ملتان(رپورٹ: آصف خان، مکرم خان، تصاویر: صفدراعوان، عبیداللہ) روزنامہ ”خبریں“ کی نشاندہی پر آرپی اوملتان کی طرف سے تشکیل دی جانیوالی ایس پی گلگشت شاہد نیاز ،ڈی ایس پی جاوید طاہر مجید اور چار ایس ایچ اوز پرمشتمل 40رکنی چھاپہ مار ٹیم نے تھانہ الپہ کے علاقے میں ایک کاسمیٹکس بنانے والی فیکٹری کے فارم ہاو¿س پرچھاپہ مار کر ایک لڑکے کی لڑکے سے ”شادی“ کی تقریب میں شریک غیرفطری فعل کے عادی درجنوں افراد کوگرفتار کرلیا۔ گرفتارہونیوالوں میں بعض خواجہ سرائ، بعض عیاش مرد، اشتہاری، منشیات فروش اورشہر کے بدنام اوباش حضرات سمیت کئی سرکاری اہلکار بھی شامل تھے جبکہ خوبرولڑکے مجاہد کوپولیس نے دلہن کے روپ میں سٹیج پربیٹھے ہوئے گرفتار کیا۔ جبکہ اس کا ”خاوند“ عامرعلی ڈھلوں جوکہ ریڈ سے چندلمحے قبل بہاولپور سے آنیوالے مہمانوں کو خوش آمدیدکہنے کےلئے فارم ہاو¿س کی طرف آنیوالے راستے پرکھڑا تھا پولیس کودیکھ کر فرارہوگیا۔ گرفتاری کے وقت دلہن کاروپ دھارے مجاہد نے بتایاکہ ہماری”شادی“ ایک دن پہلے ہوئی ہے آج توہمار ا ”ولیمہ“ تھا جس کی جے ٹی ٹی اہلکار فخر نے عامراور ہم سے بھاری رقم لیکر اجازت دی تھی اوریقین دہانی کرائی تھی کہ وہ خود بھی موقع پر موجود رہ کر ہرقسم کاتحفظ فراہم کرے گا۔ ”دلہن“ مجاہد کی یہ بات اس وقت درست ثابت ہوئی جب پولیس نے اسی اجتماع سے پولیس کاوائرلیس سیٹ ہاتھ میں پکڑے کونے میں بیٹھے اہلکار فخر جوکہ سول ڈریس میں تھا کو بھی گرفتار کرلیا۔ ”ولیمہ“ کی اس تقریب میں شرکت کےلئے نہ صرف ملتان بلکہ دیگراضلاع سے بھی درجنوں کی تعدادمیں قیمتی گاڑیوں پرسوار افراد پہنچے تھے اوربدکاری کے اس لوطی دھندے میں ملوث سینکڑوں نوجوانوں میں شہر کی کئی معزز شخصیات بھی تھیں جنہیں دیکھ کر پولیس بھی حیران رہ گئی۔
چھاپہ