تازہ تر ین

شوال کے چاند کی پیدائش ہوگئی،کل بغیر دوبین کے بھی دیکھا جاسکے گا، فواد چوہدری

اسلام آباد(ویب ڈیسک)وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ شوال کے چاند کی پیدائش ہوگئی جسے کل بغیر دوبین کے بھی باآسانی دیکھا جاسکے گا۔اپنے بیان میں فواد چوہدری نے کہا کہ قومی ریاست میں خوشیوں کے تہوار تقسیم کا باعث نہیں ہونے چاہیے، سائنسی بنیادوں پر مسائل کو دیکھنے کی ضرورت ہے، مسلمانوں نے علم سے سیکھنا ہے علم سے ہی آگے بڑھنا ہے۔فواد چوہدری نے مزید کہا کہ علم کے استعمال کا حکم اللہ اور اس کے رسول نے دیا ہے، دنیا میں ایسے ممالک ہیں جہاں کئی کئی ہفتے سورج نہیں نکلتا، اسلام پوری دنیا کے انسانوں کیلئے ہے۔وزیرسائنس اینڈ ٹیکنالوجی نے کہا کہ آج تین بجکر 2 منٹ پر چاند کی پیدائش ہوگئی ہے، آج چاند نہیں دیکھا جاسکتا کیوں کہ سورج کےغروب اور چاند کا ایک وقت ہے، کراچی اور گوادر کے ساحلی پٹی میں کل چاند بغیر کسی دوربین کے صرف آنکھ سے بھی دیکھا جاسکے گا۔انہوں نے کہا کہ موبائل ایپ بنایا گیا ہے جس میں چاند کی رویت سے متعلق تمام معلومات موجود ہیں۔فواد چوہدری نے کہا کہ منگل کو رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس ہوگا، منگل کو آخری روزہ اور بدھ کو عید ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم ایپ پر ملک کی سرحدوں کے اندر ہی چاند دکھا رہے ہیں، منگل کو چاند ایک گھنٹے کیلئے ہماری سرحد پر موجود رہے گا، ایک ہی دن عید کرنے کیلئے ہم نے بہت محنت کی ہے،ہمارا مقصد کسی کو نیچا دکھانا نہیں ہے۔فواد چوہدری نے کہا کہ ہماری خوشیوں کے ایام کو تقسیم کا باعث نہیں ہونا چاہیے، مسلمان علمی قوم ہے، فلکیات کا علم مسلمانوں نے متعارف کرایا، سورج، چاند اور دیگر سیارے اپنے مدار میں گھومتے رہتے ہیں، بادلوں کے آنے کا یہ مطلب نہیں ہوتا کہ چاند نکلا ہی نہیں ہے، موبائل ایپ سے تمام کہکشاں دیکھی جاسکتی ہے، موبائل ایپ کو مختلف نظام کے ساتھ جوڑا گیا ہے۔وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا کہ رویت ہلال کمیٹی جو دوربین استعمال کر رہی ہے وہ 50 سال پرانی ہے، اگر سائنسی آلات استعمال نہیں کرنا تو پھر عینک کے بغیر چاند دیکھیں، پرانے زمانے میں سورج کو دیکھ کر ٹائم جانا جاتا تھا، لیکن اب گھڑی دیکھ کر ہی ٹائم فکس کیا جاتا ہے۔خیال رہے کہ محکمہ موسمیات نے بھی کل بروز منگل شوال کا چاند نظر آنے کا قوی امکان ظاہر کیا ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر حصوں میں کل مطلع صاف اور کہیں جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے تاہم ملک کے کئی حصوں میں چاند نظر آنے کے قوی امکانات ہیں۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شوال کے چاند کی پیدائش آج (پیر) دوپہر 3 بجکر 2 منٹ پر ہو چکی ہے۔دوسری جانب شوال کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویتِ ہلال کمیٹی پاکستان کا اجلاس کل کراچی میں بعد نمازِ عصر محکمہ موسمیات کے دفتر میں ہو گا۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



آج کی خبریں



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv