تازہ تر ین

سیریز گنوانے کے بعد پاکستان کو وائٹ واش کا خطرہ ،کینگروز سے چوتھا ون ڈے آج

دبئی (اے پی پی) پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان پانچ ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا چوتھا میچ (آج) جمعہ کو دبئی میں کھیلا جائے گا۔ڈے اینڈنائٹ میچ پاکستانی وقت شام 4بجے شروع ہوگا۔آسٹریلوی ٹیم کو پاکستان کے خلاف پانچ ون ڈے میچوں کی سیریز میں 3-0 کی فیصلہ برتری حاصل ہے۔ آسٹریلیا نے پہلے میچ میں پاکستان کو 8 وکٹوں سے شکست دی تھی، دوسرے میچ میں کینگروز نے پاکستان کو 8 وکٹوں سے مات دی جبکہ تیسرے میچ میں آسٹریلوی ٹیم نے گرین شرٹس کو 80 رنز سے شکست دیکر 5 میچوں کی سیریز میں 3-0 کی فیصلہ کن برتری حاصل کر رکھی ہے۔ آسٹریلوی ٹیم پاکستان کے خلاف مسلسل تین میچ جیتنے کے بعد سیریز کے آئندہ دونوں میچوں میں بھی کامیابی کے لئے پرعزم ہے۔ اس اعتبار سے توقع کی جارہی ہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا چوتھا میچ سخت اور کانٹے دار ہوگا۔پاکستانی کپتان شعیب ملک نے کہا ہے کہ سیریزمیں ہارنے پر مایوسی ہوئی ۔کوشش ہوگی سکواڈاگلے میں اچھاپرفارم کرے اورآخری دونوں مقابلے جیت کراچھے اندازمیں سیریزکااختتام کرے۔ اس سے قبل تیسرے میچ میں267 رنز کے ہدف کے تعاقب میں قومی ٹیم صرف 186 رنز بنا کر ڈھیر ہوگئی۔ پاکستان کی جانب سے امام الحق 46 رنز بنا کر ٹاپ سکورر رہے جبکہ آل رانڈر عماد وسیم نے 43 رنز بنائے ۔ عمر اکمل نے 36 اور کپتان شعیب ملک نے 32 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ باقی کھلاڑی متاثر کن کارکردگی دکھانے میں ناکام رہے۔آسٹریلیا کی جانب سے ایڈم زامپا نے گرین شرٹس کے 4 بلے بازوںکو پویلین کی راہ دکھائی جبکہ کیومنز نے تین کھلاڑیوں کو آﺅٹ کیا۔ خیال رہے کہ آسٹریلیا نے مسلسل ساتویں سیریز میں گرین شرٹس کو دھول چٹائی ہے۔قبل ازیں آسٹریلین ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں پاکستان کے خلاف 6 وکٹوں کے نقصان پر 266 رنز بنائے۔ کینگروز کپتان ایرون فنچ 90 رنز بنا کر ٹاپ سکورر رہے جبکہ گلین میکسویل 71 اور ہینڈ کومبز 47 رنز کے ساتھ نمایاں بلے باز رہے تھے۔سیریز کا پانچواں اور آخری میچ 31 مارچ کو دبئی میں ہی کھیلا جائےگا۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



آج کی خبریں



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv