تازہ تر ین
murad ali shah

وزیر اعلی سندھ اور گورنر آمنے سامنے آپس میں ٹھن گئی

کراچی(ویب ڈیسک)سندھ میں مشیروں کی تعیناتی کے معاملے پر گورنر عمران اسماعیل اور وزیراعلیٰ سید مراد علی شاہ آمنے سامنے آگئے ہیں ۔نجی ٹی وی جیونیوز نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیاہے کہ گورنر عمران اسماعیل نے اعجاز جاکھرانی کو وزیراعلیٰ کا مشیر بنانے سے متعلق سمری روک دی، اس سے قبل وزیراعلیٰ مراد علی شاہ نے گورنر کی جانب سے مشیر کی تعیناتی کے لیے بھیجی گئی سمری روک لی تھی۔گورنر سندھ رہنما تحریک انصاف امید علی جونیجو کو مشیر بنانا چاہتے ہیں اور اس تقرری کی سمری ڈھائی ماہ سے وزیراعلیٰ سندھ نے روک رکھی ہے۔پیپلز پارٹی سے تعلق رکھنے والے صوبائی وزیر ناصر حسین شاہ کوششوں کے باوجود گورنر سندھ کو نہ مناسکے جب کہ پیپلز پارٹی کی اعلیٰ قیادت بھی گورنر سندھ کے رویے پر ناراض ہے۔پیپلز پارٹی کا مو¿قف ہے کہ گورنر سندھ کو مشیر مقرر کرنے کا قانونی اختیار نہیں اور اس معاملے پر گورنر و وزیراعلیٰ کے درمیان رسہ کشی جاری ہے۔



خاص خبریں


shahrukh dubai tower

سائنس اور ٹیکنالوجی


پتلی ایل ای ڈی

آج کی خبریں



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv