تازہ تر ین

پرنٹ میڈیا کیلئے کسی خصوصی قانون سازی کی ضرورت نہیں: چیئرمین پریس کونسل

کراچی (پ ر) پریس کونسل آف پاکستان کے چیئرمین ڈاکٹر صلاح الدین مینگل نے (سی پی این ای) کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر جبار خٹک کی سربراہی میں سی پی این ای اراکین سے سی پی این ای کے مرکزی سیکرٹریٹ کراچی میں ملاقات کی، جس میں سی پی این ای کے جوائنٹ سیکرٹری عامر محمود، فنانس سیکرٹری حامد حسین عابدی، سینئر ارکین طاہر نجمی، غلام نبی چانڈیو، مقصود یوسفی، سعید خاور، مظفر اعجاز، عبدالرحمان منگریو، بشیر احمد میمن، محمود عالم خالد، محمد طاہر اور زاہدہ عباسی نے شرکت کی۔ پی سی پی کے چیئرمین ڈاکٹر صلاح الدین مینگل نے اس موقع پر کہا کہ صحافی برادری نے ہمیشہ اخبارات کی آزادی کے لئے قربانیاں دی ہیں اور آپ لوگ موجودہ صورتحال کو گہری نظروں سے دیکھ رہے ہیں جبکہ حالات دگرگوں ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ میں نے ہر فورم پر کہا ہے کہ الیکٹرانک بشمول سوشل میڈیا کا انضمام تو سمجھ میں آتا ہے لیکن پرنٹ میڈیا کی اپنی الگ اور مسلمہ شناخت ہے۔ انہوں نے کہا کہ پرنٹ میڈیا کےلئے قوانین موجود ہیں اور اس کے لئے کسی خصوصی قوانین یا قانون سازی کی قطعاً کوئی ضرورت نہیں ہے۔ میں نے پہلی حکومت کو بھی مشورہ دیا تھا کہ میڈیا سے متعلق کسی بھی قسم کی قانون سازی اور فیصلہ سازی کے لئے اسٹیک ہولڈرز کو اعتماد میںلیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ ڈان لیکس کے معاملے پر پریس کونسل آف پاکستان نے متفقہ قرارداد منظور کی تھی کہ اخبارات اور اخباری صنعت کے کارکنان کے خلاف پریس کونسل آرڈیننس کے مطابق کسی اور فورم میں کارروائی نہیں کی جا سکتی۔ اس موقع پر سی پی این ای کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر جبار خٹک نے کہا کہ آزادی اظہار اور آزادی صحافت پر کسی قدغن کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ پرنٹ میڈیا نے مجوزہ ریگولیٹری اتھارٹی کے تصور کو یکسر مسترد کر دیا ہے۔ حکومت کے میڈیا کے لئے امتیازی قوانین اور قانون سازی کی وجہ سے پرنٹ میڈیا کے حلقوں میں شدید بے چینی پھیل گئی ہے۔ حکومت کو چاہئے کہ میڈیا کو درپیش سنگین مسائل کو مزید پیچیدہ کرنے کی بجائے مسائل کو حل کرنے کے لئے فی الفور ٹھوس اقدامات اٹھائے جائیں۔ سی پی این ای کے جوائنٹ سیکرٹری عامر محمود نے کہا کہ جناب صلاح الدین مینگل صاحب پریس کونسل میں صحافیوں کے تحفظ کے لئے کام کرتے رہے ہیں اور اس حوالے سے ان کو مختلف اداروں کی جانب سے دباو¿ کا سامنا بھی کرنا پڑا ہے۔ انہوںنے پریس کونسل کو مو¿ثر طور پر چلا کر گراں قدر خدمات انجام دی ہیں۔



خاص خبریں


shahrukh dubai tower

سائنس اور ٹیکنالوجی


پتلی ایل ای ڈی

آج کی خبریں



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv