لاہور (خصوصی رپورٹ) پاکستانی اداکارہ صباقمر کا شیڈول کافی مصروف گزر رہا ہے۔ اپنی بالی وڈ فلم مکمل کرنے کے بعد اداکارہ اب قندیل بلوچ کی زندگی پر بننے والی فلم ”باغی“ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔ صباقمر نے سوشل میڈیا پر تصاویر پوسٹ کرکے فلم میںاپنے کردار کی جھلک دکھائی جہاں وہ بالکل قندیل بلوچ کی طرح نظر آرہی ہیں۔ صبا اپنی ہر تصویر میں قندیل بلوچ کی ایک جھلک پیش کر رہی ہیں اور ہر کسی کا یہی ماننا ہے کہ وہ اس کردار کیلئے بالکل پرفیکٹ انتخاب ہیں۔ ان کے علاوہ فلم میں اداکار عثمان خالد بٹ بھی موجود ہیں۔