تازہ تر ین

پاکستان اسٹیل مل کی ازسرِنو بحالی کی رپورٹ 15 اپریل تک طلب

اسلام آباد(ویب ڈیسک) اقتصادی رابطہ کمیٹی نے پاکستان اسٹیل کی ازسرِنو بحالی کی رپورٹ 15 اپریل تک طلب کرلی۔وزیر خزانہ اسد عمر کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں انشورنس سیکٹر میں ریگولیشن بہتر بنانے پر اتفاق کیا گیا تاہم انشورنس سیکٹر کے لیے نیا ریگولیٹر لانے کی تجویز 2 ماہ کے لیے مو¿خر کردی گئی۔ذرائع کے مطابق ای سی سی نے قطر سے 200 مکعب فٹ یومیہ گیس اضافی لینے کا اصولی فیصلہ کیا ہے۔ذرائع نے بتایا کہ وزیر خزانہ نے ہدایت کی ہے کہ ایل این جی قیمت کے لیے پرائس ریویو کمیٹی قائم کی جائے، ایل این جی کی درآمد 100 فی صد شفاف ہو۔اقتصادی رابطہ کمیٹی نے پورٹ پر پڑے سامان کو سرچارج کے بغیر کلیئر کرانے کی منظوری دے دی ہے اور نئے سرچارج کی مد میں 50 کروڑ روپے کا ریلیف دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ذرائع کے مطابق پاکستان اسٹیل کی بحالی کا پلان مکمل نہ ہوسکا جس پر ای سی سی نے پاکستان اسٹیل کی بحالی پلان کے لیے قائم کمیٹی کو 15 اپریل تک مزید مہلت دیتے ہوئے ازسرنو بحالی کی رپورٹ 15 اپریل تک طلب کرلی ہے۔



خاص خبریں


shahrukh dubai tower

سائنس اور ٹیکنالوجی


پتلی ایل ای ڈی

آج کی خبریں



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv