تازہ تر ین

جانوروں کا محافظ امریکی بیٹ مین

وینکوور(ویب ڈیسک) امریکہ میں رہائشی کرس وین ڈورن کو ایک جانب تو بیٹ مین کا لباس پہننا پسند کرتے ہیں اور دوسری جانب کئی جانوروں کو جان بچانا اور ان کی بحالی ان کا محبوب ترین کام ہے۔ اسی مناسبت سے وہ جانوروں کے سپرہیرو کہلاتے ہیں۔کِرس وین کہتے ہیں کہ انہیں ہمیشہ سے ہی جانوروں سے لگاﺅ رہا ہے اور وہ انہیں بچانے کےلیے کسی بھی حد تک جاسکتے ہیں۔ جب بھی وہ اپنے مشن پر ہوتے ہیں ہمیشہ بیٹ مین کا لباس پہنتے ہیں۔ ’ جب میں اس کردار (بیٹ مین) میں ڈھلتا ہوں اور لوگوں کو بچاتا ہوں تو میں اپنے آپ کو بہت اچھا محسوس کرتا ہوں،‘ کرِس وین نے بتایا۔جانوروں کی بحالی اور بچانے کے لیے وہ اپنی ہونڈا سوک کار استعمال کرتے ہیں جسے انہوں نے ’بیٹ موبائل‘ کا نام دیا ہے۔ انہوں نے اپنے پہلے مشن کے بارے میں بتایا کہ وہ ڈیٹونا سے جیکسن ویلی گئے تھے اور راستے میں سوچ رہے تھے کہ کتا انہیں بیٹ مین کے لباس میں دیکھ کر کیسا محسوس کرے گا اور کیا وہ اسے بچا پائیں گے یا نہیں۔کرس نے کہا کہ انہیں بچپن سے ہی بیٹ مین سے لگاﺅ ہے اور ان کے نزدیک اچھے کام کرنے والا ہر شخص بیٹ مین کی طرح سپرہیرو ہوتا ہے۔ اسی لیے انہوں نے اپنی غیرسرکاری تنظیم ’بیٹ مین فور پاز‘ کی بنیاد رکھی ہے۔ وہ پنچرے میں قید ان جانوروں کو نکال کر انہیں آزاد ماحول میں چھوڑتے ہیں اور یہی ان کا مشن بھی ہے۔بسا اوقات ان کی کار چھوٹی پڑجاتی ہے اور اب وہ ایک ہوائی جہاز اور بڑی وین کے لیے بھی چندہ جمع کررہے ہیں تاکہ ذیادہ سے ذیادہ پالتو جانوروں کو آزاد ماحول میں چھوڑا جاسکے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



آج کی خبریں



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv