تازہ تر ین

نیشنل ایکشن پلان پر مکمل عمل درآمد سے ریا ست مظبوط ہو گی ،چینل ۵ کے پروگرام ” کالم نگار “ میں گفتگو

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)چینل فائیو کے تجزیوں اور تبصروں پر مشتمل پروگرام ”کالم نگار“میں گفتگو کرتے ہوئے کالم نگار اشرف عاصمی نے کہا ہے کہ وزیراطلاعات نیب کے ترجمان بنے ہوئے ہیں اور حمزہ شہبازنیب کو پیچھے دھکیلنے کے لیے سیاسی بیان بازی کر کرہے ہیں۔ حکومت اور اپوزیشن کی جانب سے نیب پر دباو ڈالا گیااورنیب دباو میں آگیا ہے۔ نیب کی جانب سے شہباز شریف کی اہلیہ اور صاحبزادیوںکو بھیجے گئے سوالنامے پر نشستا برخاستا والا معاملہ ہوگا۔ نیب چیئرمین نے عوام کی نظروں میں ادارے کا آزادتشخص تباہ کر دیا ہے۔ اگر کرپٹ سیاستدانوں سے پیسہ نکلوانا ہے تو سعودی ماڈل لانا ہوگاوگرنہ انہیں سزا نہیں ہوگی۔ نیب کیسز میں ابہام حکومتی آشیرباد تلے مقدس لوگوں کو بچانے کے لےے پیدا کیا جارہا ہے۔ پاک فوج نے بھارت کو دنیا میں منہ دکھانے کے قابل نہیں چھوڑا، پاکستان میں دوبارہ دہشتگردی بھارتی الیکشن اور سی پیک کیخلاف مودی سرکار کی چال ہے۔ نیشنل ایکشن پلان پر اسکی روح کے مطابق عمل کرنا اور دشمن ہمسائے سے ہوشیار رہنا لازم ہے۔ کرتارپور راہداری پر دوبارہ مذاکرات بھارتی سکھوں کے دباو کے تحت عمل میں آئے۔ مودی سرکار کے اخلاقی اختلاف کے باوجود کرتارپور راہداری کا منصوبہ مکمل ہوگا۔ پی ایس ایل کو کامیاب بنانے میں میڈیا کا بڑا کردار ہے۔ میزبان تجزیہ کار امجد اقبال کا کہنا تھا کہ نیب کیسز کی تاریخیں گزرنے کیساتھ نان ایشو بن کر رہ جائیں گے۔ پشاور میں دہشتگردوں کیخلاف پاک فوج نے کامیاب آپریشن کیامگر ابھی دہشتگردی کیخلاف ابھی محتاط رہنے کی ضرورت ہے۔ پاکستان کو اپنا دفاع ہر حال میں مضبوط رکھنا چاہیے، بھارت کبھی بھی شرارت کر سکتا ہے۔ بھارت میں مودی کی مہربانیوں سے محبوبہ مفتی سمیت مقبوضہ کشمیر کے سابق کٹھ پتلی وزراءاعلیٰ بھارت کے خلاف ہوگئے ہیںَ۔کالم نگار مریم ارشد نے کہا کہ پاکستان میں پولیس کی تربیت گائے بھینسیں پکڑنے تک ہے۔کرپٹ سیاستدان پہلے سے جانتے ہیں کہ ان پر کونسا مقدمہ ہونے والا ہے اور عبوری ضمانتیں کروالیتے ہیں۔ پشاور آپریشن میں شہید اہلکار قمر عالم کے اہل خانہ کو پرسہ دیتے ہوئے انہوں نے کہاکہ پاکستان کو کچھ نہیں ہوگا تاہم ہمیں نیشنل ایکش پلان پر تیزی سے عمل کرکے مضبوط ریاست بننا ضروری ہے۔ کرتارپور راہداری کے پاکستان کی معیثت پر بہتر اثرات مرتب ہوں گے۔ پاکستان حقیقت ہے اور ہمیشہ رہنے کے لیے بنا ہے۔ ملک میں انارکی کی صورتحال نے کرکٹ پر فوکس نہیں کرنے دیا۔ کھلاڑیوں کو جذبہ بلند رکھنا چاہیے ، کرکٹرز بعد میں وزیراعظم بھی بن جاتے ہیں۔ میڈیا کرپشن اور نیب کو چھوڑ کر دیگر معمولات زندگی کھیل اور تعلیم کے نظام میں بہتری لانے کے لیے کردار ادا کرے۔ تجزیہ کار شاہد رضا کا کہنا تھا کہ نیب کے پاس بڑے بڑے کیسز ہیں مگر پراسیکیوشن بے حد کمزور ہے۔ سوالیہ نشان ہے کہ نیب نے آج تک کسی سیاستدان کا کیس مکمل نہیں کیا۔صرف شریف اور زرداری خاندان کو نشانے پر رکھنے سے نیب کی ساکھ تباہ ہو رہی ہے۔ چھپے ہوئے دہشتگردوں کے بیرون ملک لنک اور فنڈنگ مکمل ختم کرنے تک دہشتگردی کیخلاف جنگ ختم نہیں ہوگی۔ مسئلہ کشمیر کے حل تک بھارت کیساتھ مسائل ختم نہیں ہوں گے مگر پاکستان کو خطے میں کردار ادا کرتے رہنا چاہیے۔ عمران خان نے ڈومیسٹک کرکٹ پر ویژن کے مطابق توجہ نہیں دی۔



خاص خبریں


shahrukh dubai tower

سائنس اور ٹیکنالوجی



آج کی خبریں



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv