تازہ تر ین

برطانوی خاتون کو سابق شوہر کی دوسری بیوی کو فیس بک پر گھوڑی کہنا مہنگا پڑ گیا

دبئی(ویب ڈیسک)دبئی میں 55 سالہ برطانوی خاتون کو فیس بک پر اپنے شوہر کی دوسری بیوی کو گھوڑی کہنے پر مقدمہ کا سامنا ہے جس کی سزا دو سال قید ہو سکتی ہے۔بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق برطانیہ میں مقیم خاتون نے 2016 میں اپنے سابق شوہر کی شادی کی تصاویر فیس بک پر دیکھیں تو کمنٹ میں اپنے شوہر کو برا بھلا کہا اور فارسی زبان میں لکھا کہ ’ تم نے اس گھوڑی کے لیے مجھے چھوڑا تھا۔‘ برطانوی خاتون کی 18 سال قبل دبئی کے شہری سے شادی ہوئی تھی تاہم بیٹی کی پیدائش کے بعد وہ برطانیہ چلی گئی اور شوہر دبئی میں رہے۔دبئی میں مقیم شوہر کا دوسری شادی کے 3 سال بعد حال ہی میں انتقال ہو گیا جس پر سابقہ بیوی شہر ویش 14 سالہ بیٹی کی ہمراہ اپنے تدفین میں شرکت کے لیے دبئی پہنچی تو قانون نافذ کرنے والے ادارے نے دوسری بیوی کی درخواست پر حراست میں لے لیا اور 2016 میں فیس بک پوسٹ پر متنازع کمنٹ پر مقدمہ قائم کردیا جب کہ بیٹی کو گھر جانے کی اجازت دے دی گئی۔واضح رہے کہ متحدہ عرب امارات میں سوشل میڈیا پر شہرت کو نقصان پہنچانے، ہراساں کرنے یا اس کے منفی استعمال پر دو سال قید یا جرمانے کی سزا ہو سکتی ہے اور اس کیس میں بھی برطانوی خاتون کو دو سال قید یا 50 ہزار پاﺅنڈ تک جرمانے سزا ہوسکتی ہے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



آج کی خبریں



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv