اسلام آباد(صباح نیوز) ملک کے بیشتر علاقوں میں آج اتوار کو موسم سرد اور خشک رہے گا۔ مغربی ہواﺅں کا نیا سلسلہ 4 فروری کو ملک میں داخل ہو گا۔محکمہ موسمیات کے مطابق بارش کے بعد آج اتوار کو ملک بھر میں موسم خشک اور سرد رہے گا جب کہ بلوچستان میں کہیں کہیں بارش کا امکان ہے۔لاہور سمیت پنجاب بھر میں سورج نے جلوہ کرا دیا جس کے بعد سردی کی شدت میں کچھ کمی واقع ہوئی ۔ ملک کے پہاڑی علاقوں میں بھی سردی کی شدت برقرار ہے تاہم برفباری کا سلسلہ تھم گیا ۔سب سے زیادہ سردی استور میں منفی 12 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کی گئی۔ قلات سمیت پہاڑی علاقوں میں یخ بستہ سائبیرین ہواں کے باعث سردی کی شدت میں اضافہ ہوا جبکہ قلات کا درجہ حرارت چار منفی چار ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق ملک میں مغربی ہواﺅں کا نیا سلسلہ 4 فروری کو داخل ہو گا جس کی وجہ سے اسلام آباد، بالائی پنجاب اور بالائی سندھ سمیت مختلف ملک کے مختلف حصوں میں بارش کا امکان ہے۔پنجاب کے میدانی علاقوں میں صبح سویرے شدید دھند کے باعث ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی جب کہ موٹروے پولیس نے گاڑیوں میں فوگ لائٹس استعمال کرنے کی ہدایت کی۔کراچی میں تیز ہواﺅں کے باعث سردی کی شدت میں اضافہ ہوا ہے جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 55 فیصد ہے۔
































