سری نگر(ویب ڈیسک) ضلع شوپیاں میں بھارتی فورسزکی فائرنگ سے 3 کشمیری شہید ہوگئے۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مقبوضہ کشمیرکے ضلع شوپیاں میں بھارتی فورسز نے ایک بارپھرجارحیت کا مظاہرہ کرتے ہوئے فائرنگ کی، جس کے نیتجے میں 3 کشمیری شہید جب کہ ضلع کلگام میں فائرنگ سے 2 کشمیری زخمی ہوگئے۔شہادتوں کے بعد وادی بھرمیں بھارتی فورسزاورکشمیریوں کے درمیاں جھڑپوں کا آغازہوگیا ہے۔