان کو چھوتی بلند و بالا عمارت کی چھت پر اچانک ایک ہیلی کاپٹر نے ہنگامی لینڈنگ کی جس کے نتیجے میں پائلٹ ہلاک ہوگیا جب کہ ہیلی کاپٹر کا ایک حصہ مکمل طور پر تباہ ہوگیا۔عمارت کی چھت پر ہیلی کاپٹر کی ہنگامی لینڈنگ سے عمارت کے اوپری منزلیں لرز گئیں اور عمارت کا سیکیورٹی الارم بجنے لگا، صورت حال سے بے خبر رہائشی اس اچانک افتاد پر عمارت سے باہر نکل آئے، عمارت اور رہائشی مکمل طور محفوظ ہیں۔نیویارک پولیس نے جائے وقوعہ کا گھیراﺅ کرکے سڑک کو آمد و رفت کے لیے بند کردیا جب کہ امدادی کام کے لیے ریسکیو اداروں اور فائر بریگیڈ کو طلب کرلیا گیا۔ ہیلی کاپٹر کی جانچ پڑتال کے لیے ماہرین کی ٹیم پہنچ گئی۔ شہریوں کو لینڈنگ سے قبل سائرن کی آوازیں سنائی دی تھیں۔ہیلی کاپٹر کی ہنگامی لینڈنگ کی تحقیقات کے لیے کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے، تاحال ہیلی کاپٹر میں سوار افراد کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی اور نا ہی ہیلی کاپٹر کی ملکیت کے حوالے سے کوئی معلومات فراہم کی گئی ہے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



آج کی خبریں



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv