بالی وڈ (ویب ڈیسک) ایک زمانہ تھا جب بولی وڈ کی اداکارائیں سب سے زیادہ توجہ اپنی اداکاری اور زیادہ سے زیادہ بہتر فلموں کی آفرز ملنے پر رکھتی تھیں تاہم آج اداکارائیں اپنے کیریئر کو صرف اداکاری تک ہی محدود نہیں رکھتی۔اداکاری کے ساتھ ساتھ کئی کامیاب اداکارائیں دوسرے کاروبار میں بھی اپنا نام بنانے میں مصروف ہیں۔جیسے کوئی کپڑوں کا برینڈ لانچ کررہا ہے تو بہت سی اداکارائیں اپنی پروڈکشن کمپنیز بنارہی ہیں۔جیسے دپیکا پڈوکون اداکاری کے ساتھ ساتھ ملبوسات کا برینڈ ‘اٹس آل اباﺅٹ یو’، ڈپریشن کی فاو¿نڈیشن ‘لیو، لو، لاف’ اور پروڈکشن کمپنی ‘کا’ کے ساتھ کیریئر میں آگے بڑھ رہی ہیں۔ویسے ہی کئی اور اداکارائیں ہیں جو پروڈکشن کمپنی بنانے کے ساتھ پروڈیوسر بن چکی ہیں۔پریانکا چوپڑا، انوشکا شرما اور دپیکا پڈوکون کے بعد اب اداکارہ کترینہ کیف بھی اداکارہ ہونے کے ساتھ ساتھ پروڈیوسر بننے جارہی ہیں۔کترینہ کیف نے اعلان کیا ہے کہ وہ اپنی پروڈکشن کمپنی بنا رہی ہیں جو رواں سال کے آخر تک سامنے آجائے گی۔اپنی جلد ریلیز ہونے والی فلم ‘بھارت’ کی تشہیر کے دوران کترینہ کیف نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ‘یہ سچ ہے کہ میں اپنی پروڈکشن کمپنی بنا رہی ہوں اور رواں سال کے آخر میں یہ سامنے آجائے گی، مجھے امید ہے کہ میں ان پروجیکٹس کی پروڈیوسر بن سکوں، جن کی ٹیمز کے ساتھ میں رابطے میں ہوں’۔واضح رہے کہ کترینہ کیف نے فرانسیسی فلم ‘ہی لوز مو ہی لوز می ناٹ’ بنانے کے حقوق حاصل کرلیے ہیں، تاہم اب تک اس فلم کی شوٹنگ کا آغاز نہیں ہوا۔کترینہ کیف کا کہنا تھا کہ ‘اس فرانسیسی فلم پر میں کافی وقت سے کام کررہی ہوں، میں اس فلم کی پروڈیوسر بننا چاہتی ہوں، امید ہے کہ اس سال اس فلم کی شوٹنگ کا بھی آغاز ہوجائے گا’۔یاد رہے کہ کترینہ کیف کی فلم ‘بھارت’ رواں سال عیدالفطر کے موقع پر ریلیز ہونے جارہی ہے۔اس فلم میں سلمان خان نے مرکزی کردار نبھایا ہے، دلچسپ بات یہ ہے کہ کترینہ سے قبل اس فلم میں مرکزی کردار کی آفر پریانکا چوپڑا کو دی گئی تھی تاہم اداکارہ نے عین موقع پر فلم میں کام سے انکار کردیا جس کے بعد کترینہ کو فلم میں سائن کرلیا گیا۔فلم ‘بھارت’ ایک جنوبی کورین فلم پر مبنی ہے جس میں تبو، دیشا پٹانی، سنیل گروور اور جیکی شیروف بھی کام کررہے ہیں۔اس فلم کی ہدایات علی عباس ظفر نے دی ہے۔