تازہ تر ین

نوازشریف کا ابتدائی طور پر شریف میڈیکل سٹی سے طبی معائنہ کرانیکافیصلہ

لاہور( جنرل رپورٹر)سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف کا ابتدائی طور پر آج ( جمعرات ) کو شریف میڈیکل سٹی ہسپتال سے تفصیلی طبی معائنہ کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے ،دل اور گردوں کے امراض کے سپیشلسٹ نواز شریف کا معائنہ کرنے کے بعد اپنی رپورٹ پیش کریں گے ،جبکہ نواز شریف کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان نے کہا ہے کہ سابق وزیر اعظم کے تفصیلی طبی معائنے کے بعد ہی معلوم ہو سکے گا کہ چھ ہفتوں میں علاج ممکن ہے یا نہیں ۔بتایا گیا ہے کہ ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان نے گزشتہ روز جاتی امراءرائے ونڈ میں نواز شریف کا معمول کا طبی معائنہ کیا ۔ اس موقع پر نواز شریف کے آئندہ کے علاج کے حوالے سے مشاورت کی گئی اور فیصلہ کیا گیا کہ نواز شریف کا آج ( جمعرات) شریف میڈیکل سٹی ہسپتال میں تفصیلی طبی معائنہ کیا جائے گا جس کےلئے دل اور گردوں کے امراض کے سپیشلسٹ ان کا تفصیلی طبی معائنہ کریں گے اور ان کی رپورٹ کی روشنی میں آئندہ کے علاج کا فیصلہ کیا جائے گا ۔ڈاکٹر عدنان فرید نے کہا کہ تفصیلی طبی معائنے کے بعد نواز شریف کی صحت کا مکمل جائزہ لیا جائے گا، نواز شریف کے گردوں اور دل کے امراض کا علاج ایک ساتھ ہی ہوگا۔چھ ہفتے میں علاج مکمل ہونے سے متعلق سوال کے جواب میں ڈاکٹر عدنان نے کہا کہ طبی معائنے کے بعد ہی پتہ چل سکے گا کہ چھ ہفتے میں علاج ہوسکے گا یا نہیں۔انہوں نے کہا کہ نوازشریف کے ٹیسٹ کس لیب سے ہوں گے یہ بھی فیصلہ ہوگا۔ذرائع کے مطابق نواز شریف کے علاج کے معاملے پر ذاتی معالج اور خاندان کے افراد کے درمیان علاج گاہ کے حوالے سے مشاورت کی گئی ۔نواز شریف کے حتمی علاج کے حوالے سے ان کے لندن میں موجود ڈاکٹر ڈاکٹر لارنس سے بھی رہنمائی لی جائے گی۔ذرائع کے مطابق نواز شریف نے گزشتہ روز اپنے والد میاں محمد شریف ، بھائی عباس شریف اور اہلیہ کلثوم نواز کی قبروں پر حاضری دے کر فاتحہ خوانی کی ۔شریف فیملی کے افراداور قریبی عزیز و اقارب نے بھی جاتی امراءرائے ونڈ میں نواز شریف سے ملاقات کی جبکہ نواز شریف کے قریب سمجھے جانے والے پارٹی رہنماﺅں نے بھی نواز شریف سے ملاقات کر کے ان کی عیادت کی ۔ علاوہ ازیں میڈیا رپورٹس کے مطابق نواز شریف اور شہباز شریف نے اپنی لیگل ٹیم سے بھی ملاقات کی جس میں نوازشریف کی طبی بنیادوں پر چھ ہفتوں کے لئے رہائی کے بعد قانونی پہلوﺅں پر مشاورت کی گئی جبکہ شریف فیملی کے خلاف درج مقدمات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ جاتی امرا آمد پر نواز شریف کے لیے بکروں کا صدقہ بھی دیا گیا۔ اس موقع پر جاتی امرا کے باہر سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے۔نواز شریف نے گھر میں داخل ہوتے ہی سب سے پہلے اپنی والدہ سے دعائیں لیں جس کے بعد انہوں نے اپنی مرحوم اہلیہ بیگم کلثوم نواز سمیت خاندان کے دیگر مرحوم افراد کے قبروں پر فاتحہ خوانی کی۔ تفصیلات کے مطابق نواز شریف نے آج سیاسی مصروفیات ترک کر دی ہیں۔خاندانی ذرائع کے مطابق نواز شریف نے تمام پارٹی رہنماں کو رائیونڈ آنے سے روک دیا۔میڈیا رپورٹس میں مزید بتایا گیا ہے کہ نواز شریف کے ذاتی معالج کی مشارت کے بعد ان کے بلڈ اور شوگر ٹیسٹ کیے جائیں گے۔ نوازشریف کے علاج میں کسی قسم کی تاخیر نہیں کی جائے گی۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



آج کی خبریں



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv