تازہ تر ین

91 سالہ دادی نے بوڑھوں کیلیے مثال قائم کر دی

برلن(نیٹ نیوز) جرمن دادی اماں نے جمناسٹک کی صلاحیتوں کا شاندار مظاہرہ کرکے نوجوان کھلاڑیوں کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ۔جرمنی کے شہر ہالی سے تعلق رکھنے والی 91سالہ جوہنا قواس نامی خاتون نو عمری سے ہی جمناسٹک کی پریکٹس کے علاوہ کئی مقابلے اپنے نام کر چکی ہیں اور آج بھی نا صرف جمناسٹک صلاحیتوں کا شاندار مظاہرہ کرتی ہیں بلکہ اسکی تعلیم دینے کے علاوہ اب بھی مختلف مقابلوں میں حصہ لیتی ہیں۔ جمناسٹک کی ماہر جرمن دادی اماں کا نام گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں سب سے معمر جمناسٹ کے طور پر درج کیا جا چکا ہے جبکہ بزرگ خاتون کی اس مہارت پر دیکھنے والے بھی تعریف کئے بنا رہ نہیں پاتے ۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



آج کی خبریں



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv