تازہ تر ین

آل شریف جیل سے ہسپتال اور ہسپتال سے جیل کا چکر لگائے ہوئے ہیں،نواز شریف نے گائنی وارڈ پسند کیا اس میں ہمارا کیا قصور :فیاض الحسن چوہان

لاہور (ویب ڈیسک)صوبائی وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب  فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہمیثاق جمہوریت کے نام پر پاکستان کو لوٹا گیا،احتساب کا کدو کٹے گا تو سب میں بٹے گا اس سے کوئی نہیں بچے گا،آل شریف جیل سے ہسپتال اور ہسپتال سے جیل کا چکر لگائے ہوئے ہیں،نواز شریف نے گائنی کا وارڈ پسند کیا اس میں ہمارا کیا قصور ہے؟۔پنجاب اسمبلی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا کہ  نیب کوشش کررہی ہے کہ وہ ملک میں سے کرپشن کے خاتمے کے لئے اپنا موثر  کردار ادا کرے ،پراسکیوشن میں ابھی کمی بھی ہے اور کئی خامیاں ہیں،جنہیں دور کیا جائے گا ،ہم کوشش کررہے ہیں کہ  پولیس میں بھی جدید  ریفارمز کریں۔انہوں نے کہا کہ میرے ایک عزیز نواز شریف سے ملنے گئے تو وہ خلیفے کی خطائی کھا رہے تھے ،آپ خود ہی دیکھ لیں کہ وہ دل کے مریض ہیں ، حکومت  کی جانب سے نواز شریف کے لئے تمام طرح کے علاج کروائے جارہے ہیں، نواز شریف کے مختلف میڈیکل بورڈ بنائے گئے،آل شریف جیل سے ہسپتال اور ہسپتال سے جیل کا چکر لگائے ہوئے ہیں،نواز شریف نے گائنی کا وارڈ پسند کیا اس میں ہمارا کیا قصور ہے؟پہلے ان کا کہنا تھا کہ ’’مجھے کیوں نکالا‘‘ اب کہتے ہیں ’’مجھے کیوں سنبھالا‘‘یہ آف شور کمپنی والے سات ارب کے فلیٹس میں جاکر سکون لینا چاہتے ہیں۔فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا کہ بھارت میں الیکشن ہورہے ہیں مودی کی پارٹی اپنی ویلیو کھو چکی ہے ،انھوں نے پلوامہ حملہ خود  کروایا ہے،بمبئی دھماکے اور انڈیا میں دیگر کارروائیاں ہوئیں،بھارت کی تاریخ ہے جب بھی غلط قانون بنانا ہوتا ہے یا مفاد لینا ہوتا ہے تو پاکستان اور پاک فوج پر الزام لگاتے ہیں،انڈین پارلیمینٹ پر حملہ ہوا افضل گرو کو پکڑا جیل میں ہی پھانسی دے دی گئی کسی کو اس تک رسائی نہ دی گئی۔انہوں نے کہا کہ عمران خان نے احترام کے ساتھ پیغام دیا ہے کہ ہمیں بتائے اور ثبوت دے  ہم ایکشن لیں گے لیکن ہم جب جواب دیں گے تو ایک سو تیس کروڑ انڈین یاد رکھیں گے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



آج کی خبریں



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv