ممبئی(ویب ڈیسک) بالی ووڈ کے مسٹرپرفیکشنسٹ عامر خان بھی اپنے بڑے بیٹے جنید خان کو بالی ووڈ میں ٹکٹ دلانے کے خواہشمند نظرآتے ہیں۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ میں ایک طرف جہاں اقربا پروری کے خلاف بہت سارے فنکاراپنی آوازاٹھا چکے ہیں وہیں بہت سے فنکار اس کے حق میں برملا بولتے بھی ہیں اوراب لگتا ہے کہ کہیں نہ کہیں عامرخان بھی اقربا پروری کو پروان چڑھانے جارہے ہیں۔اداکارکا کہنا ہے کہ ان کا خاندان اِن کے 26 سالہ بڑے بیٹے جنید خان کے لیے بالی ووڈ میں ڈیبیوسے متعلق اچھے سکرپٹ کا انتظارکررہا ہے، لیکن مجھے ایسا لگتا ہے میری زندگی پرمبنی فلم میں میرے کردارکو بہت بہترین اندازمیں جنید ہی ادا کرسکتا ہے۔عامرخان نے کہا کہ ان کا بیٹا ایک سال سے تھیٹرکررہا ہے لیکن میں اسکرین کی طاقت پریقین رکھتا ہوں جس کے لیے جنید کوبہت کچھ کرنا ہوگا۔ ایک باپ ہونے کے ناطے میرا جنید کو یہی مشورہ ہے کہ وہ ایسی فلموں میں کام کرے جس میں واقعی کرنے والا کردارہو۔ یہ ہی وہ قانون ہے جس پرمیں نے بھروسہ کیا اوراسی کے مطابق چلا بھی۔ فلم میں ہیرو بننے سے زیادہ ایک جاندارکردارادا کرنا زیادہ بہترہوتا ہے اوریہ ہی اداکاری کا مزہ بھی ہے۔اداکارنے مزید کہا کہ ان کے پورے کیرئیرمیں ان کے مداحوں نے ہمیشہ فلموں میں کیے جانے والے ان کے کرداروں کے نام سے یاد کیا، اوریہ ہی مجھے اچھا بھی لگتا ہے کیونکہ اس سے یہ معلوم ہوتا ہے کہ جوکردارمیری جانب سے ادا کیا گیا ہے وہ واقعی جاندار تھا۔