تازہ تر ین

کیا مودی کو شکست دینا اپوزیشن کے بس میں ہے؟

نئی دہلی(ویب ڈیسک)انڈیا میں انتخابات کے ساتویں اور آخری مرحلے میں ریاست اترپردیش کے شہر بنارس میں 19 مئی کو پولنگ ہو گی۔بنارس ہندو مذہب کے چند مقدس ترین مراکز میں شامل ہے اور لاکھوں زائرین ہر برس یہاں آتے ہیں۔ مذہبی مرکز ہونے کے علاوہ اترپردیش کے مشرقی خطے میں واقع بنارس بنیادی طور پر ایک تجارتی شہر ہے جس کی ساڑیاں دنیا بھر میں مشہور ہیں۔بنارس کی انتخابی فضا کافی گرم ہے۔ ملک کے وزیراعظم نریندر مودی یہاں سے اپنی جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے امیدوار ہیں اور ان کا مقابلہ سماجوادی اور بہوجن سماج پارٹی کی مشترکہ امیدوار شالنی یادو اور کانگریس کے امیدوار اجے رائے سے ہے جن کے بڑے بڑے رہنما شہر میں ریلیاں اور جلسے کر رہے ہیں۔بنارس ہندو مذہب کے اعتبار سے ہی نہیں بلکہ سیاسی اعتبار سے بھی انتہائی اہم ہے۔ وزیر اعظم نریندر مودی کا بذات خود اس حلقے سے انتخابات لڑنے کے فیصلے کے بعد اس کی اہمیت اور بھی بڑھ گئی ہے اور ان کی مقبولیت یہاں پہلے سے کہیں زیادہ نظر آتی ہے۔بنارس ہندو مذہب کے چند مقدس ترین مراکز میں شامل ہےنریندر مودی گذشتہ انتخاب میں بھی یہیں سے رکن پارلیمان منتخب ہوئے تھے اور وہ دوسری بار یہاں سے انتخاب لڑ رہے ہیں اور شہر میں لوگوں کی بڑی تعداد اس بات سے خوش ہے کہ ان کے حلقے کی نمائندگی ملک کے وزیر اعظم کر رہے ہیں۔مقامی باشندوں کے مطابق مودی نے اس حلقے کے نمائندے کے طور پر شہر کے لیے بہت کچھ کیا ہے۔ان کا کہنا ہے کہ شہر پہلے سے بہت صاف ہو گیا ہے، شہر کے گھاٹوں پر اب پہلے سے زیادہ صفائی نظر آتی ہے۔کھمبوں سے لٹکے ہوئے بجلی کے تار زیرِ زمین کر دیے گئے ہیں۔ ہوائی اڈے سے شہر تک سڑک چوڑی کر دی گئی ہے جبکہ اہم مندروں کے علاقے میں زائرین کے لیے ایک راہداری بنائی جا رہی ہے۔اجے رائے کے مطابق مودی نے جو وعدے کیے ان میں سے کوئی پورا نہیں کیاشہر کے بیشتر لوگ ان ترقیاتی کاموں سے خوش ہیں تاہم مودی کے حریف اور کانگریس کے امیدوار اجے رائے کہتے ہیں کہ مودی نے شہر سے جو وعدے کیے تھے ان میں سے ایک بھی پورا نہیں کیا۔ان کے بقول ’ہوائی اڈے سے شہر تک جو سڑک بنوائی وہ بھی سابقہ حکومت کے منصوبے کی تھی۔‘وہ کہتے ہیں ‘یہاں کون سا کام ہوا ہے؟ لڑکے پڑھ لکھ کر بڑے ہو رہے ہیں، کوئی انجینیرنگ کر رہا ہے، کوئی ایم بی اے کر رہا ہے۔ مودی جی نے ان لڑکوں سے کہا تھا آپ کو باہر نہیں جانا پڑے گا، آپ کو اپنے گھر میں ہی نوکری ملے گی مگر ایک بھی کارخانہ لگا ہے کیا؟ آپ یہاں کسی سے بھی پوچھ لیجیے سنہ 2014 کے بعد اس پورے علاقے میں ایک بھی انڈسٹری لگی ہے کیا۔‘شالنی کا کہنا ہے کہ بنارس کی بات کرنے والا کوئی نہیں ہے شالنی یادو سماجوادی پارٹی اور بہوجن سماج پارٹی اتحاد کی مشترکہ امیدوار ہیں۔وہ کہتی ہیں کہ اس انتخاب میں کوئی بھی مقامی مسائل کی طرف توجہ نہیں دے رہا ہے۔ ’یہاں پینے کا صاف پانی پہلی ضرورت ہے۔ لوگ پانی کے لیے باہر آ کر مظاہرے کر رہے ہیں۔‘ان کے مطابق یہی نہیں بلکہ ’شہر کے بہتے ہوئے گٹر نالی کے ناقص نظام، ٹریفک جام اور فضائی کثافت اور دریائے گنگا کی آلودگی ایسے اہم مسائل ہیں جو پہلے سے زیادہ بڑھ گئے ہیں۔‘شالنی مزید کہتی ہیں کہ ’یہ وزیر اعظم کا اپنا حلقہ ہے۔ لوگوں کو ان سے بڑی امیدیں تھیں لیکن ان امیدوں کے برعکس یہاں صرف کاسمیٹک ترقی ہوئی ہے۔ وزیر اعظم اصل مسائل پر بات نہ کر کے پلوامہ کے حملے، نیوکلیئر بم اور سرجیکل سٹرائیک کی بات کر کے لوگوں کی توجہ اصل مسائل سے ہٹا رہے ہیں۔ بنارس کی بات کرنے والا کوئی نہیں ہے۔‘



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



آج کی خبریں



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv