تازہ تر ین

پنجاب میں بہتر حکمرانی کے لئے حکمت عملی تیار

لاہور (خبرنگار، مانیٹرنگ ڈیسک، نیوز ایجنسیاں) پنجاب میں گڈ گورننس کیلئے خصوصی حکمت عملی منظور، صوبے کے 9 سیکٹرز ہیں سینئر سیکرٹریوں کی تعیناتی کا فیصلہ، وزارتوں کو کوآرڈینیشن نیٹ ورک کے ذریعے منسلک کیا جائیگا۔ وزیراعظم نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عوامی فلاح کیلئے انتظامی ڈھانچے کی تنظیم نو اشد ضروری ہے۔ وزیر اعظم عمران خان سے گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور اور وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے ون آن ون ملاقات کی جس میں عوام کی فلاح و بہبود کے جاری منصوبوں ،امن و امان کی صورتحال ، سانحہ ساہیوال سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق وزیر اعظم عمران خان اور گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کے درمیان ملاقات میں صوبے میں جاری عوامی فلاح و بہبود کے مختلف منصوبوں ،صاف پانی کی فراہمی اورسیاسی صورتحال کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے وزیر اعظم عمران خان کو سانحہ ساہیوال کی تحقیقات میں پیشرفت پر بریفنگ دی۔ وزیر اعظم نے ہدایت کی کہ متاثرہ خاندان کو انصاف کی فراہمی میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب نے وزیر اعظم عمران خان کو امن و امان کی صورتحال ، صحت ، تعلیم اور پینے کے صاف پانی کی فراہمی سمیت عوام کی فلاح و بہبود سے متعلق حکومتی اقدامات پر بریفنگ دی۔وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت میڈیا اسٹریٹجی کمیٹی کا اجلاس بھی ہوا جس میں وزیراعلی عثمان بزدار، فواد چوہدری ، فیاض الحسن چوہان ،نعیم الحق، افتخار درانی، صمصام بخاری، عائشہ چوہدری، یوسف بیگ مرزا، اعجاز چوہدری، عمر سرفراز چیمہ، زلفی بخاری اور دیگر بھی شریک تھے۔وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت پنجاب حکومت کی انتظامی اور مالی استعداد کار بڑھانے کےلئے بھی اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار ، وفاقی وزیر اطلاعات فواد حسین، وزیر اورسیز پاکستانیز سید ذولفقار بخاری ، وزیر صحت ڈاکٹر عامر کیانی ، معاون خصوصی نعیم الحق، پنجاب کے سینئر وزیر علیم خان ، وزیر زراعت ملک نعمان لنگڑیال، وزیر خزانہ مخدوم ہاشم جوان بخت ، وزیر ہاﺅسنگ میاں محمود الرشید، وزیر آبپاشی محمد محسن لنگڑیال، وزیر صنعت میاں محمد اسلم اقبال اور سینئر افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں معاشی ترقی کے حصول کے لئے ٹیکنالوجی ، سرمایہ کاری اور ہیومن ریسورس کے استعمال کی تجاویز پر غور کیا گیا۔ اس موقع پر ماہر معاشیات ڈاکٹر سلمان شاہ نے تفصیلی بریفنگ بھی دی جس میں کہا گیا کہ پنجاب میں زراعت اور صنعتی پیداوار میں مصنوعات کے تنوع کی ضرورت ہے۔ اجلاس میںپنجاب کے 50 شہر اور 36 اضلاع کی ترقی کے لیے پلان پر بھی بریفنگ دی گئی اور کہا گیا کہ کم سے کم 15 شہروں کو معاشی حب ڈکلیر کرنے چاہئیں۔اجلاس میں زراعت ، صنعت، توانائی، انفراسٹرکچراور ہنرمند افرادی قوت کو فروغ دینے کے لیے اقدامات پر غور کیا گیا۔ وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ عوام کی فلاح کے لیے انتظامی ڈھانچے کی تنظیم نو کی اشد ضرورت ہے۔ وزیراعظم عمران خان کی لاہورآمد پر گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور اور وزےر اعلی پنجاب عثمان بزدار سے ملاقات ‘پنجاب کی سےاسی صورتحال ‘اتحادےوں کی ناراضگی سمےت دےگر اےشوز پر بات چےت کی گئی ‘وزےر اعظم عمران خان نے پنجاب حکومت کو اتحادےوں کے تحفظات دور کر نے کی ہداےت کردی جبکہ وزےر اعظم عمران خان نے کہا کہ عوامی مسائل کے حل کےلئے تمام اقدامات کو ےقےنی بناےا جا ئے کسی قسم کی کوتا ہی برداشت نہےں کی جائےگی۔تفصےلات کے مطابق اتوار کے روز لاہور آمد کے بعد وزےر اعظم عمران خان اےوان وزےر اعلی پہنچے جہاں گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور ‘وزےر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار ‘سنےئر صوبائی وزےر عبد العلےم خان سمےت دےگر نے ان کا استقبال کےا جسکے بعد وزےر اعظم نے گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور اور وزےر اعلی پنجاب عثمان بزدار سے ملاقات کی اور ان کو پنجاب کے عوامی مسائل اور دےگر اےشوز کے حوالے سے معاملات کے بارے بر ےفنگ دی گئی اس موقعہ پر گفتگو کرتے ہوئے وزےر اعظم عمران خان نے کہا کہ تحر ےک انصاف نے قوم سے جو وعدے کےے ہےں ان پر پر ہر صورت مکمل عملددرآمد کر نا ہے اور کسی قسم کی نااہلی کا مظاہرہ کر نےوالوں کے خلاف آئےن وقانون کے مطابق سخت اےکشن لےا جائے۔ انہوں نے کہا کہ (ق) لےگ کے پنجاب حکومت کے بارے مےں جو بھی شکوے شکاےات ہےں انکو دور کےا جائے اور سب ملکر صوبے کی ترقی اور خوشحالی کےلئے کام کر ےں۔وزیراعظم عمران خان نے گھریلو صارفین کےلئے گیس بلوں میں اضافے کا نوٹس لیتے ہوئے وزیر پٹرولیم کو فوری طور پر تحقیقات کی ہدایت کر دی۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے گھریلو صارفین کے لئے گیس بلوں میں اضافے کا نوٹس لے لیا ہے، وزیراعظم نے وزیرپٹرولیم کو فوری طور پر تحقیقات کی ہدایت کر دی، وزیراعظم نے کہا کہ عوام پر گیس کی قیمتوں کا اضافی بوجھ ڈالنا غیر مناسب ہے۔ وزیراعلیٰ نے سانحہ ساہیوال کی تحقیقات کےلئے تازہ پیش رفت سے آگاہ کیا۔ اس موقع پر صوبے میں امن و امان سمیت دیگر معاملات پر بھی تفصیلی گفتگو ہوئی۔ پنجاب میں پولیس اصلاحات پر وزیراعظم کو بریفنگ دی گئی جس میں نئی سفارشات پر بھی غوروحوض کیا گیا۔ وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت میڈیا اسٹریٹجک کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں وزیراعظم نے ہدایت کی کہ میڈیا کو فلاح و بہبود کے حولے سے جاری منصوبوں سے آگاہ کیا جائے اور میڈیا میں موثر انداز میں حکومت کا دفاع کیا جائے۔ اتوار کو نجی ٹی وی کے مطابق وزیراعظم کی زیر صدارت میڈیا اسٹریٹجک کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں وزیراطلاعات پنجاب فیاض الحسن نے میڈیا کے حوالے سے بریفنگ دی، وزیراعظم نے ہدایت کی کہ میڈیا کے ساتھ روابط کو مضبوط بنایا جائے، میڈیا کو فلاح و بہبود کے حوالے سے جاری منصوبوں سے آگاہ کیا جائے انہوں نے کہا کہ میڈیا میں موثر انداز میںحکومت کا دفاع کیا جائے۔ وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ پنجاب میں گورننس کے نظام پر تفصیلی غور کیا گیا اور اس حوالے سے بڑی تبدیلی لائی جارہی ہے۔لاہور میں میڈیا سے گفتگو میں وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان نے گیس کے زائد بلوں سے متعلق نوٹس لیتے ہوئے وزیر پیٹرولیم کو تحقیقات کا حکم دیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ کل صحت کارڈز کے پہلے مرحلے کا افتتاح کیا جائے گا، ہیلتھ کارڈ کے ذریعے 7 سے 9 لاکھ روپے تک کا علاج مفت ہوگا۔فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ پنجاب میں گورننس کے نظام پر تفصیلی غور کیا گیا، پنجاب میں گورننس سے متعلق بڑی تبدیلی لائی جارہی ہے جب کہ محکمہ پولیس میں بھی ریفارمز لائی جارہی ہیں، (ق) لیگ کے ساتھ پی ٹی آئی کے نہ تو کوئی تحفظات ہیں اور نہ کوئی سنجیدہ اختلافات ہیں۔سانحہ ساہیوال پر وفاقی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان نے سانحہ ساہیوال پر متاثرین سے اظہار یکجہتی کیاہے اور متاثرہ خاندان کو انصاف فراہم کیا جائے گا۔وزیراعظم عمران خان نے پنجاب میں صاف پانی کی فراہمی کیلئے واٹر اتھارٹی کے قیام کی منظوری دے دی۔ وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت لاہور میں آج اتوار کو ایک اہم اجلاس ہوا، جس میں وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار، نعیم الحق سمیت دیگر رہنما شریک ہوئے۔وزیراعظم نے گورنر پنجاب سے ملاقات میں صوبے میں واٹر اتھارٹی کے قیام کی منظوری دے دی۔انہوں نے ہدایت کی پنجاب کے عوام کیلئے صاف پانی کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔ وزیراعظم نے کہا کہ واٹر اتھارٹی کے قیام کے لئے جلد قانون سازی کی جائے گی۔



خاص خبریں


shahrukh dubai tower

سائنس اور ٹیکنالوجی


پتلی ایل ای ڈی

آج کی خبریں



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv